Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 14:19 - کِتابِ مُقادّس

19 کیا تُو نے یہُوداؔہ کو بِالکُل رَدّ کر دِیا؟ کیا تیری جان کو صِیُّون سے نفرت ہے؟ تُو نے ہم کو کیوں مارا اور ہمارے لِئے شِفا نہیں؟ سلامتی کا اِنتِظار تھا پر کُچھ فائِدہ نہ ہُؤا اور شِفا کے وقت کا پر دیکھو دہشت!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟ کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟ آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟ ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا، شفا کی اُمّید رکھتے تھے مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ रब, क्या तूने यहूदाह को सरासर रद्द किया है? क्या तुझे सिय्यून से इतनी घिन आती है? तूने हमें इतनी बार क्यों मारा कि हमारा इलाज नामुमकिन हो गया है? हम अमनो-अमान के इंतज़ार में रहे, लेकिन हालात ठीक न हुए। हम शफ़ा पाने की उम्मीद रखते थे, लेकिन इसके बजाए हम पर दहशत छा गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے رب، کیا تُو نے یہوداہ کو سراسر رد کیا ہے؟ کیا تجھے صیون سے اِتنی گھن آتی ہے؟ تُو نے ہمیں اِتنی بار کیوں مارا کہ ہمارا علاج ناممکن ہو گیا ہے؟ ہم امن و امان کے انتظار میں رہے، لیکن حالات ٹھیک نہ ہوئے۔ ہم شفا پانے کی اُمید رکھتے تھے، لیکن اِس کے بجائے ہم پر دہشت چھا گئی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 14:19
26 حوالہ جات  

کیا تُو نے ہم کو بِالکُل ردّ کر دِیا ہے؟ کیا تُو ہم سے سخت ناراض ہے؟


سلامتی کا اِنتِظار تھا پر کُچھ فائِدہ نہ ہُؤا اور شِفا کے وقت کا پر دیکھو دہشت!


جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔


وہ مردُود چاندی کہلائیں گے کیونکہ خُداوند نے اُن کو ردّ کر دِیا ہے۔


تیرا حِمایتی کوئی نہیں جو تیری مرہم پٹّی کرے۔ تیرے پاس کوئی شِفا بخش دوا نہیں۔


میرا درد کیوں دائِمی اور میرا زخم کیوں لاعِلاج ہے کہ صِحت پذِیر نہیں ہوتا؟ کیا تُو میرے لِئے سراسر دھوکے کی ندی سا ہو گیا ہے۔ اُس پانی کی مانِند جِس کو قِیام نہیں؟


میری مِیراث میرے لِئے جنگلی شیر بن گئی۔ اُس نے میرے خِلاف اپنی آواز بُلند کی اِس لِئے مُجھے اُس سے نفرت ہے۔


خُدا یہ سُن کر غضب ناک ہُؤا اور اِسرائیل سے سخت نفرت کی۔


جب مَیں بھلائی کا مُنتظِر تھا تو بُرائی پیش آئی۔ جب مَیں روشنی کے لِئے ٹھہرا تھا تو تارِیکی آئی۔


ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


اَے دُخترِ یروشلیِم مَیں تُجھے کیا نصِیحت کرُوں اور کِس سے تشبِیہ دُوں اَے کُنواری دُخترِ صِیُّون تُجھے کِس کی مانِند جان کر تسلّی دُوں؟ کیونکہ تیرا زخم سمُندر سا بڑا ہے۔ تُجھے کَون شِفا دے گا؟


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اگرچہ مُوسیٰ اور سموئیل میرے حضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف مُتوجّہِ نہ ہوتا۔ اِن کو میرے سامنے سے نِکال دے کہ چلے جائیں۔


کیا جِلعاد میں رَوغنِ بلسان نہیں ہے؟ کیا وہاں کوئی طبِیب نہیں؟ میری بِنتِ قَوم کیوں شِفا نہیں پاتی؟


اپنے بال کاٹ کر پھینک دے اور پہاڑوں پر جا کر نَوحہ کر کیونکہ خُداوند نے اُن لوگوں کو جِن پر اُس کا قہر ہے رَدّ اور ترک کر دِیا ہے۔


لیکن تُو نے تو ترک کر دِیا اور چھوڑ دِیا۔ تُو اپنے ممسُوح سے ناراض ہُؤا ہے۔


لیکن اُنہوں نے خُدا کے پَیغمبروں کو ٹھٹّھوں میں اُڑایا اور اُس کی باتوں کو ناچِیز جانا اور اُس کے نبِیوں کی ہنسی اُڑائی یہاں تک کہ خُداوند کا غضب اپنے لوگوں پر اَیسا بھڑکا کہ کوئی چارہ نہ رہا۔


مَیں نے اپنے لوگوں کو ترک کِیا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو رَدّ کر دِیا۔ مَیں نے اپنے دِل کی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کِیا۔


ماروؔت کی رہنے والی بھلائی کے اِنتِظار میں تڑپتی ہے کیونکہ خُداوند کی طرف سے بلا نازِل ہُوئی جو یروشلیِم کے پھاٹک تک پُہنچی۔


جو بار بار تنبِیہ پا کر بھی گردن کشی کرتا ہے ناگہان برباد کِیا جائے گا اور اُس کا کوئی چارہ نہ ہو گا۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری خستگی لاعِلاج اور تیرا زخم سخت درد ناک ہے۔


کیونکہ اِسرائیل اور یہُوداؔہ کو اُن کے خُدا ربُّ الافواج نے ترک نہیں کِیا اگرچہ اِن کا مُلک اِسرائیل کے قُدُّوس کی نافرماں برداری سے پُر ہے۔


تُو نے میری دہشت کو ہر طرف سے گویا عِید کے دِن بُلا لِیا اور خُداوند کے قہر کے دِن نہ کوئی بچا نہ باقی رہا۔ جِن کو مَیں نے گود میں کِھلایا اور پالا پوسا میرے دُشمنوں نے فنا کر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات