Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 14:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ऐ यरमियाह, उन्हें यह कलाम सुना, ‘दिन-रात मेरे आँसू बह रहे हैं। वह रुक नहीं सकते, क्योंकि मेरी क़ौम, मेरी कुँवारी बेटी को गहरी चोट लग गई है, ऐसा ज़ख़म जो भर नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اے یرمیاہ، اُنہیں یہ کلام سنا، ’دن رات میرے آنسو بہہ رہے ہیں۔ وہ رُک نہیں سکتے، کیونکہ میری قوم، میری کنواری بیٹی کو گہری چوٹ لگ گئی ہے، ایسا زخم جو بھر نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 14:17
20 حوالہ جات  

اپنی بِنتِ قَوم کی شِکستگی کے سبب سے مَیں شِکستہ حال ہُؤا۔ مَیں کُڑھتا رہتا ہُوں۔ حَیرت نے مُجھے دبا لِیا۔


اَے دُخترِ یروشلیِم مَیں تُجھے کیا نصِیحت کرُوں اور کِس سے تشبِیہ دُوں اَے کُنواری دُخترِ صِیُّون تُجھے کِس کی مانِند جان کر تسلّی دُوں؟ کیونکہ تیرا زخم سمُندر سا بڑا ہے۔ تُجھے کَون شِفا دے گا؟


لیکن اگر تُم نہ سُنو گے تو میری جان تُمہارے غُرور کے سبب سے خَلوت خانوں میں غم کھایا کرے گی۔ ہاں میری آنکھیں پُھوٹ پُھوٹ کر روئیں گی اور آنسُو بہائیں گی کیونکہ خُداوند کا گلّہ اَسِیری میں چلا گیا۔


کاش کہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنسُوؤں کا چشمہ تاکہ مَیں اپنی بِنتِ قَوم کے مقتُولوں پر شب و روز ماتم کرتا!


اِس لِئے مَیں تُجھے مُہلِک زخم لگاؤُں گا اور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھ کو وِیران کر ڈالُوں گا۔


اُن کے دِلوں نے خُداوند سے فریاد کی۔ اَے دُخترِ صِیُّون کی فصِیل شب و روز آنسُو نہر کی طرح جاری رہیں۔ تُو بِالکُل آرام نہ لے۔ تیری آنکھ کی پُتلی آرام نہ کرے۔


ہائے میری خستگی! میرا زخم درد ناک ہے اور مَیں نے سمجھ لِیا کہ یقِیناً مُجھے یہ دُکھ برداشت کرنا ہے۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُخترِ صِیُّون نے تیری تحقِیر کی اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلیِم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


مُجھ سے اپنی بلا دُور کر دے۔ مَیں تو تیرے ہاتھ کی مار سے فنا ہُؤا جاتا ہُوں۔


اِسرائیل کی کُنواری گِر پڑی۔ وہ پِھر نہ اُٹھے گی۔ وہ اپنی زمِین پر پڑی ہے۔ اُس کو اُٹھانے والا کوئی نہیں۔


میری آنکھوں سے پانی کے چشمے جاری ہیں۔ اِس لِئے کہ لوگ تیری شرِیعت کو نہیں مانتے۔


کاش کہ مَیں غم سے تسلّی پاتا! میرا دِل مُجھ میں سُست ہو گیا۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُختِر صِیُّون نے تُجھ کو حقِیر جانا اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلِیم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


اور جلدی کریں اور ہمارے لِئے نَوحہ اُٹھائیں تاکہ ہماری آنکھوں سے آنسُو جاری ہوں اور ہماری پلکوں سے سَیلابِ اشک بہہ نِکلے۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دریافت کرو کہ قَوموں میں سے کِسی نے کبھی اَیسی باتیں سُنی ہیں؟ اِسرائیل کی کُنواری نے نِہایت ہَولناک کام کِیا۔


میری آنکھیں روتے روتے دُھندلا گئِیں۔ میرے اندر پیچ و تاب ہے۔ میری دُخترِ قَوم کی بربادی کے باعِث میرا کلیجہ نِکل آیا۔ کیونکہ چھوٹے بچّے اور شِیر خوار شہر کے کوچُوں میں بے ہوش ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات