Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 14:14 - کِتابِ مُقادّس

14 تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ انبیا میرا نام لے کر جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں۔ مَیں نے نہ اُن کو بھیجا اور نہ حُکم دِیا اور نہ اُن سے کلام کِیا۔ وہ جُھوٹی رُویا اور جُھوٹا عِلمِ غَیب اور بطالت اور اپنے دِلوں کی مکّاری نبُوّت کی صُورت میں تُم پر ظاہِر کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نبی میرا نام لے کر باطِل نبُوّتیں کرتے ہیں، نہ تو مَیں نے اُنہیں بھیجا، اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں حُکم دیا اَور نہ ہی اُن سے کلام کیا۔ وہ تُم لوگوں سے جھُوٹی رُویا کا دعویٰ کرتے، اَپنے ہی دِل کی مکّاری سے نبُوّت کرتے، غیب دانی، بُت پرستی کی صورت میں تُم پر ظاہر کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब ने जवाब दिया, “नबी मेरा नाम लेकर झूटी पेशगोइयाँ बयान कर रहे हैं। मैंने न उन्हें भेजा, न उन्हें कोई ज़िम्मादारी दी और न उनसे हमकलाम हुआ। यह तुम्हें झूटी रोयाएँ, फ़ज़ूल पेशगोइयाँ और अपने दिल के वहम सुनाते रहे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب نے جواب دیا، ”نبی میرا نام لے کر جھوٹی پیش گوئیاں بیان کر رہے ہیں۔ مَیں نے نہ اُنہیں بھیجا، نہ اُنہیں کوئی ذمہ داری دی اور نہ اُن سے ہم کلام ہوا۔ یہ تمہیں جھوٹی رویائیں، فضول پیش گوئیاں اور اپنے دل کے وہم سناتے رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 14:14
32 حوالہ جات  

کیونکہ آگے کو بنی اِسرائیل کے درمِیان رویایِ باطِل اور خُوشامد کی غَیب دانی نہ ہو گی۔


اَسِیری کے سب لوگوں کو کہلا بھیج کہ خُداوند نخلامی سمعیاؔہ کی بابت یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ سمعیاؔہ نے تُم سے نبُوّت کی حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا اور اُس نے تُم کو جُھوٹی اُمّید دِلائی۔


تیرے نبِیوں نے تیرے لِئے باطِل اور بیہُودہ رویا دیکھِیں اور تیری بدکرداری ظاہِر نہ کی تاکہ تُجھے اسِیری سے واپس لاتے بلکہ تیرے لِئے جُھوٹے پَیغام اور جلاوطنی کے سامان دیکھے۔


اُس کے سردار رِشوت لے کر عدالت کرتے ہیں اور اُس کے کاہِن اُجرت لے کر تعلِیم دیتے ہیں اور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر فال گِیری کرتے ہیں تَو بھی وہ خُداوند پر تکیہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا خُداوند ہمارے درمِیان نہیں؟ پس ہم پر کوئی بلا نہ آئے گی۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


جب کہ وہ تیرے لِئے دھوکا دیکھتے ہیں اور جُھوٹے فال نِکالتے ہیں کہ تُجھ کو اُن شرِیروں کی گردنوں پر ڈال دیں جو مارے گئے جِن کا زمانہ اُن کی بدکرداری کے انجام کو پُہنچنے پر آیا ہے۔


یہ اُن جُھوٹے آدمِیوں کی رِیاکاری کے باعِث ہو گا جِن کا دِل گویا گرم لوہے سے داغا گیا ہے۔


اور جب کوئی نُبوّت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جِن سے وہ پَیدا ہُؤا اُس سے کہیں گے تُو زِندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو خُداوند کا نام لے کر جُھوٹ بولتا ہے اور جب وہ نبُوّت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جِن سے وہ پَیدا ہُؤا اُسے چھید ڈالیں گے۔


کیونکہ تِرافِیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غَیب بِینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کِئے ہیں۔ اُن کی تسلّی بے حقِیقت ہے اِس لِئے وہ بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہا نہ تھا۔


اِس لِئے تُم آگے کو نہ بطالت دیکھو گی اور نہ غَیب گوئی کرو گی کیونکہ مَیں اپنے لوگوں کو تُمہارے ہاتھ سے چُھڑاؤُں گا تب تُم جانو گی کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اب تُمہارے نبی کہاں ہیں جو تُم سے نبُوّت کرتے اور کہتے تھے کہ شاہِ بابل تُم پر اور اِس مُلک پر چڑھائی نہیں کرے گا؟


ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا اخیؔاب بِن قولایاؔہ کی بابت اور صِدقیاہ بِن معسیاؔہ کی بابت جو میرا نام لے کر تُم سے جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اُن کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے حوالہ کرُوں گا اور وہ اُن کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے قتل کرے گا۔


تب یَرمِیاؔہ نبی نے حننیاؔہ نبی سے کہا اَے حننیاؔہ اب سُن! خُداوند نے تُجھے نہیں بھیجا لیکن تُو اِن لوگوں کو جُھوٹی اُمّید دِلاتا ہے۔


کہ جا اور حننیاؔہ سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو نے لکڑی کے جُوؤں کو تو توڑا پر اُن کے عِوض میں لوہے کے جُوئے بنا دِئے۔


بزُرگ اور عِزّت دار آدمی سر ہے اور جو نبی جُھوٹی باتیں سِکھاتا ہے وُہی دُم ہے۔


اَے عزِیزو! ہر ایک رُوح کا یقِین نہ کرو بلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں کیونکہ بُہت سے جُھوٹے نبی دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں۔


لیکن جو نبی گُستاخ بن کر کوئی اَیسی بات میرے نام سے کہے جِس کے کہنے کا مَیں نے اُس کو حُکم نہیں دِیا یا اَور معبُودوں کے نام سے کُچھ کہے تو وہ نبی قتل کِیا جائے۔


اُس کے نِگہبان اندھے ہیں۔ وہ سب جاہِل ہیں۔ وہ سب گُونگے کُتّے ہیں جو بَھونک نہیں سکتے۔ وہ خواب دیکھنے والے ہیں جو پڑے رہتے ہیں اور اُونگھتے رہنا پسند کرتے ہیں۔


اور وہ میری بِنتِ قَوم کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔


اور اَے فشحُور تُو اور تیرا سارا گھرانا اَسِیری میں جاؤ گے اور تُو بابل میں پُہنچے گا اور وہاں مَرے گا اور وہِیں دفن کِیا جائے گا۔ تُو اور تیرے سب دوست جِن سے تُو نے جُھوٹی نبُوّت کی۔


اور حننیاؔہ نے سب لوگوں کے سامنے اِس طرح کلام کِیا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِسی طرح شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کا جُؤا سب قَوموں کی گردن پر سے دو ہی برس کے اندر توڑ ڈالُوں گا۔ تب یَرمِیاؔہ نبی نے اپنی راہ لی۔


اُس کے دروازے زمِین میں غرق ہو گئے۔ اُس نے اُس کے بینڈوں کو توڑ کر برباد کر دِیا۔ اُس کے بادشاہ اور اُمرا بے شرِیعت اقوام میں ہیں۔ اُس کے نبی بھی خُداوند کی طرف سے کوئی رویا نہیں دیکھتے۔


پس مَیں اُن کی بِیویاں اَوروں کو اور اُن کے کھیت اُن کو دُوں گا جو اُن پر قابِض ہوں گے کیونکہ وہ سب چھوٹے سے بڑے تک لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔


کہ اَے آدمؔ زاد اِسرائیل کے نبی جو نبُوّت کرتے ہیں اُن کے خِلاف نبُوّت کر اور جو اپنے دِل سے بات بنا کر نبُوّت کرتے ہیں اُن سے کہہ خُداوند کا کلام سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات