Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 13:26 - کِتابِ مُقادّس

26 پس مَیں بھی تیرا دامن تیرے سامنے سے اُٹھا دُوں گا تاکہ تُو بے پردہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اِس لیٔے میں بھی تمہارا دامن تمہارے مُنہ تک اُٹھا دُوں گا، تاکہ تمہاری شرم گاہ ظاہر ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 मैं ख़ुद तेरे कपड़े उतारूँगा ताकि तेरी बरहनगी सबको नज़र आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 مَیں خود تیرے کپڑے اُتاروں گا تاکہ تیری برہنگی سب کو نظر آئے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 13:26
9 حوالہ جات  

اب مَیں اُس کی فاحِشہ گری اُس کے یاروں کے سامنے فاش کرُوں گا اور کوئی اُس کو میرے ہاتھ سے نہیں چُھڑائے گا۔


یروشلیِم سخت گُناہ کر کے نِجس ہو گیا۔ جو اُس کی تعظِیم کرتے تھے سب اُسے حقِیر جانتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اُس کی برہنگی دیکھی۔ ہاں وہ خُود آہیں بھرتا اور مُنہ پھیر لیتا ہے۔


اور وہ تُجھ سے نفرت کے ساتھ پیش آئیں گے اور تیرا سب مال جو تُو نے مِحنت سے پَیدا کِیا ہے چِھین لیں گے اور تُجھے عُریان اور برہنہ چھوڑ جائیں گے یہاں تک کہ تیری شہوت پرستی و خباثت اور تیری بدکاری فاش ہو جائے گی۔


اِس لِئے دیکھ مَیں تیرے سب یاروں کو جِن کو تُو لذِیذ تھی اور اُن سب کو جِن کو تُو چاہتی تھی اور اُن سب کو جِن سے تُو کِینہ رکھتی ہے جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو چاروں طرف سے تیری مُخالفت پر فراہم کرُوں گا اور اُن کے آگے تیری برہنگی کھول دُوں گا تاکہ وہ تیری تمام برہنگی دیکھیں۔


اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ یہ حادِثے مُجھ پر کیوں گُذرے؟ تیری بدکرداری کی شِدّت سے تیرا دامن اُٹھایا گیا اور تیری ایڑِیاں جبراً برہنہ کی گئِیں۔


پر مَیں عیسَو کو بِالکُل ننگا کرُوں گا۔ اُس کے پوشِیدہ مکانوں کو بے پردہ کر دُوں گا کہ وہ چِھپ نہ سکے۔ اُس کی نسل اور اُس کے بھائی اور اُس کے پڑوسی سب نیست کِئے جائیں گے اور وہ نہ رہے گا۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے سامنے سے تیرا دامن اُٹھا دُوں گا اور قَوموں کو تیری برہنگی اور مُملکتوں کو تیرا ستر دِکھلاؤُں گا۔


تیرا بدن بے پردہ کِیا جائے گا بلکہ تیرا ستر بھی دیکھا جائے گا۔ مَیں بدلہ لُوں گا اور کِسی پر شفقت نہ کرُوں گا۔


اور مَیں اُس کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو جِن کی بابت اُس نے کہا ہے یہ میری اُجرت ہے جو میرے یاروں نے مُجھے دی ہے برباد کرُوں گا اور اُن کو جنگل بناؤُں گا اور جنگلی جانور اُن کو کھائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات