Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 13:25 - کِتابِ مُقادّس

25 خُداوند فرماتا ہے کہ میری طرف سے یِہی تیرا بخرہ تیرا نپا ہُؤا حِصّہ ہے کیونکہ تُو نے مُجھے فراموش کر کے بُطلان پر توکُّل کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 یہی تمہارا حِصّہ ہے، وہ حِصّہ جسے مَیں نے تمہارے لیٔے مخصُوص کر رکھا ہے،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”کیونکہ تُم نے مُجھے بھُلا دیا ہے، اَور جھوٹے معبُودوں پر یقین کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 रब फ़रमाता है, “यही तेरा अंजाम होगा, मैंने ख़ुद मुक़र्रर किया है कि तुझे यह अज्र मिलना है। क्योंकि तूने मुझे भूलकर झूट पर भरोसा रखा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 رب فرماتا ہے، ”یہی تیرا انجام ہو گا، مَیں نے خود مقرر کیا ہے کہ تجھے یہ اجر ملنا ہے۔ کیونکہ تُو نے مجھے بھول کر جھوٹ پر بھروسا رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 13:25
22 حوالہ جات  

خُدا کی طرف سے شرِیر آدمی کا حِصّہ اور اُس کے لِئے خُدا کی مُقرّر کی ہُوئی مِیراث یِہی ہے۔


اور خُوب کوڑے لگا کر اُس کو رِیاکاروں میں شامِل کرے گا۔ وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہو گا۔


کیا کُنواری اپنے زیور یا دُلہن اپنی آرایش بُھول سکتی ہے؟ پر میرے لوگ تو مُدّتِ مدِید سے مُجھ کو بُھول گئے۔


وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔ آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔


شرِیر پاتال میں جائیں گے۔ یعنی وہ سب قَومیں جو خُدا کو بُھول جاتی ہیں۔


اُس کے سردار رِشوت لے کر عدالت کرتے ہیں اور اُس کے کاہِن اُجرت لے کر تعلِیم دیتے ہیں اور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر فال گِیری کرتے ہیں تَو بھی وہ خُداوند پر تکیہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا خُداوند ہمارے درمِیان نہیں؟ پس ہم پر کوئی بلا نہ آئے گی۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


کیونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں۔ اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترک کر دِیا اور اپنے لِئے حَوض کھودے ہیں۔ شِکستہ حَوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔


چُونکہ تُم کہا کرتے ہو کہ ہم نے مَوت سے عہد باندھا اور پاتال سے پَیمان کر لِیا ہے۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو ہم تک نہیں پُہنچے گا کیونکہ ہم نے جُھوٹ کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے اور دروغ گوئی کی آڑ میں چِھپ گئے ہیں۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ یعقُوبؔ کی حشمت گھٹ جائے گی اور اُس کا چربی دار بدن دُبلا ہو جائے گا۔


اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُدا کی سچّائی کو بدل کر جُھوٹ بنا ڈالا اور مخلُوقات کی زیادہ پرستِش اور عِبادت کی بہ نِسبت اُس خالِق کے جو ابد تک محمُود ہے۔ آمِین۔


اور اُس نے اِن کے لِئے قُرعہ ڈالا اور اُس کے ہاتھ نے اِن کے لِئے اُس کو جرِیب سے تقسِیم کِیا۔ سو وہ ابد تک اُس کے مالِک ہوں گے اور پُشت در پُشت اُس میں بسیں گے۔


تُمہاری اور تُمہارے باپ دادا کی بدکرداری کا بدلہ اِکٹّھا دُوں گا جو پہاڑوں پر خُوشبُو جلاتے اور ٹِیلوں پر میری تکفِیر کرتے تھے۔ پس مَیں پہلے اُن کے کاموں کو اُن کی گود میں ناپ کر دُوں گا۔


پہاڑوں پر بنی اِسرائیل کی گِریہ و زاری اور مِنّت کی آواز سُنائی دیتی ہے کیونکہ اُنہوں نے اپنی راہ ٹیڑھی کی اور خُداوند اپنے خُدا کو بُھول گئے۔


اُس نے کلام کو نہ سُنا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُؤا۔ اُس نے خُداوند پر توکُّل نہ کِیا اور اپنے خُدا کی قُربت کی آرزُو نہ کی۔


لیکن میرے لوگ مُجھ کو بُھول گئے اور اُنہوں نے بطالت کے لِئے بخُور جلایا اور اُس نے اُن کی راہوں میں یعنی قدِیم راہوں میں اُن کو گُمراہ کِیا تاکہ وہ پگڈنڈیوں میں جائیں اور اَیسی راہ میں جو بنائی نہ گئی۔


پس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُو مُجھے بُھول گئی اور مُجھے اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا اِس لِئے اپنی بدذاتی اور بدکاری کی سزا اُٹھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات