Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 13:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ یہ حادِثے مُجھ پر کیوں گُذرے؟ تیری بدکرداری کی شِدّت سے تیرا دامن اُٹھایا گیا اور تیری ایڑِیاں جبراً برہنہ کی گئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور اگر تُم اَپنے دِل میں خیال کرو، ”یہ واقعہ میرے ساتھ کیوں ہُوا؟“ یہ تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث ہُوا کہ، تمہارا دامن چاک کر دیا گیا اَور تمہاری عصمت لَوٹ لی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 और अगर तेरे दिल में सवाल उभर आए कि मेरे साथ यह क्यों हो रहा है तो सुन! यह तेरे संगीन गुनाहों की वजह से हो रहा है। इन्हीं की वजह से तेरे कपड़े उतारे गए हैं और तेरी इसमतदरी हुई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اور اگر تیرے دل میں سوال اُبھر آئے کہ میرے ساتھ یہ کیوں ہو رہا ہے تو سن! یہ تیرے سنگین گناہوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اِن ہی کی وجہ سے تیرے کپڑے اُتارے گئے ہیں اور تیری عصمت دری ہوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 13:22
24 حوالہ جات  

ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے سامنے سے تیرا دامن اُٹھا دُوں گا اور قَوموں کو تیری برہنگی اور مُملکتوں کو تیرا ستر دِکھلاؤُں گا۔


اور یُوں ہو گا کہ جب وہ کہیں گے کہ خُداوند ہمارے خُدا نے یہ سب کُچھ ہم سے کیوں کِیا؟ تو تُو اُن سے کہے گا کہ جِس طرح تُم نے مُجھے چھوڑ دِیا اور اپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی عِبادت کی اُسی طرح تُم اُس مُلک میں جو تُمہارا نہیں ہے اجنبِیوں کی خِدمت کرو گے۔


اب مَیں اُس کی فاحِشہ گری اُس کے یاروں کے سامنے فاش کرُوں گا اور کوئی اُس کو میرے ہاتھ سے نہیں چُھڑائے گا۔


یروشلیِم سخت گُناہ کر کے نِجس ہو گیا۔ جو اُس کی تعظِیم کرتے تھے سب اُسے حقِیر جانتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اُس کی برہنگی دیکھی۔ ہاں وہ خُود آہیں بھرتا اور مُنہ پھیر لیتا ہے۔


پس مَیں بھی تیرا دامن تیرے سامنے سے اُٹھا دُوں گا تاکہ تُو بے پردہ ہو۔


اور اگر تیرا دِل بھی یہ کہے کہ یہ قَومیں تو مُجھ سے زِیادہ ہیں۔ مَیں اُن کو کیونکر نِکالُوں؟


اِس لِئے خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اور یہُوواؔہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔


پِھر مَیں چراغ لے کر یروشلیِم میں تلاش کرُوں گا اور جِتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دِل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا۔


اِفرائِیم تو کہتا ہے مَیں دَولت مند ہُوں اور مَیں نے بُہت سا مال حاصِل کِیا ہے میری ساری کمائی میں بدکرداری کا گُناہ نہ پائیں گے۔


اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُسے بے پردہ کرُوں اور اُس طرح ڈال دُوں جِس طرح وہ اپنی پَیدایش کے دِن تھی اور اُس کو بیابان اور خُشک زمِین کی مانِند بنا کر پِیاس سے مار ڈالُوں۔


پس اب یہ بات سُن۔ اَے تُو جو عِشرت میں غرق ہے۔ جو بے پروا رہتی ہے۔ جو اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔ مَیں بیوہ کی طرح نہ بَیٹُھوں گی اور نہ بے اَولاد ہونے کی حالت سے واقِف ہُوں گی۔


اُسی طرح شاہِ اسُور مِصری اسِیروں اور کُوشی جلاوطنوں کو کیا بُوڑھے کیا جوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردہ سُرنیوں کے ساتھ مِصریوں کی رُسوائی کے لِئے لے جائے گا۔


اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ جو بات خُداوند نے نہیں کہی ہے اُسے ہم کیونکر پہچانیں؟


اور اَیسا نہ ہو کہ تُو اپنے دِل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مُجھ کو یہ دَولت نصِیب ہُوئی ہے۔


اور جِن لوگوں سے وہ نبُوّت کرتے ہیں وہ کال اور تلوار کے سبب سے یروشلیِم کے کُوچوں میں پھینک دِئے جائیں گے۔ اُن کو اور اُن کی بِیوِیوں اور اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹِیوں کو دفن کرنے والا کوئی نہ ہو گا۔ مَیں اُن کی بُرائی اُن پر اُنڈیل دُوں گا۔


اور وہ تیرے کپڑے اُتار لیں گے اور تیرے نفِیس زیور لُوٹ لے جائیں گے۔


اُن کی ماں نے چِھنالا کِیا۔ اُن کی والِدہ نے رُوسِیاہی کی کیونکہ اُس نے کہا مَیں اپنے یاروں کے پِیچھے جاؤُں گی جو مُجھ کو روٹی پانی اور اُونی اور کتانی کپڑے اور رَوغن و شربت دیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات