Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 13:18 - کِتابِ مُقادّس

18 بادشاہ اور اُس کی والِدہ سے کہہ کہ عاجِزی کرو اور نِیچے بَیٹھو کیونکہ تُمہاری بزُرگی کا تاج تُمہارے سر پر سے اُتار لِیا گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بادشاہ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ سے فرما، ”اَپنے شاہی تختوں سے نیچے اُتر آؤ، کیونکہ تمہارے سَروں پر سے تمہارے جلالی تاج، گرا دئیے جایٔیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 बादशाह और उस की माँ को इत्तला दे, “अपने तख़्तों से उतरकर ज़मीन पर बैठ जाओ, क्योंकि तुम्हारी शान का ताज तुम्हारे सरों से गिर गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 بادشاہ اور اُس کی ماں کو اطلاع دے، ”اپنے تختوں سے اُتر کر زمین پر بیٹھ جاؤ، کیونکہ تمہاری شان کا تاج تمہارے سروں سے گر گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 13:18
30 حوالہ جات  

ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زادبُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔


تب شاہِ یہُوداؔہ یہُوؔیاکِین اپنی ماں اور اپنے مُلازِموں اور سرداروں اور عُہدہ داروں سمیت نِکل کر شاہِ بابل کے پاس گیا اور شاہِ بابل نے اپنی سلطنت کے آٹھویں برس اُسے گرِفتار کِیا۔


اور یہُوؔیاکِین کو وہ بابل لے گیا اور بادشاہ کی ماں اور بادشاہ کی بِیویوں اور اُس کے عُہدہ داروں اور مُلک کے رئِیسوں کو وہ اسِیر کر کے یروشلیِم سے بابل کولے گیا۔


اُس کی دُعا اور اُس کا قبُول ہونا اور اُس کی خاکساری سے پہلے کی سب خطائیں اور اُس کی بے اِیمانی اور وہ جگہیں جہاں اُس نے اُونچے مقام بنوائے اور یسِیرتیں اور کھودی ہُوئی مُورتیں کھڑی کِیں یہ سب باتیں حُوزی کی تارِیخ میں قلم بند ہیں۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


جب وہ مُصِیبت میں پڑا تو اُس نے خُداوند اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور نِہایت خاکسار بنا۔


پس خُدا کے قَوی ہاتھ کے نِیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سر بُلند کرے۔


خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔


پس جو کوئی اپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمان کی بادشاہی میں بڑا ہو گا۔


اور یہ خبر نِینوؔہ کے بادشاہ کو پُہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اُٹھا اور بادشاہی لِباس کو اُتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بَیٹھ گیا۔


اُس کے پھاٹک ماتم اور نَوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بَیٹھے گی۔


اور وہ خُداوند کے حضُور خاکسار نہ بنا جَیسا اُس کا باپ منسّی خاکسار بنا تھا بلکہ امُون نے گُناہ پر گُناہ کِیا۔


اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے فرِعونؔ کے پاس جا کر اُس سے کہا کہ خُداوند عِبرانیوں کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُو کب تک میرے سامنے نِیچا بننے سے اِنکار کرے گا؟ میرے لوگوں کو جانے دے کہ وہ میری عِبادت کریں۔


دُخترِ صِیُّون کے بزُرگ خاک نشِین اور خاموش ہیں۔ وہ اپنے سروں پر خاک ڈالتے اور ٹاٹ اوڑھتے ہیں۔ یروشلیِم کی کُنواریاں زمِین تک سرنگُون ہوتی ہیں۔


اور بارِیک کتان کا عمامہ اور بارِیک کتان کی خُوب صُورت پگڑیاں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے پاجامے۔


کیونکہ دَولت سدا نہیں رہتی اور کیا تاجوری پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے؟


اور تاج اور پازیب اور پٹکے اور عِطردان اور تعوِیذ۔


(اُس کے بعد کہ یکُونیاؔہ بادشاہ اور اُس کی والِدہ اور خواجہ سرا اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے اُمرا اور کارِیگر اور لُہار یروشلیِم سے چلے گئے تھے)۔


اور جب اُنہوں نے وہ سب باتیں سُنِیں تو ڈر کر ایک دُوسرے کا مُنہ تاکنے لگے اور بارُوؔک سے کہا کہ ہم یقِیناً یہ سب باتیں بادشاہ سے بیان کریں گے۔


دُخترِ صِیُّون کی سب شان و شَوکت جاتی رہی۔ اُس کے اُمرا اُن ہرنوں کی مانِند ہو گئے ہیں جِن کو چراگاہ نہیں مِلتی اور شِکاریوں کے سامنے عاجِز ہو جاتے ہیں


اُس کی نجاست اُس کے دامن میں ہے۔ اُس نے اپنے انجام کا خیال نہ کِیا۔ اِس لِئے وہ نِہایت پست ہُؤا اور اُسے تسلّی دینے والا کوئی نہ رہا اَے خُداوند میری مُصِیبت پر نظر کر کیونکہ دُشمن نے گھمنڈ کِیا ہے


تاج ہمارے سر پر سے گِر پڑا۔ ہم پر افسوس! کہ ہم نے گُناہ کِیا۔


اور مَیں نے تیری ناک میں نتھ اور تیرے کانوں میں بالِیاں پہنائِیں اور ایک خُوب صُورت تاج تیرے سر پر رکھّا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ کُلاہ دُور کر اور تاج اُتار۔ یہ اَیسا نہ رہے گا۔ پست کو بُلند کر اور اُسے جو بُلند ہے پست کر۔


چُپکے چُپکے آہیں بھرنا۔ مُردہ پر نَوحہ نہ کرنا۔ سر پر اپنی پگڑی باندھنا اور پاؤں میں جُوتی پہننا اور اپنے ہونٹوں کو نہ ڈھانپنا اور لوگوں کی روٹی نہ کھانا۔


اور تُمہاری پگڑیاں تُمہارے سروں پر اور تُمہاری جُوتِیاں تُمہارے پاؤں میں ہوں گی اور تُم نَوحہ اور زاری نہ کرو گے پر اپنی شرارت کے سبب سے گُھلو گے اور ایک دُوسرے کو دیکھ دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھرو گے۔


وہ اپنے سروں پر کتانی عمامے اور کمروں پر کتانی پایجامے پہنیں گے اور جو کُچھ پسِینے کا باعِث ہو اُسے اپنی کمر پر نہ باندھیں۔


لیکن جب اُس کی طبِیعت میں گھمنڈ سمایا اور اُس کا دِل غُرُور سے سخت ہو گیا تو وہ تختِ سلطنت سے اُتار دِیا گیا اور اُس کی حشمت جاتی رہی۔


خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم اگرچہ تُو اَے شاہِ یہُوداؔہ کونیاؔہ بِن یہُویقِیم میرے دہنے ہاتھ کی انگُوٹھی ہوتا تَو بھی مَیں تُجھے نِکال پھینکتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات