Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ تیرے بھائِیوں اور تیرے باپ کے گھرانے نے بھی تیرے ساتھ بے وفائی کی ہے۔ ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پِیچھے للکارا۔ اُن پر اِعتماد نہ کر اگرچہ وہ تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھی باتیں کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیونکہ تمہارے بھائیوں اَور تمہارے اَپنے خاندان کے لوگوں نے بھی، تمہارے ساتھ بےوفائی کی ہے؛ وہ تمہارے خِلاف سازش کرتے اَور چیخ چیخ کر شکایت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں بھی کریں، تو بھی اُن پر یقین نہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि तेरे सगे भाई, हाँ तेरे बाप का घर भी तुझसे बेवफ़ा हो गया है। यह भी बुलंद आवाज़ से तेरे पीछे तुझे गालियाँ देते हैं। उन पर एतमाद मत करना, ख़ाह वह तेरे साथ अच्छी बातें क्यों न करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ تیرے سگے بھائی، ہاں تیرے باپ کا گھر بھی تجھ سے بےوفا ہو گیا ہے۔ یہ بھی بلند آواز سے تیرے پیچھے تجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اُن پر اعتماد مت کرنا، خواہ وہ تیرے ساتھ اچھی باتیں کیوں نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:6
25 حوالہ جات  

جب وہ مِیٹھی مِیٹھی باتیں کرے تو اُس کا یقِین نہ کر کیونکہ اُس کے دِل میں کمال نفرت ہے۔


ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہے اور تُم کِسی بھائی پر اِعتماد نہ کرو کیونکہ ہر ایک بھائی دغابازی سے دُوسرے کی جگہ لے لے گا اور ہر ایک ہمسایہ غَیبت کرتا پِھرے گا۔


وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


بھائی کو بھائی قتل کے لِئے حوالہ کرے گا اور بیٹے کو باپ۔ اور بیٹے اپنے ماں باپ کے برخِلاف کھڑے ہو کر اُن کو مروا ڈالیں گے۔


اِس لِئے خُداوند فرماتا ہے عنتوت کے لوگوں کی بابت جو یہ کہہ کر تیری جان کے خواہاں ہیں کہ خُداوند کا نام لے کر نبُوّت نہ کر تاکہ تُو ہمارے ہاتھ سے نہ مارا جائے۔


لیکن مَیں اُس پالتُو برّہ کی مانِند تھا جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور مُجھے معلُوم نہ تھا کہ اُنہوں نے میرے خِلاف منصُوبے باندھے ہیں کہ آؤ درخت کو اُس کے پَھل سمیت نیست کریں اور اُسے زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالیں تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔


جب گلیّو اخیہ کا صُوبہ دار تھا یہُودی ایکا کر کے پَولُس پر چڑھ آئے اور اُسے عدالت میں لے جا کر۔


کیونکہ مَیں نے بُہتوں کی تُہمت سُنی۔ چاروں طرف دہشت ہے۔ اُس کی شکایت کرو۔ وہ کہتے ہیں ہم اُس کی شِکایت کریں گے۔ میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھانے کے مُنتظِر ہیں اور کہتے ہیں شاید وہ ٹھوکر کھائے۔ تب ہم اُس پر غالِب آئیں گے اور اُس سے بدلہ لیں گے۔


مَیں اپنے بھائیوں کے نزدِیک بیگانہ بنا ہُوں اور اپنی ماں کے فرزندوں کے نزدِیک اجنبی


میرے بھائِیوں نے نالے کی طرح دغا کی۔ اُن وادِیوں کے نالوں کی طرح جو سُوکھ جاتے ہیں۔


کیونکہ اُس کے بھائی بھی اُس پر اِیمان نہ لائے تھے۔


اِس پر وہ اُسے پکڑنے کی کوشِش کرنے لگے مگر لوگوں سے ڈرے کیونکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ اُس نے یہ تمثِیل اُن ہی پر کہی۔ پس وہ اُسے چھوڑ کر چلے گئے۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ جِس طرح شیرِ بَبر ہاں جوان شیرِ بَبر اپنے شِکار پر سے غُرّاتا ہے اور اگر بُہت سے گڈرئے اُس کے مُقابلہ کو بُلائے جائیں تو اُن کی للکار سے نہیں ڈرتا اور اُن کے ہجُوم سے دب نہیں جاتا اُسی طرح ربُّ الافواج کوہِ صِیُّون اور اُس کے ٹِیلے پر لڑنے کو اُترے گا۔


اور عام لوگ بھی مُتّفِق ہو کر اُن کی مُخالفت پر آمادہ ہُوئے اور فَوج داری کے حاکِموں نے اُن کے کپڑے پھاڑ کر اُتار ڈالے اور بینت لگانے کا حُکم دِیا۔


کاش کہ میرے لِئے بیابان میں مُسافِر خانہ ہوتا تاکہ مَیں اپنی قَوم کو چھوڑ دیتا اور اُن میں سے نِکل جاتا! کیونکہ وہ سب بدکار اور دغاباز جماعت ہیں۔


اور ہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دے گا اور سچ نہ بولے گا۔ اُنہوں نے اپنی زُبان کو جُھوٹ بولنا سِکھایا ہے اور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔


خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا۔


جو نوالہ تُو نے کھایا ہے تُو اُسے اُگل دے گا اور تیری مِیٹھی باتیں بے سُود ہوں گی۔


وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لِئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات