Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اہلِ زمِین کی شرارت سے زمِین کب تک ماتم کرے اور تمام مُلک کی روئیدگی پژمُردہ ہو؟ چرِندے اور پرِندے غارت ہو گئے کیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 آخِر کب تک زمین خشک پڑی رہے گی اَور کب تک کھیت کی گھاس سُوکھتی رہے گی؟ چونکہ اِس مُلک کے باشِندے بدکار ہیں، اِس لیٔے چرندے اَور پرندے غارت ہو گئے۔ کیونکہ اُن لوگوں نے کہا، ”وہ ہمارا اَنجام نہ دیکھیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मुल्क कब तक काल की गिरिफ़्त में रहेगा? खेतों में हरियाली कब तक मुरझाई हुई नज़र आएगी? बाशिंदों की बुराई के बाइस जानवर और परिंदे ग़ायब हो गए हैं। क्योंकि लोग कहते हैं, “अल्लाह को नहीं मालूम कि हमारे साथ क्या हो जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ملک کب تک کال کی گرفت میں رہے گا؟ کھیتوں میں ہریالی کب تک مُرجھائی ہوئی نظر آئے گی؟ باشندوں کی بُرائی کے باعث جانور اور پرندے غائب ہو گئے ہیں۔ کیونکہ لوگ کہتے ہیں، ”اللہ کو نہیں معلوم کہ ہمارے ساتھ کیا ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:4
22 حوالہ جات  

مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاری اور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا۔ چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے۔ وہ چلے گئے۔


مَیں نے نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ کوئی آدمی نہیں اور سب ہوائی پرِندے اُڑ گئے۔


وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔


کیونکہ ہم کو معلُوم ہے کہ ساری مخلُوقات مِل کر اب تک کراہتی ہے اور دردِ زِہ میں پڑی تڑپتی ہے۔


اِس لِئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشِندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سمُندر کی مچھلیاں بھی غائِب ہو جائیں گی۔


یقِیناً زمِین بدکاروں سے پُر ہے۔ لَعنت کے سبب سے زمِین ماتم کرتی ہے۔ مَیدان کی چراگاہیں سُوکھ گئِیں کیونکہ اُن کی روِش بُری اور اُن کا زور ناحق ہے۔


اِسی واسطے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میرا قہر و غضب اِس مکان پر اور اِنسان اور حَیوان اور مَیدان کے درختوں پر اور زمِین کی پَیداوار پر اُنڈیل دِیا جائے گا اور وہ بھڑکے گا اور بُجھے گا نہیں۔


اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔


اور نبی محض ہوا ہو جائیں گے اور کلام اُن میں نہیں ہے۔ اُن کے ساتھ اَیسا ہی ہو گا۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


تُو نے یہ کام کِئے اور مَیں خاموش رہا۔ تُو نے گُمان کِیا کہ مَیں بِالکل تُجھ ہی سا ہُوں لیکن مَیں تُجھے ملامت کر کے اِن کو تیری آنکھوں کے سامنے ترتِیب دُوں گا۔


اُنہوں نے اُسے وِیران کِیا وہ وِیران ہو کر مُجھ سے فریادی ہے۔ ساری زمِین وِیران ہو گئی تَو بھی کوئی اِسے خاطِر میں نہیں لاتا۔


جانور کَیسے کراہتے ہیں! گائے بَیل کے گلّے پریشان ہیں کیونکہ اُن کے لِئے چراگاہ نہیں ہے۔ ہاں بھیڑوں کے گلّے بھی نیست ہو گئے ہیں۔


اُس نے کہا کہ خُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔


پِھر خُداوند کے فرِشتہ نے کہا اَے ربُّ الافواج تُو یروشلیِم اور یہُوداؔہ کے شہروں پر جِن سے تُو ستّر برس سے ناراض ہے کب تک رحم نہ کرے گا؟


زمِین غمگِین ہوتی اور مُرجھاتی ہے۔ جہان بیتاب اور پژمُردہ ہوتا ہے۔ زمِین کے عالی قدر لوگ ناتوان ہوتے ہیں۔


اِس سبب سے لَعنت نے زمِین کو نِگل لِیا اور اُس کے باشِندے مُجرم ٹھہرے اور اِسی لِئے زمِین کے لوگ بھسم ہُوئے اور تھوڑے سے آدمی بچ گئے۔


خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے اُن کو سزا نہ دُوں گا؟ کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتِقام نہ لے گی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات