یرمیاہ 12:3 - کِتابِ مُقادّس3 لیکن اَے خُداوند! تُو مُجھے جانتا ہے۔ تُو نے مُجھے دیکھا اور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے۔ تُو اُن کو بھیڑوں کی مانِند ذبح ہونے کے لِئے کھینچ کر نِکال اور قتل کے دِن کے لِئے اُن کو مخصُوص کر۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ3 لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے نزدیکی سے جانتے ہیں؛ آپ مُجھے دیکھتے ہیں اَور اَپنی نِسبت میرے خیالات کو جانچتے ہیں۔ آپ اُنہیں ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند کھینچ کر جُدا کر دیجئے، اَور ذبح کے دِن کے لیٔے اُنہیں مخصُوص کیجئے! باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 लेकिन ऐ रब, तू मुझे जानता है। तू मेरा मुलाहज़ा करके मेरे दिल को परखता रहता है। गुज़ारिश है कि तू उन्हें भेड़ों की तरह घसीटकर ज़बह करने के लिए ले जा। उन्हें क़त्लो-ग़ारत के दिन के लिए मख़सूस कर! باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 لیکن اے رب، تُو مجھے جانتا ہے۔ تُو میرا ملاحظہ کر کے میرے دل کو پرکھتا رہتا ہے۔ گزارش ہے کہ تُو اُنہیں بھیڑوں کی طرح گھسیٹ کر ذبح کرنے کے لئے لے جا۔ اُنہیں قتل و غارت کے دن کے لئے مخصوص کر! باب دیکھیں |
اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے؟ چُونکہ اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے اِس سبب سے پطرؔس نے دِل گِیر ہو کر اُس سے کہا اَے خُداوند! تُو تو سب کُچھ جانتا ہے۔ تُجھے معلُوم ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا تو میری بھیڑیں چرا۔