Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تُو نے اُن کو لگایا اور اُنہوں نے جڑ پکڑ لی۔ وہ بڑھ گئے بلکہ برومند ہُوئے۔ تُو اُن کے مُنہ سے نزدِیک پر اُن کے دِلوں سے دُور ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 آپ نے اُنہیں لگایا اَور اُنہُوں نے جڑ پکڑی؛ وہ بڑھتے ہیں اَور پھل لاتے ہیں۔ آپ کا نام تو ہمیشہ اُن کے لبوں پر رہتاہے لیکن آپ اُن کے دِلوں سے کافی دُور ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तूने उन्हें ज़मीन में लगा दिया, और अब वह जड़ पकड़कर ख़ूब उगने लगे बल्कि फल भी ला रहे हैं। गो तेरा नाम उनकी ज़बान पर रहता है, लेकिन उनका दिल तुझसे दूर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تُو نے اُنہیں زمین میں لگا دیا، اور اب وہ جڑ پکڑ کر خوب اُگنے لگے بلکہ پھل بھی لا رہے ہیں۔ گو تیرا نام اُن کی زبان پر رہتا ہے، لیکن اُن کا دل تجھ سے دُور ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:2
15 حوالہ جات  

پس خُداوند فرماتا ہے چُونکہ یہ لوگ زُبان سے میری نزدِیکی چاہتے ہیں اور ہونٹوں سے میری تعظِیم کرتے ہیں لیکن اِن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں کیونکہ میرا خَوف جو اِن کو ہُؤا فقط آدمِیوں کی تعلِیم سُننے سے ہُؤا۔


وہ خُدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے کاموں سے اُس کا اِنکار کرتے ہیں کیونکہ وہ مکرُوہ اور نافرمان ہیں اور کِسی نیک کام کے قابِل نہیں۔


یہ اُمّت زُبان سے تو میری عِزّت کرتی ہے مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔


کیونکہ ربُّ الافواج نے جِس نے تُجھے لگایا تُجھ پر بلا کا حُکم کِیا۔ اُس بدی کے سبب سے جو اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے اپنے حق میں کی کہ بعل کے لِئے بخُور جلا کر مُجھے غضب ناک کِیا۔


وہ اُمّت کی طرح تیرے پاس آتے اور میرے لوگوں کی مانِند تیرے آگے بَیٹھتے اور تیری باتیں سُنتے ہیں لیکن اُن پر عمل نہیں کرتے کیونکہ وہ اپنے مُنہ سے تو بُہت مُحبّت ظاہر کرتے ہیں پر اُن کا دِل لالچ پر دَوڑتا ہے۔


تُو اُس سے یُوں کہنا کہ خُداوند فرماتا ہے دیکھ اِس تمام مُلک میں جو کُچھ مَیں نے بنایا گِرا دُوں گا اور جو کُچھ مَیں نے لگایا اُکھاڑ پھینکُوں گا۔


اُس نے اُن سے کہا یسعیاہ نے تُم رِیاکاروں کے حق میں کیا خُوب نبُوّت کی جَیسا کہ لِکھا ہے:- یہ لوگ ہونٹوں سے تو میری تعظِیم کرتے ہیں لیکن اِن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ باوُجُود اِس سب کے اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ سچّے دِل سے میری طرف نہ پِھری بلکہ رِیاکاری سے۔


مَیں نے بیوُقُوف کو جڑ پکڑتے دیکھا ہے پر ناگہان اُس کے مسکن پر لَعنت کی۔


مَیں نے شرِیر کو بڑے اِقتدار میں اور اَیسا پَھیلتے دیکھا جَیسے کوئی ہرا درخت اپنی اصلی زمِین میں پَھیلتا ہے۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ تُو بدی کو دیکھ نہیں سکتا اور کج رفتاری پر نِگاہ نہیں کر سکتا۔ پِھر تُو دغابازوں پر کیوں نظر کرتا ہے اور جب شرِیر اپنے سے زِیادہ صادِق کو نِگل جاتا ہے تب تُو کیوں خاموش رہتا ہے۔


آباد شہر میں سے نِکل کر لوگ کراہتے ہیں اور زخمِیوں کی جان فریاد کرتی ہے۔ تَو بھی خُدا اِس حماقت کا خیال نہیں کرتا۔


اور وہ حضُورِ قلب کے ساتھ مُجھ سے فریاد نہیں کرتے بلکہ اپنے بِستروں پر پڑے چِلاّتے ہیں۔ وہ اناج اور مَے کے لِئے تو جمع ہو جاتے ہیں پر مُجھ سے باغی رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات