Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:10 - کِتابِ مُقادّس

10 بُہت سے چرواہوں نے میرے تاکِستان کو خراب کِیا۔ اُنہوں نے میرے بخرہ کو پامال کِیا۔ میرے دِل پسندؔب خرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیٔی چرواہے نے میرے انگوری باغ کو تباہ کریں گے، اَور میرے کھیتوں کو پامال کریں گے؛ اَور میرے دِل پسند حِصّے کو اُجاڑ کر ویران زمین بنا دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मुतअद्दिद गल्लाबानों ने मेरे अंगूर के बाग़ को ख़राब कर दिया है। मेरे प्यारे खेत को उन्होंने पाँवों तले रौंदकर रेगिस्तान में बदल दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 متعدد گلہ بانوں نے میرے انگور کے باغ کو خراب کر دیا ہے۔ میرے پیارے کھیت کو اُنہوں نے پاؤں تلے روند کر ریگستان میں بدل دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:10
21 حوالہ جات  

خُداوند فرماتا ہے اُن چرواہوں پر افسوس جو میری چراگاہ کی بھیڑوں کو ہلاک و پراگندہ کرتے ہیں!


تیرے مُقدّس لوگ تھوڑی دیر تک قابِض رہے۔ اب ہمارے دُشمنوں نے تیرے مَقدِس کو پامال کر ڈالا ہے۔


چرواہے اپنے گلّوں کو لے کر اُس کے پاس آئیں گے اور گِرداگِرد اُس کے مُقابِل خَیمے کھڑے کریں گے۔ ہر ایک اپنی جگہ میں چرائے گا۔


آہ! مَیں نے تو کہا تھا مَیں تُجھ کو فرزندوں میں شامِل کر کے خُوش نُما مُلک یعنی قَوموں کی نفِیس مِیراث تُجھے دُوں گا اور تُو مُجھے باپ کہہ کر پُکارے گی اور تُو پِھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہو گی۔


اور اُس صِحن کو جو مَقدِس کے باہر ہے خارِج کر دے اور اُسے نہ ناپ کیونکہ وہ غَیر قَوموں کو دے دِیا گیا ہے۔ وہ مُقدّس شہر کو بیالِیس مہِینے تک پامال کریں گی۔


پس اپنے دِل میں ٹھان رکھّو کہ ہم پہلے سے فِکر نہ کریں گے کہ کیا جواب دیں۔


اور شاہِ بابل کے سب سردار یعنی نَیرگل سراضر۔ سمگرنبُو۔ سر سکِیم خواجہ سراؤں کا سردار۔ نَیرگل سراضر مجُوسِیوں کا سردار اور شاہِ بابل کے باقی سردار داخِل ہُوئے اور درمِیانی پھاٹک پر بَیٹھے۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


اِس لِئے مَیں نے مَقدِس کے امِیروں کو ناپاک ٹھہرایا اور یعقُوبؔ کو لَعنت اور اِسرائیل کو طعنہ زنی کے حوالہ کِیا۔


مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاری اور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا۔ چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے۔ وہ چلے گئے۔


کہ اَے آدمؔ زاد اِسرائیل کے چرواہوں کے خِلاف نُبوّت کر۔ ہاں نبُوّت کر اور اُن سے کہہ خُداوند خُدا چرواہوں کو یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے چرواہوں پر افسوس جو اپنا ہی پیٹ بھرتے ہیں۔ کیا چرواہوں کو مُناسِب نہیں کہ بھیڑوں کو چرائیں؟


تب مَیں نے ایک قُدسی کو کلام کرتے سُنا اور دُوسرے قُدسی نے اُسی قُدسی سے جو کلام کرتا تھا پُوچھا کہ دائِمی قُربانی اور وِیران کرنے والی خطاکاری کی رویا جِس میں مَقدِس اور اجرام پایمال ہوتے ہیں کب تک رہے گی؟


بلکہ اُن کو سب قَوموں میں جِن سے وہ ناواقِف ہیں پراگندہ کرُوں گا۔ یُوں اُن کے بعد مُلک وِیران ہُؤا یہاں تک کہ کِسی نے اُس میں آمد و رفت نہ کی کیونکہ اُنہوں نے اُس دِلکُشا مُلک کو وِیران کر دِیا۔


خُداوند اپنے لوگوں کے بزُرگوں اور اُن کے سرداروں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔ تُم ہی ہو جو تاکِستان چٹ کر گئے ہو اور مِسکِینوں کی لُوٹ تُمہارے گھروں میں ہے۔


اور سلامتی کے بھیڑ خانے خُداوند کے قہرِ شدِید سے برباد ہو گئے۔


وہ جوان شیر کی طرح اپنی کمِین گاہ سے نِکلا ہے۔ یقِیناً سِتم گر کے ظُلم سے اور اُس کے قہر کی شِدّت سے اُن کا مُلک وِیران ہو گیا۔


اور وہ تِتّربِتّر ہو گئے کیونکہ کوئی پاسبان نہ تھا اور وہ پراگندہ ہو کر مَیدان کے سب درِندوں کی خُوراک ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات