Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 11:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اِس لِئے خُداوند فرماتا ہے عنتوت کے لوگوں کی بابت جو یہ کہہ کر تیری جان کے خواہاں ہیں کہ خُداوند کا نام لے کر نبُوّت نہ کر تاکہ تُو ہمارے ہاتھ سے نہ مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اِس لیٔے یَاہوِہ نے مجھ سے فرمایا کہ عناتوت کے اُن اَشخاص کی بابت جو تمہاری جان کے طلب گار ہیں اَور جنہوں نے تُمہیں دھمکی دی ہے، ”یَاہوِہ کے نام سے کوئی نبُوّت نہ کرو، ورنہ تُم ہمارے ہاتھوں قتل کئے جاؤگے،“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 रब फ़रमाता है, “अनतोत के आदमी तुझे क़त्ल करना चाहते हैं। वह कहते हैं, ‘रब का नाम लेकर नबुव्वत मत करना, वरना तू हमारे हाथों मार दिया जाएगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 رب فرماتا ہے، ”عنتوت کے آدمی تجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’رب کا نام لے کر نبوّت مت کرنا، ورنہ تُو ہمارے ہاتھوں مار دیا جائے گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 11:21
22 حوالہ جات  

لیکن تُم نے نذِیروں کو مَے پِلائی اور نبِیوں کو حُکم دِیا کہ نبُوّت نہ کریں۔


کیونکہ مَیں نے بُہتوں کی تُہمت سُنی۔ چاروں طرف دہشت ہے۔ اُس کی شکایت کرو۔ وہ کہتے ہیں ہم اُس کی شِکایت کریں گے۔ میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھانے کے مُنتظِر ہیں اور کہتے ہیں شاید وہ ٹھوکر کھائے۔ تب ہم اُس پر غالِب آئیں گے اور اُس سے بدلہ لیں گے۔


جو غَیب بِینوں سے کہتے ہیں غَیب بِینی نہ کرو اور نبِیوں سے کہ ہم پر سچّی نُبُوّتیں ظاہِر نہ کرو۔ ہم کو خُوش گوار باتیں سُناؤ اور ہم سے جُھوٹی نبُوّت کرو۔


اور اُس نے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ کوئی نبی اپنے وطن میں مقبُول نہیں ہوتا۔


اور باقِیوں نے اُس کے نَوکروں کو پکڑ کر بے عِزّت کِیا اور مار ڈالا۔


اور باغبانوں نے اُس کے نَوکروں کو پکڑ کر کِسی کو پِیٹا اور کِسی کو قتل کِیا اور کِسی کو سنگسار کِیا۔


بھائی کو بھائی قتل کے لِئے حوالہ کرے گا اور بیٹے کو باپ۔ اور بیٹے اپنے ماں باپ کے برخِلاف کھڑے ہو کر اُن کو مروا ڈالیں گے۔


کیونکہ بیٹا اپنے باپ کو حقِیر جانتا ہے اور بیٹی اپنی ماں کے اور بہُو اپنی ساس کے خِلاف ہوتی ہے اور آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہیں۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب یَرمِیاؔہ وہ سب باتیں کہہ چُکا جو خُداوند نے اُسے حُکم دِیا تھا کہ سب لوگوں سے کہے تو کاہِنوں اور نبِیوں اور سب لوگوں نے اُسے پکڑا اور کہا کہ تُو یقِیناً قتل کِیا جائے گا۔


یَرمِیاؔہ بِن خِلقیاہ کی باتیں جو بِنیمِین کی مُملکت میں عنتُوتی کاہِنوں میں سے تھا۔


دیکھ تیرے چچا سلُوؔم کا بیٹا حنم ایل تیرے پاس آ کر کہے گا کہ میرا کھیت جو عنتوت میں ہے اپنے لِئے خرِید لے کیونکہ اُس کو چُھڑانا تیرا حق ہے۔


ہاں مَیں اُن کو اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے حوالہ کرُوں گا اور اُن کی لاشیں ہوائی پرِندوں اور زمِین کے درِندوں کی خُوراک ہوں گی۔


اور وہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُجھے چُھڑانے کو تیرے ساتھ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات