Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:8 - کِتابِ مُقادّس

8 مگر وہ سب حَیوانِ خصلت اور احمق ہیں۔ بُتوں کی تعلِیم کیا۔ وہ تو لکڑی ہیں!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ سَب نادان اَور احمق ہیں؛ بُتوں سے اُنہیں نکمّی تعلیم ہی حاصل ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सब अहमक़ और बेवुक़ूफ़ साबित हुए हैं, क्योंकि उनकी तरबियत लकड़ी के बेकार बुतों से हासिल हुई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 سب احمق اور بےوقوف ثابت ہوئے ہیں، کیونکہ اُن کی تربیت لکڑی کے بےکار بُتوں سے حاصل ہوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:8
16 حوالہ جات  

کیونکہ تِرافِیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غَیب بِینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کِئے ہیں۔ اُن کی تسلّی بے حقِیقت ہے اِس لِئے وہ بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہا نہ تھا۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟


بلکہ کوئی اپنے دِل میں نہیں سوچتا اور نہ کِسی کو معرفت اور تمِیز ہے کہ اِتنا کہے مَیں نے تو اِس کا ایک ٹُکڑا آگ میں جلایا اور مَیں نے اِس کے انگاروں پر روٹی بھی پکائی اور مَیں نے گوشت بُھونا اور کھایا۔ اب کیا مَیں اِس کے بقِیّہ سے ایک مکرُوہ چِیز بناؤُں؟ کیا مَیں درخت کے کُندے کو سِجدہ کرُوں؟


دیکھو وہ سب کے سب بطالت ہیں۔ اُن کے کام ہیچ ہیں۔ اُن کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ناچِیز ہیں۔


اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے۔ بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔


اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے۔ بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔


فی الحقِیقت میرے لوگ احمق ہیں۔ اُنہوں نے مُجھے نہیں پہچانا۔ وہ بے شعُور بچّے ہیں اور اِمتیاز نہیں رکھتے بُرے کام کرنے میں ہوشیار ہیں پر نیکوکاری کی سمجھ نہیں رکھتے۔


جو لکڑی سے کہتے ہیں کہ تُو میرا باپ ہے اور پتّھر سے کہ تُو نے مُجھے جنم دِیا کیونکہ اُنہوں نے میری طرف مُنہ نہ کِیا بلکہ پِیٹھ کی پر اپنی مُصِیبت کے وقت وہ کہیں گے کہ اُٹھ کر ہم کو بچا۔


میرے لوگ اپنے کاٹھ کے پُتلے سے سوال کرتے ہیں۔ اُن کا لٹھ اُن کو جواب دیتا ہے کیونکہ بدکاری کی رُوح نے اُن کو گُمراہ کِیا ہے اور اپنے خُدا کی پناہ کو چھوڑ کر بدکاری کرتے ہیں۔


وہ نہیں جانتے اور نہیں سمجھتے کیونکہ اُن کی آنکھیں بند ہیں۔ پس وہ دیکھتے نہیں اور اُن کے دِل سخت ہیں۔ پس وہ سمجھتے نہیں۔


اور اَیسا ہُؤا کہ اُس نے اپنی بدکاری کی بُرائی سے زمِین کو ناپاک کِیا اور پتّھر اور لکڑی کے ساتھ زِناکاری کی۔


تب مَیں نے کہا کہ یقِیناً یہ بیچارے جاہِل ہیں کیونکہ یہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کو نہیں جانتے۔


جو لوگ جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محرُوم ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات