Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:20 - کِتابِ مُقادّس

20 میرا خَیمہ غارت کِیا گیا اور میری سب طنابیں توڑ دی گئِیں۔ میرے بچّے میرے پاس سے چلے گئے اور وہ ہیں نہیں۔ اب کوئی نہ رہا جو میرا خَیمہ کھڑا کرے اور میرے پردے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 میرا خیمہ تباہ کر دیا گیا؛ اَور اُس کی تمام رسّیاں توڑ دی گئیں۔ اَور میرے فرزند مُجھ سے دُورہو گیٔے، اَب وہ نہیں رہے؛ اَب کویٔی زندہ نہیں رہا جو میرا خیمہ نصب کرے، یا میرے لیٔے پناہ گاہ کھڑی کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन अब मेरा ख़ैमा तबाह हो गया है, उसके तमाम रस्से टूट गए हैं। मेरे बेटे मेरे पास से चले गए हैं, एक भी नहीं रहा। कोई नहीं है जो मेरा ख़ैमा दुबारा लगाए, जो उसके परदे नए सिरे से लटकाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن اب میرا خیمہ تباہ ہو گیا ہے، اُس کے تمام رسّے ٹوٹ گئے ہیں۔ میرے بیٹے میرے پاس سے چلے گئے ہیں، ایک بھی نہیں رہا۔ کوئی نہیں ہے جو میرا خیمہ دوبارہ لگائے، جو اُس کے پردے نئے سرے سے لٹکائے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:20
12 حوالہ جات  

شِکست پر شِکست کی خبر آتی ہے۔ یقِیناً تمام مُلک برباد ہو گیا۔ میرے خَیمے ناگہان اور میرے پردے ایک دم میں غارت کِئے گئے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ رامہ میں ایک آواز سُنائی دی۔ نَوحہ اور زار زار رونا۔ راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہے وہ اپنے بچّوں کی بابت تسلّی پذِیر نہیں ہوتی کیونکہ وہ نہیں ہیں۔


اپنی خَیمہ گاہ کو وسِیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کے پردے پَھیلا۔ دریغ نہ کر۔ اپنی ڈورِیاں لمبی اور اپنی میخیں مضبُوط کر۔


اُس کے مُخالِف غالِب آئے اور دُشمن خُوش حال ہُوئے۔ کیونکہ خُداوند نے اُس کے گُناہوں کی کثرت کے باعِث اُسے رنج میں ڈالا۔ اُس کی اَولاد کو دُشمن اسِیری میں ہانک لے گئے۔


اور مَیں نے اپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈالا اور تُجھے اپنے ہاتھ کے سایہ تلے چِھپا رکھّا تاکہ افلاک کو برپا کرُوں اور زمِین کی بُنیاد ڈالُوں اور اہلِ صِیُّون سے کہُوں کہ تُم میرے لوگ ہو۔


شرِیر پچھاڑ کھاتے اور نیست ہوتے ہیں لیکن صادِقوں کا گھر قائِم رہے گا۔


جو مُجھے اب دیکھتا ہے اُس کی آنکھ مُجھے پِھر نہ دیکھے گی۔ تیری آنکھیں تو مُجھ پر ہوں گی پر مَیں نہ ہُوں گا۔


اُن سب بیٹوں میں جو اُس سے پَیدا ہُوئے کوئی نہیں جو اُس کا رہنُما ہو اور اُن سب بیٹوں میں جِن کو اُس نے پالا ایک بھی نہیں جو اُس کا ہاتھ پکڑے۔


تُم میرے لوگوں کی عَورتوں کو اُن کے مرغُوب گھروں سے نِکال دیتے ہو اور تُم نے میرے جلال کو اُن کے بچّوں پر سے ہمیشہ کے لِئے دُور کر دِیا۔


کیونکہ مَیں پِھر تُجھے تندرُستی اور تیرے زخموں سے شِفا بخشُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے کیونکہ اُنہوں نے تیرا نام مردُودہ رکھّا کہ یہ صِیُّون ہے جِسے کوئی نہیں پُوچھتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات