Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 1:7 - کِتابِ مُقادّس

7 لیکن خُداوند نے مُجھے فرمایا یُوں نہ کہہ کہ مَیں بچّہ ہُوں کیونکہ جِس کِسی کے پاس مَیں تُجھے بھیجُوں گا تُو جائے گا اور جو کُچھ مَیں تُجھے فرماؤُں گا تُو کہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نہ کہو، ’میں تو محض ایک بچّہ ہُوں۔‘ کیونکہ جِس کسی کے پاس مَیں تُمہیں بھیجوں گا وہاں تُمہیں جانا ہوگا اَورجو حُکم تُمہیں دُوں گا وہ تُمہیں بَیان کرنا ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन रब ने मुझसे फ़रमाया, “मत कह ‘मैं बच्चा ही हूँ।’ क्योंकि जिनके पास भी मैं तुझे भेजूँगा उनके पास तू जाएगा, और जो कुछ भी मैं तुझे सुनाने को कहूँगा उसे तू सुनाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن رب نے مجھ سے فرمایا، ”مت کہہ ’مَیں بچہ ہی ہوں۔‘ کیونکہ جن کے پاس بھی مَیں تجھے بھیجوں گا اُن کے پاس تُو جائے گا، اور جو کچھ بھی مَیں تجھے سنانے کو کہوں گا اُسے تُو سنائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 1:7
20 حوالہ جات  

اور خُدا نے رات کو بلعاؔم کے پاس آ کر اُس سے کہا اگر یہ آدمی تُجھے بُلانے کو آئے ہُوئے ہیں تو تُو اُٹھ کر اُن کے ساتھ جا مگر جو بات مَیں تُجھ سے کہُوں اُسی پر عمل کرنا۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


لیکن جب مَیں تُجھ سے ہم کلام ہُوں گا تو تیرا مُنہ کھولُوں گا تب تُو اُن سے کہے گا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے جو سُنتا ہے سُنے اور جو نہیں سُنتا نہ سُنے کیونکہ وہ باغی خاندان ہیں۔


مِیکاؔیاہ نے کہا خُداوند کی حیات کی قَسم جو کُچھ میرا خُدا فرمائے گا مَیں وُہی کہُوں گا۔


مِیکایاؔہ نے کہا خُداوند کی حیات کی قَسم جو کُچھ خُداوند مُجھے فرمائے مَیں وُہی کہُوں گا۔


بلعاؔم نے بلق کو جواب دِیا دیکھ مَیں تیرے پاس آ تو گیا ہُوں پر کیا میری اِتنی مجال ہے کہ مَیں کُچھ بولُوں؟ جو بات خُدا میرے مُنہ میں ڈالے گا وُہی مَیں کہُوں گا۔


کیونکہ مَیں خُدا کی ساری مرضی تُم سے پُورے طَور پر بیان کرنے سے نہ جِھجکا۔


اور اب اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے اپنے خادِم کو میرے باپ داؤُد کی جگہ بادشاہ بنایا ہے اور مَیں چھوٹا لڑکا ہی ہُوں اور مُجھے باہر جانے اور بِھیتر آنے کا شعُور نہیں۔


تُو یہ سب باتیں اُن سے کہے گا لیکن وہ تیری نہ سُنیں گے۔ تُو اُن کو بُلائے گا لیکن وہ تُجھے جواب نہ دیں گے۔


پس تُو میری باتیں اُن سے کہنا خواہ وہ سُنیں خواہ نہ سُنیں کیونکہ وہ نِہایت باغی ہیں۔


اور جب مَیں گلّہ کے پِیچھے پِیچھے جاتا تھا تو خُداوند نے مُجھے لِیا اور فرمایا کہ جا میری قَوم اِسرائیل سے نبُوّت کر۔


کہ خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا مَیں خُداوند ہُوں۔ جو کُچھ مَیں تُجھے کہُوں تُو اُسے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے کہنا۔


کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو خُداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو اور یہُوداؔہ کے سب شہروں کے لوگوں سے جو خُداوند کے گھر میں سِجدہ کرنے کو آتے ہیں وہ سب باتیں جِن کا مَیں نے تُجھے حُکم دِیا ہے کہ اُن سے کہے کہہ دے۔ ایک لفظ بھی کم نہ کر۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب یَرمِیاؔہ سب لوگوں سے وہ سب باتیں جو خُداوند اُن کے خُدا نے اُس کی معرفت فرمائی تِھیں یعنی یہ سب باتیں کہہ چُکا۔


کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینوؔہ کو جا اور وہاں اُس بات کی مُنادی کر جِس کا مَیں تُجھے حُکم دیتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات