Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 1:2 - کِتابِ مُقادّس

2 جِس پر خُداوند کا کلام شاہِ یہُوداؔہ یوسیاؔہ بِن امُون کے دِنوں میں اُس کی سلطنت کے تیرھویں سال میں نازِل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ کا کلام اُس پر شاہِ یہُودیؔہ یُوشیاہؔ بِن امُونؔ کے دَورِ حُکومت کے تیرہویں سال میں نازل ہُوا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब का फ़रमान पहली बार यहूदाह के बादशाह यूसियाह बिन अमून की हुकूमत के 13वें साल में यरमियाह पर नाज़िल हुआ,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب کا فرمان پہلی بار یہوداہ کے بادشاہ یوسیاہ بن امون کی حکومت کے 13ویں سال میں یرمیاہ پر نازل ہوا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 1:2
18 حوالہ جات  

سامرؔیہ اور یروشلیِم کی بابت خُداوند کا کلام جو شاہانِ یہُوداؔہ یُوتام و آخز و حِزقِیاہ کے ایاّم میں مِیکاؔہ مورشتی پر رویا میں نازِل ہُؤا۔:-


خُداوند کا کلام یُوناؔہ بِن امِتَّی پر نازِل ہُؤا۔


شاہانِ یہُوداؔہ عُزِّیّاہ اور یُوتام اور آخز اور حِزقیاہ اور شاہِ اِسرائیل یُربعاؔم بِن یُوآس کے ایّام میں خُداوند کا کلام ہوسِیعَ بِن بیرؔی پر نازِل ہُؤا۔


پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے یَرمِیاؔہ تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ بادام کے درخت کی ایک شاخ دیکھتا ہُوں۔


تب خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا۔


اور جب وہ دسترخوان پر بَیٹھے تھے تو خُداوند کا کلام اُس نبی پر جو اُسے لَوٹا لایا تھا نازِل ہُؤا۔


کہ کِتاب کا ایک طُومار لے اور وہ سب کلام جو مَیں نے اِسرائیل اور یہُوداؔہ اور تمام اقوام کے خِلاف تُجھ سے کِیا اُس دِن سے لے کر جب سے مَیں تُجھ سے کلام کرنے لگا یعنی یوسیاؔہ کے ایّام سے آج کے دِن تک اُس میں لِکھ۔


کہ شاہِ یہُوداؔہ یوسیاؔہ بِن آمُوؔن کے تیرھویں برس سے آج تک یہ تیئِیس برس خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہوتا رہا اور مَیں تُم کو سُناتا اور بر وقت جتاتا رہا پر تُم نے نہ سُنا۔


لیکن اُس مُلک کے لوگوں نے اُن سب کو جِنہوں نے امُون بادشاہ کے خِلاف سازِش کی تھی قتل کِیا اور مُلک کے لوگوں نے اُس کے بیٹے یُوسیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔


اور وہ خُداوند کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلاّ کر کہنے لگا اَے مذبح! اَے مذبح! خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ داؤُد کے گھرانے سے ایک لڑکا بنام یُوسیاؔہ پَیدا ہو گا۔ سو وہ اُونچے مقاموں کے کاہِنوں کی جو تُجھ پر بخُور جلاتے ہیں تُجھ پر قُربانی کرے گا اور وہ آدمِیوں کی ہڈِّیاں تُجھ پر جلائیں گے۔


اور منسّی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے گھر کے باغ میں جو عُزّا کا باغ ہے دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا امُون اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور یُوسیاؔہ بادشاہ کے اٹھارھویں برس اَیسا ہُؤا کہ بادشاہ نے سافن بِن اصلیاؔہ بِن مسُلاّؔم مُنشی کو خُداوند کے گھر کو بھیجا اور کہا۔


اور یوسیاؔہ بادشاہ کے ایّام میں خُداوند نے مُجھ سے فرمایا کیا تُو نے دیکھا برگشتہ اِسرائیل نے کیا کِیا ہے؟ وہ ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے گئی اور وہاں بدکاری کی۔


جب حننیاؔہ نبی یَرمِیاؔہ نبی کی گردن پر سے جُؤا توڑ چُکا تھا تو خُداوند کا کلام یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


خُداوند کا کلام جو یُوایل بِن فتُوایل پر نازِل ہُؤا۔:-


خُداوند کا کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یُوسیاؔہ بِن آمُوؔن کے ایّام میں صفنیاؔہ بِن کُوؔشی بِن جدلیاؔہ بِن امریاؔہ بِن حِزقیاہ پر نازِل ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات