Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 9:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ تُو نے اُن کے بوجھ کے جُوئے اور اُن کے کندھے کے لٹھ اور اُن پر ظُلم کرنے والے کے عصا کو اَیسا توڑا ہے جَیسا مِدیاؔن کے دِن میں کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے، اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں، اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے، ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तूने अपनी क़ौम को उस दिन की तरह छुटकारा दिया जब तूने मिदियान को शिकस्त दी थी। उसे दबानेवाला जुआ टूट गया, और उस पर ज़ुल्म करनेवाले की लाठी टुकड़े टुकड़े हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تُو نے اپنی قوم کو اُس دن کی طرح چھٹکارا دیا جب تُو نے مِدیان کو شکست دی تھی۔ اُسے دبانے والا جوا ٹوٹ گیا، اور اُس پر ظلم کرنے والے کی لاٹھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 9:4
24 حوالہ جات  

مَیں اپنے ہی مُلک میں اسُوری کو شِکست دُوں گا اور اپنے پہاڑوں پر اُسے پاؤں تلے لتاڑُوں گا۔ تب اُس کا جُوأ اُن پر سے اُترے گا اور اُس کا بوجھ اُن کے کندھوں پر سے ٹلے گا۔


اور اُس روز یُوں ہو گا ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ مَیں اُس کا جُؤا تیری گردن پر سے توڑُوں گا اور تیرے بندھنوں کو کھول ڈالُوں گا اور بیگانے پِھر تُجھ سے خِدمت نہ کرائیں گے۔


اور اب مَیں اُس کا جُؤا تُجھ پر سے توڑ ڈالُوں گا اور تیرے بندھنوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دُوں گا۔


تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی۔ تُو ظُلم سے دُور رہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گی اور دہشت سے دُور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔


اور مَیں تُم پر ظُلم کرنے والوں کو اُن ہی کا گوشت کِھلاؤُں گا اور وہ مِیٹھی مَے کی مانِند اپنا ہی لہُوپی کر بدمست ہو جائیں گے اور ہر فردِ بشر جانے گا کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نِکال کر لے آیا کہ تُم اُن کے غُلام نہ بنے رہو اور مَیں نے تُمہارے جوئے کی چوبیں توڑ ڈالی ہیں اور تُم کو سِیدھا کھڑا کر کے چلایا۔


تیری اَوقات بسری تیری تلوار سے ہو اور تُو اپنے بھائی کی خِدمت کرے! اور جب تُو آزاد ہو تو اپنے بھائی کا جُؤا اپنی گردن پر سے اُتار پھینکے۔


اسُور یعنی میرے قہر کے عصا پر افسوس! جو لٹھ اُس کے ہاتھ میں ہے سو میرے قہر کا ہتھیار ہے۔


کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہو گا تاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


مَیں اپنے لوگوں پر غَضب ناک ہُؤا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو ناپاک کِیا اور اُن کو تیرے ہاتھ میں سَونپ دِیا۔ تُو نے اُن پر رحم نہ کِیا۔ تُو نے بُوڑھوں پر بھی اپنا بھاری جُؤا رکھّا۔


مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتار دِیا۔ اُس کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے چُھوٹ گئے۔


کیونکہ جنگ میں مُسلّح مَردوں کے تمام سِلاح اور خُون آلُودہ کپڑے جلانے کے لِئے آگ کا اِیندھن ہوں گے۔


میرے جلاوطن تیرے ساتھ رہیں۔ تُو موآب کو غارت گروں سے چِھپا لے کیونکہ سِتم گر مَوقُوف ہوں گے اور غارت گری تمام ہو جائے گی اور سب ظالِم مُلک سے فنا ہوں گے۔


اپنے اُوپر سے گرد جھاڑ دے۔ اُٹھ کر بَیٹھ۔ اَے یروشلیِم! اَے اسِیر دُخترِ صِیُّون! اپنی گردن کے بندھنوں کو کھول ڈال۔


اَے اُس کے اِردگِرد والو سب اُس پر افسوس کرو اور تُم سب جو اُس کے نام سے واقِف ہو کہو کہ یہ موٹا عصا اور خُوب صُورت ڈنڈا کیونکر ٹُوٹ گیا۔


اِس سبب سے خُداوند ربُّ الافواج اُس کے فربَہ جوانوں پر لاغری بھیجے گا اور اُس کی شَوکت کے نِیچے ایک سوزِش آگ کی سوزِش کی مانِند بھڑکائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات