Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 9:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور کوئی دہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اور وہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 دایئں طرف سے وہ بے تحاشا کھایٔیں گے، پھر بھی بھُوکے رہیں گے؛ اَور بائیں طرف سے بھی کھایٔیں گے، لیکن اُن کی بھُوک نہ مٹےگی۔ ہر ایک اَپنے ہی بازو کا گوشت کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 और गो हर एक दाईं तरफ़ मुड़कर सब कुछ हड़प कर जाए तो भी भूका रहेगा, गो बाईं तरफ़ रुख़ करके सब कुछ निगल जाए तो भी सेर नहीं होगा। हर एक अपने पड़ोसी को खाएगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اور گو ہر ایک دائیں طرف مُڑ کر سب کچھ ہڑپ کر جائے توبھی بھوکا رہے گا، گو بائیں طرف رُخ کر کے سب کچھ نگل جائے توبھی سیر نہیں ہو گا۔ ہر ایک اپنے پڑوسی کو کھائے گا،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 9:20
16 حوالہ جات  

اور مَیں تُم پر ظُلم کرنے والوں کو اُن ہی کا گوشت کِھلاؤُں گا اور وہ مِیٹھی مَے کی مانِند اپنا ہی لہُوپی کر بدمست ہو جائیں گے اور ہر فردِ بشر جانے گا کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


اور مَیں اُن کو اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹِیوں کا گوشت کِھلاؤُں گا بلکہ ہر ایک دُوسرے کا گوشت کھائے گا۔ مُحاصرہ کے وقت اُس تنگی میں جِس سے اُن کے دُشمن اور اُن کی جان کے خواہاں اُن کو تنگ کریں گے۔


رحم دِل عَورتوں کے ہاتھوں نے اپنے بچّوں کو پکایا۔ میری دُخترِ قَوم کی تباہی میں وُہی اُن کی خُوراک ہُوئے۔


تب وہ مُلک میں بُھوکے اور خَستہ حال پِھریں گے اور یُوں ہو گا کہ جب وہ بُھوکے ہوں تو جان سے بیزار ہوں گے اور اپنے بادشاہ اور اپنے خُدا پر لَعنت کریں گے اور اپنے مُنہ آسمان کی طرف اُٹھائیں گے۔


بے دانِش اپنے ہاتھ سمیٹتا ہے اور آپ ہی اپنا گوشت کھاتا ہے۔


کیونکہ دیکھو خُداوند ربُّ الافواج یروشلیِم اور یہُوداؔہ سے سہارا اور تکیہ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کا تمام تکیہ دُور کر دے گا۔


پِھر زمِین کی طرف دیکھیں گے اور ناگہان تنگی اور تارِیکی یعنی ظُلمتِ اندوہ اور تِیرگی میں کھدیڑے جائیں گے۔


تب مِسکِینوں کے پہلوٹھے کھائیں گے اور مُحتاج آرام سے سوئیں گے پر مَیں تیری جڑ کال سے برباد کر دُوں گا اور تیرے باقی لوگ قتل کِئے جائیں گے۔


یہ دو حادثے تُجھ پر آ پڑے۔ کَون تیرا غم خوار ہو گا؟ وِیرانی اور ہلاکت۔ کال اور تلوار۔ مَیں کیونکر تُجھے تسلّی دُوں؟


اور مَیں اُن کو ایک دُوسرے پر یہاں تک کہ باپ کو بیٹوں پر دے مارُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں نہ شفقت کرُوں گا نہ رِعایت اور نہ رحم کرُوں گا کہ اُن کو ہلاک نہ کرُوں۔


تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہو گا کیونکہ تیرا پیٹ خالی رہے گا۔ تُو چِھپائے گا پر بچا نہ سکے گا اور جو کُچھ کہ تُو بچائے گا مَیں اُسے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔


اِس لِئے خُداوند کا قہر اُس کے لوگوں پر بھڑکا اور اُس نے اُن کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا اور اُن کو مارا چُنانچہ پہاڑ کانپ گئے اور اُن کی لاشیں بازاروں میں غلاظت کی مانِند پڑی ہیں۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


تب مَیں نے کہا کہ اب مَیں تُم کو نہ چراؤُں گا۔ مَرنے والا مَر جائے اور ہلاک ہونے والا ہلاک ہو اور باقی ایک دُوسرے کا گوشت کھائیں۔


اور اگر کِسی سلطنت میں پُھوٹ پڑ جائے تو وہ سلطنت قائِم نہیں رہ سکتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات