Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 9:18 - کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ شرارت آگ کی طرح جلاتی ہے۔ وہ خس و خار کو کھا جاتی ہے بلکہ وہ جنگل کی گُنجان جھاڑِیوں میں شُعلہ زن ہوتی ہے اور وہ دُھوئیں کے بادل میں اُوپر کو اُڑ جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛ اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے، اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि उनकी बेदीनी की भड़कती हुई आग काँटेदार झाड़ियाँ और ऊँटकटारे भस्म कर देती है, बल्कि गुंजान जंगल भी उस की ज़द में आकर धुएँ के काले बादल छोड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ اُن کی بےدینی کی بھڑکتی ہوئی آگ کانٹےدار جھاڑیاں اور اونٹ کٹارے بھسم کر دیتی ہے، بلکہ گنجان جنگل بھی اُس کی زد میں آ کر دھوئیں کے کالے بادل چھوڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 9:18
36 حوالہ جات  

کیونکہ دیکھو وہ دِن آتا ہے جو بھٹّی کی مانِند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرُور اور بدکردار بُھوسے کی مانِند ہوں گے اور وہ دِن اُن کو اَیسا جلائے گا کہ شاخ و بُن کُچھ نہ چھوڑے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اُس آگ کی طرح جو جنِگل کو جلا دیتی ہے۔ اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتا ہے۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


پس جِس طرح آگ بُھوسے کو کھا جاتی ہے اور جلتا ہُؤا پُھوس بَیٹھ جاتا ہے اُسی طرح اُن کی جڑ بوسِیدہ ہو گی اور اُن کی کلی گرد کی طرح اُڑ جائے گی کیونکہ اُنہوں نے ربُّ الافواج کی شرِیعت کو ترک کِیا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کو حقِیر جانا۔


اور اُن کے عذاب کا دُھواں ابدُالآباد اُٹھتا رہے گا اور جو اُس حَیوان اور اُس کے بُت کی پرستِش کرتے ہیں اور جو اُس کے نام کی چھاپ لیتے ہیں اُن کو رات دِن چَین نہ مِلے گا۔


اور اگر جھاڑِیاں اور اُونٹ کٹارے اُگاتی ہے تو نامقبُول اور قرِیب ہے کہ لَعنتی ہو اور اُس کا انجام جَلایا جانا ہے۔


پِھر وہ بائیں طرف والوں سے کہے گا اَے ملعُونو میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلِیس اور اُس کے فرِشتوں کے لِئے تیّار کی گئی ہے۔


کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟ اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟ اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتا ہے۔ وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


پِھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند خُدا نے آگ کو بُلایا کہ مُقابلہ کرے اور وہ بحرِ عمِیق کو نِگل گئی اور نزدِیک تھا کہ زمِین کو کھا جائے۔


اور شِمالی لشکر کو تُم سے دُور کرُوں گا اور اُسے خُشک بیابان میں ہانک دُوں گا۔ اُس کے اگلے مشرِقی سمُندر میں اور پِچھلے مغرِبی سمُندر میں ہوں گے۔ اُس سے بدبُو اُٹھے گی اور عفُونت پَھیلے گی کیونکہ اُس نے بڑی گُستاخی کی ہے۔


اِس لِئے وہ صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتے رہیں گے اور بُھوسی کی مانِند جِس کو بگُولا کھلِیہان پر سے اُڑا لے جاتا ہے اور اُس دُھوئیں کی مانِند جو دُودکش سے نِکلتا ہے۔


اور لوگ جلے چُونے کی مانِند ہوں گے۔ وہ اُن کانٹوں کی مانِند ہوں گے جو کاٹ کر آگ میں جلائے جائیں۔


کیونکہ تُوفت مُدّت سے تیّار کِیا گیا ہاں وہ بادشاہ کے لِئے گہرا اور وسِیع بنایا گیا ہے۔ اُس کا ڈھیر آگ اور بُہت سا اِیندھن ہے اور خُداوند کی سانس گندھک کے سَیلاب کی مانِند اُس کو سُلگاتی ہے۔


کیونکہ خُداوند اپنی جلالی آواز سُنائے گا اور اپنے قہر کی شِدّت اور آتشِ سوزان کے شُعلے اور سَیلاب اور آندھی اور اولوں کے ساتھ اپنا بازُو نِیچے لائے گا۔


مُجھ میں قہر نہیں۔ تَو بھی کاش کہ جنگ گاہ میں جھاڑِیاں اور کانٹے میرے خِلاف ہوتے! مَیں اُن پر خرُوج کرتا اور اُن کو بِالکُل جلا دیتا۔


وہاں کا پہلوان اَیسا ہو جائے گا جَیسا سَن اور اُس کا کام چنگاری ہو جائے گا۔ وہ دونوں باہم جل جائیں گے اور کوئی اُن کی آگ نہ بُجھائے گا۔


لیکن شرِیر ہلاک ہوں گے۔ خُداوند کے دُشمن چراگاہوں کی سرسبزی کی مانِند ہوں گے۔ وہ فنا ہو جائیں گے۔ وہ دُھوئیں کی طرح جاتے رہیں گے۔


اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑک اُٹھی ہے جو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گی اور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گی اور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔


جَیسے دُھواں اُڑ جاتا ہے وَیسے ہی تُو اُن کو اُڑا دے۔ جَیسے موم آگ کے سامنے پِگھل جاتا ہے وَیسے ہی شرِیر خُدا کے حضُور فنا ہو جائیں


تُمہارا مُلک اُجاڑ ہے۔ تُمہاری بستِیاں جل گئِیں۔ پردیسی تُمہاری زمِین کو تُمہارے سامنے نِگلتے ہیں۔ وہ وِیران ہے گویا اُسے اجنبی لوگوں نے اُجاڑا ہے۔


اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلند ہے پر وہ نہیں دیکھتے لیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیں گے اور شرمسار ہوں گے بلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔


وہ گُنہگار جو صِیُّون میں ہیں ڈر گئے۔ کپکپی نے بے دِینوں کو آ دبایا ہے۔ کَون ہم میں سے اُس مُہلِک آگ میں رہ سکتا ہے؟ اور کَون ہم میں سے ابدی شُعلوں کے درمِیان بس سکتا ہے؟


دیکھو تُم سب جو آگ سُلگاتے ہو اور اپنے آپ کو انگاروں سے گھیر لیتے ہو اپنی ہی آگ کے شُعلوں میں اور اپنے سُلگائے ہُوئے انگاروں میں چلو۔ تُم میرے ہاتھ سے یِہی پاؤ گے۔ تُم عذاب میں لیٹ رہو گے۔


گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے۔ اُن کے آگے زمِین باغِ عدؔن کی مانِند ہے اور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے۔ ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔


تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


اُس وقت اِسرائیلی دو فرِیق ہو گئے آدھے آدمی جِینت کے بیٹے تِبنی کے پیرَو ہو گئے تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں اور آدھے عُمرؔی کے پَیرو تھے۔


لوگوں میں سے ہر ایک دُوسرے پر اور ہر ایک اپنے ہمسایہ پر سِتم کرے گا اور بچّے بُوڑھوں کی اور رذِیل شرِیفوں کی گُستاخی کریں گے۔


وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لِئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات