Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 8:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور وہ یہُوداؔہ میں بڑھتا چلا جائے گا اور اُس کی طُغیانی بڑھتی جائے گی۔ وہ گردن تک پُہنچے گا اور اُس کے پروں کے پَھیلاؤ سے تیرے مُلک کی ساری وُسعت اَے عِمّانُوایل چِھپ جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ پانی کی طرح تمام بنی یہُوداہؔ میں پھیل جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی گردن تک پہُنچ جائے گا۔ اَور اُس کے پھیلے ہُوئے پروں کے نیچے تیری زمین کی ساری وسعت چھُپ جائے گی۔ اَے عِمّانُوایلؔ!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सैलाब की सूरत में यहूदाह पर से गुज़रेंगी। ऐ इम्मानुएल, पानी परिंदे की तरह अपने परों को फैलाकर तेरे पूरे मुल्क को ढाँप लेगा, और लोग गले तक उसमें डूब जाएंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 سیلاب کی صورت میں یہوداہ پر سے گزریں گی۔ اے عمانوایل، پانی پرندے کی طرح اپنے پَروں کو پھیلا کر تیرے پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اور لوگ گلے تک اُس میں ڈوب جائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 8:8
22 حوالہ جات  

لیکن خُداوند آپ تُم کو ایک نِشان بخشے گا۔ دیکھو ایک کُنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا پَیدا ہو گا اور وہ اُس کا نام عِمّانُوایل رکھّے گی۔


اُس کا دَم ندی کے سَیلاب کی مانِند ہے جو گردن تک پُہنچ جائے۔ وہ قَوموں کو ہلاکت کے چھاج میں پھٹکے گا اور لوگوں کے جبڑوں میں لگام ڈالے گا تاکہ اُن کو گُمراہ کرے۔


دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اُس کا نام عِمّاؔنُوایل رکھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔


اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ایک بڑا عُقاب جو بڑے بازُو اور لمبے پر رکھتا تھا اپنے رنگا رنگ کے بال و پر میں چِھپا ہُؤا لُبناؔن میں آیا اور اُس نے دیودار کی چوٹی توڑ لی۔


خُداوند تُجھ پر اور تیرے لوگوں اور تیرے باپ کے گھرانے پر اَیسے دِن لائے گا جَیسے اُس دِن سے جب اِفرائِیم یہُوداؔہ سے جُدا ہُؤا آج تک کبھی نہ لایا یعنی شاہِ اسُور کے دِن۔


تُم منصُوبہ باندھو پر وہ باطِل ہو گا۔ تُم کُچھ کہو اور اُسے قِیام نہ ہو گا کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔


مَیں اُسے ایک رِیاکار قَوم پر بھیجُوں گا اور اُن لوگوں کی مُخالفت میں جِن پر میرا قہر ہے مَیں اُسے حُکمِ قطعی دُوں گا کہ مال لُوٹے اور غنِیمت لے لے اور اُن کو بازاروں کی کِیچڑ کی مانِند لتاڑے۔


جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے اور سَیلاب کی طرح ہوں گے اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔ اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ عُقاب کی مانِند اُڑے گا اور موآؔب کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا۔


سمُندر بابل پر چڑھ گیا ہے۔ وہ اُس کی لہروں کی کثرت سے چُھپ گیا۔


کیونکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جب مَیں تُجھے اُن شہروں کی مانِند جو بے چراغ ہیں وِیران کر دُوں گا جب مَیں تُجھ پر سمُندر بہا دُوں گا اور جب سمُندر تُجھے چِھپا لے گا۔


لیکن اُس کے بیٹے برانگیختہ ہوں گے جو بڑا لشکر جمع کریں گے اور وہ چڑھائی کر کے پَھیلے گا اور گُذر جائے گا اور وہ لَوٹ کر اُس کے قلعہ تک لڑیں گے۔


کیونکہ اُس کا زخم لاعِلاج ہے۔ وہ یہُوداؔہ تک بھی آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشلیِم تک پُہنچا۔


اور وُہی ہماری سلامتی ہو گا۔ جب اسُور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہمارے قصروں میں قدم رکھّے گا تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے اور آٹھ سرگروہ برپا کریں گے۔


اور شاہِ اسُور سلمنسر نے اِس پر چڑھائی کی اور ہُوسِیع اُس کا خادِم ہو گیا اور اُس کے لِئے ہدیہ لایا۔


اور اُس نے یہُوداؔہ کے فصِیل دار شہر لے لِئے اور یروشلیِم تک آیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات