Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کہ آؤ ہم یہُوداؔہ پر چڑھائی کریں اور اُسے تنگ کریں اور اپنے لِئے اُس میں رخنہ پَیدا کریں اور طابِیل کے بیٹے کو اُس کے درمِیان تخت نشِین کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”آؤ ہم یہُوداہؔ پر حملہ کریں اَور اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے آپَس میں بانٹ لیں اَور طابیل کے بیٹے کو اُس پر بادشاہ مُقرّر کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ‘आओ हम यहूदाह पर हमला करें। हम वहाँ दहशत फैलाकर उस पर फ़तह पाएँ और फिर ताबियेल के बेटे को उसका बादशाह बनाएँ।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ’آؤ ہم یہوداہ پر حملہ کریں۔ ہم وہاں دہشت پھیلا کر اُس پر فتح پائیں اور پھر طابئیل کے بیٹے کو اُس کا بادشاہ بنائیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:6
12 حوالہ جات  

اور شاہِ یہُوداؔہ آخز بِن یُوتاؔم بِن عُزیّاہ کے ایّام میں یُوں ہُؤا کہ رضِین شاہِ اراؔم اور فِقح بِن رملیاؔہ شاہِ اِسرائیل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔


چُونکہ ارام اور اِفرائِیم اور رملیاؔہ کا بیٹا تیرے خِلاف مشوَرت کر کے کہتے ہیں۔


اِس لِئے خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ اِس کو پائیداری نہیں بلکہ اَیسا ہو بھی نہیں سکتا۔


اور جب سارے اِسرائیلؔ نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی نہ سُنی تو اُنہوں نے بادشاہ کو یُوں جواب دِیا کہ داؤُد میں ہمارا کیا حِصّہ ہے؟ یسّی کے بیٹے میں ہماری مِیراث نہیں۔ اَے اِسرائیلؔ اپنے ڈیروں کو چلے جاؤ اور اب اَے داؤُد تُو اپنے گھر کو سنبھال۔ سو اِسرائیلی اپنے ڈیروں کو چل دِئے۔


پر یُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُوسبع نے جو اخزیاؔہ کی بہن تھی اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو لِیا اور اُسے اُن شہزادوں سے جو قتل ہُوئے چُپکے سے جُدا کِیا اور اُسے اُس کی دَدَا سمیت بِستروں کی کوٹھری میں کر دِیا اور اُنہوں نے اُسے عتلیاؔہ سے چِھپائے رکھّا۔ وہ مارا نہ گیا۔


اور اب تُمہارا خیال ہے کہ تُم خُداوند کی بادشاہی کا جو داؤُد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو اور تُم بھاری انبوہ ہو اور تُمہارے ساتھ وہ سُنہلے بچھڑے ہیں جِن کو یرُبعاؔم نے بنایا کہ تُمہارے معبُود ہوں۔


تَو بھی خُداوند نے داؤُد کے خاندان کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔ اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے داؤُد سے باندھا تھا اور جَیسا اُس نے اُسے اور اُس کی نسل کو ہمیشہ کے لِئے ایک چراغ دینے کا وعدہ کِیا تھا۔


اِس لِئے خُداوند اُس کے خُدا نے اُس کو شاہِ اراؔم کے ہاتھ میں کر دِیا۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور اُس کے لوگوں میں سے اسِیروں کی بِھیڑ کی بِھیڑ لے گئے اور اُن کو دمِشق میں لائے اور وہ شاہِ اِسرائیل کے ہاتھ میں بھی کر دِیا گیا جِس نے اُسے مارا اور بڑی خُون ریزی کی۔


کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے بدی کرنا چاہا۔ اُنہوں نے اَیسا منصُوبہ باندھا جِسے وہ پُورا نہیں کر سکتے۔


کیونکہ وہ تیرے لوگوں کے خِلاف مکّاری سے منصُوبہ باندھتے ہیں اور اُن کے خِلاف جو تیری پناہ میں ہیں مشوَرہ کرتے ہیں۔


آدمی کے دِل میں بُہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائِم رہے گا۔


چُونکہ اِن لوگوں نے چشمۂِ شِیلوؔخ کے آہستہ رَو پانی کو ردّ کِیا اور رضِین اور رملیاؔہ کے بیٹے پر مائِل ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات