Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 65:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور مَیں یعقُوبؔ میں سے ایک نسل اور یہُوداؔہ میں سے اپنے کوہِستان کا وارِث برپا کرُوں گا اور میرے برگُزِیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے اور میرے بندے وہاں بسیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 مَیں یعقوب میں سے ایک نَسل، اَور یہُوداہؔ میں سے اَپنے کوہستان کے لیٔے وارِث برپا کروں گا؛ میرے برگُزیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے، اَور میرے خادِم وہاں سکونت کریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मैं याक़ूब और यहूदाह को ऐसी औलाद बख़्श दूँगा जो मेरे पहाड़ों को मीरास में पाएगी। तब पहाड़ मेरे बरगुज़ीदों की मिलकियत होंगे, और मेरे ख़ादिम उन पर बसेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 مَیں یعقوب اور یہوداہ کو ایسی اولاد بخش دوں گا جو میرے پہاڑوں کو میراث میں پائے گی۔ تب پہاڑ میرے برگزیدوں کی ملکیت ہوں گے، اور میرے خادم اُن پر بسیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 65:9
25 حوالہ جات  

اب آیندہ ایّام میں یعقُوبؔ جڑ پکڑے گا اور اِسرائیل پنپے گا اور پُھولے گا اور رُویِ زمِین کو میووں سے مالا مال کرے گا۔


اِنجِیل کے اِعتبار سے تو وہ تُمہاری خاطِر دُشمن ہیں لیکن برگُزِیدگی کے اِعتبار سے باپ دادا کی خاطِر پیارے ہیں۔


اور اگر وہ دِن گھٹائے نہ جاتے تو کوئی بشر نہ بچتا۔ مگر برگُزِیدوں کی خاطِر وہ دِن گھٹائے جائیں گے۔


اُس وقت مَیں تُم کو جمع کر کے مُلک میں لاؤُں گا کیونکہ جب تُمہاری حِین حیات ہی میں تُمہاری اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا تو تُم کو زمِین کی سب قَوموں کے درمِیان نامور اور سِتُودہ کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


کیونکہ مَیں تُم کو اُن قَوموں میں سے نِکال لُوں گا اور تمام مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور تُم کو تُمہارے وطن میں واپس لاؤُں گا۔


نہ کہ وہ بنائیں اور دُوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دُوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانِند ہوں گے اور میرے برگُزِیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدّتوں تک فائِدہ اُٹھائیں گے۔


اور تُم اپنا نام میرے برگُزِیدوں کی لَعنت کے لِئے چھوڑ جاؤ گے۔ خُداوند خُدا تُم کو قتل کرے گا اور اپنے بندوں کو ایک دُوسرے نام سے بُلائے گا۔


مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگی میں تو کلام نہیں کِیا۔ مَیں نے یعقُوبؔ کی نسل کو نہیں فرمایا کہ عبث میرے طالِب ہو۔ مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اور راستی کی باتیں بیان فرماتا ہُوں۔


اور میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بے خطر گھروں میں اور آسُودگی اور آسایش کے کاشانوں میں رہیں گے۔


کیونکہ اَے صِیُّونی قَوم! جو یروشلیِم میں بسے گی تُو پِھر نہ روئے گی۔ وہ تیری فریاد کی آواز سُن کر یقِیناً تُجھ پر رحم فرمائے گا۔ وہ سُنتے ہی تُجھے جواب دے گا۔


اِسرائیل کی کُل نسل خُداوند میں صادِق ٹھہرے گی اور اُس پر فخر کرے گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قبُولِیّت کے وقت تیری سُنی اور نجات کے دِن تیری مدد کی اور مَیں تیری حِفاظت کرُوں گا اور لوگوں کے لِئے تُجھے ایک عہد ٹھہراؤُں گا تاکہ مُلک کو بحال کرے اور وِیران مِیراث وارِثوں کو دے۔


جب تُو فریاد کرے تو جِن کو تُو نے جمع کِیا ہے وہ تُجھے چُھڑائیں پر ہوا اُن سب کو اُڑا لے جائے گی۔ ایک جھونکا اُن کو لے جائے گا لیکن مُجھ پر توکُّل کرنے والا زمِین کا مالِک ہو گا اور میرے کوہِ مُقدّس کا وارِث ہو گا۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات