Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 65:8 - کِتابِ مُقادّس

8 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح شِیرہ خوشۂِ انگُور میں مَوجُود ہے اور کوئی کہے اُسے خراب نہ کر کیونکہ اُس میں برکت ہے اُسی طرح مَیں اپنے بندوں کی خاطِر کرُوں گا تاکہ اُن سب کو ہلاک نہ کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جَب انگور کے گُچّھوں میں رس باقی رہتاہے لوگ کہتے ہیں، ’اُنہیں ضائع نہ کرو،‘ کیونکہ اُن میں اَب بھی برکت ہے، اِسی طرح سے میں اَپنے خادِموں سے پیش آؤں گا؛ مَیں اُن سَب کو تباہ نہیں کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब फ़रमाता है, “जब तक अंगूर में थोड़ा-सा रस बाक़ी हो लोग कहते हैं, ‘उसे ज़ाया मत करना, क्योंकि अब तक उसमें कुछ न कुछ है जो बरकत का बाइस है।’ मैं इसराईल के साथ भी ऐसा ही करूँगा। क्योंकि अपने ख़ादिमों की ख़ातिर मैं सबको नेस्त नहीं करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب فرماتا ہے، ”جب تک انگور میں تھوڑا سا رس باقی ہو لوگ کہتے ہیں، ’اُسے ضائع مت کرنا، کیونکہ اب تک اُس میں کچھ نہ کچھ ہے جو برکت کا باعث ہے۔‘ مَیں اسرائیل کے ساتھ بھی ایسا ہی کروں گا۔ کیونکہ اپنے خادموں کی خاطر مَیں سب کو نیست نہیں کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 65:8
14 حوالہ جات  

اور اگر خُداوند اُن دِنوں کو نہ گھٹاتا تو کوئی بشر نہ بچتا مگر اُن برگُزِیدوں کی خاطِر جِن کو اُس نے چُنا ہے اُن دِنوں کو گھٹایا۔


کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں خُداوند فرماتا ہے تاکہ تُجھے بچاؤُں۔ اگرچہ مَیں سب قَوموں کو جِن میں مَیں نے تُجھے تِتّربِتّر کِیا تمام کر ڈالُوں گا تَو بھی تُجھے تمام نہ کرُوں گا بلکہ تُجھے مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہ چھوڑُوں گا۔


اور اگر اُس میں دسواں حِصّہ باقی بھی بچ جائے تو وہ پِھر بھسم کِیا جائے گا لیکن وہ بُطم اور بلُوط کی مانِند ہو گا کہ باوُجُودیکہ وہ کاٹے جائیں تَو بھی اُن کا ٹُنڈ بچ رہتا ہے۔ سو اُس کا ٹُنڈ ایک مُقدّس تُخم ہو گا۔


اور اگر وہ دِن گھٹائے نہ جاتے تو کوئی بشر نہ بچتا۔ مگر برگُزِیدوں کی خاطِر وہ دِن گھٹائے جائیں گے۔


کَون جانتا ہے کہ وہ باز رہے اور برکت باقی چھوڑے جو خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے نذر کی قُربانی اور تپاون ہو۔


اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔


ایک بقِیّہ یعنی یعقُوبؔ کا بقِیّہ خُدایئ قادِر کی طرف پِھرے گا۔


کیونکہ اَے اِسرائیل اگرچہ تیرے لوگ سمُندر کی ریت کی مانِند ہوں تَو بھی اُن میں کا صِرف ایک بقِیّہ واپس آئے گا اور بربادی پُورے عدل سے مُقرّر ہو چُکی ہے۔


مَیں اپنے نام کی خاطِر اپنے غضب میں تاخِیر کرُوں گا اور اپنے جلال کی خاطِر تُجھ سے باز رہُوں گا کہ تُجھے کاٹ نہ ڈالُوں۔


اور خُداوند نے فرمایا کہ اگر مُجھے سدُوؔم میں شہر کے اندر پچاس راست باز مِلیں تو مَیں اُن کی خاطِر اُس مقام کو چھوڑ دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات