Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 64:2 - کِتابِ مُقادّس

2 جِس طرح آگ سُوکھی ڈالِیوں کو جلاتی ہے اور پانی آگ سے جوش مارتا ہے تاکہ تیرا نام تیرے مُخالِفوں میں مشہُور ہو اور قَومیں تیرے حضُور میں لرزان ہوں!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جِس طرح آگ سُوکھی ٹہنیوں کو جَلا دیتی ہے اَور پانی میں اُبال لاتی ہے، اُسی طرح آپ نیچے آکر اَپنا نام اَپنے دُشمنوں میں مشہُور کر اَور آپ کی حُضُوری میں قوموں پر کپکپی طاری ہو جائے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 काश तू डालियों को भड़का देनेवाली आग या पानी को एकदम उबालनेवाली आतिश की तरह नाज़िल हो ताकि तेरे दुश्मन तेरा नाम जान लें और क़ौमें तेरे सामने लरज़ उठें!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کاش تُو ڈالیوں کو بھڑکا دینے والی آگ یا پانی کو ایک دم اُبالنے والی آتش کی طرح نازل ہو تاکہ تیرے دشمن تیرا نام جان لیں اور قومیں تیرے سامنے لرز اُٹھیں!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 64:2
31 حوالہ جات  

خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔ وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


سو اب اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو ہم کو اُس کے ہاتھ سے بچا لے تاکہ زمِین کی سب سلطنتیں جان لیں کہ تُو ہی اکیلا خُداوند ہے۔


خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔


اور مَیں فرِعونؔ کے دِل کو سخت کرُوں گا اور وہ اُن کا پِیچھا کرے گا اور مَیں فرِعونؔ اور اُس کے سارے لشکر پر مُمتاز ہُوں گا اور مِصری جان لیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں اور اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا۔


جِس نے مُوسیٰ کے دہنے ہاتھ پر اپنے جلالی بازُو کو ساتھ کر دِیا اور اُن کے آگے پانی کو چِیرا تاکہ اپنے لِئے ابدی نام پَیدا کرے؟


تَو بھی اُس نے اُن کو اپنے نام کی خاطِر بچایا تاکہ اپنی قُدرت ظاہِر کرے۔


اَے میرے خُدا! اُن کو بگُولے کی گرد کی مانِند بنا دے اور جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل۔


قَومیں کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟ تیرے بندوں کے بہائے ہُوئے خُون کا بدلہ ہماری آنکھوں کے سامنے قَوموں پر واضِح ہو جائے۔


اَے خُداوند! اُن کو خَوف دِلا۔ قَومیں اپنے آپ کو بشر ہی جانیں۔ (سِلاہ)


مَیں آج ہی سے تیرا خَوف اور رُعب اُن قَوموں کے دِل میں ڈالنا شرُوع کرُوں گا جو رُویِ زمِین پر رہتی ہیں۔ وہ تیری خبر سُنیں گی اور کانپیں گی اور تیرے سبب سے بیتاب ہو جائیں گی۔


پس اَے اِسرائیل مَیں تُجھ سے یُوں ہی کرُوں گا اور چُونکہ مَیں تُجھ سے یُوں کرُوں گا اِس لِئے اَے اِسرائیل تُو اپنے خُدا سے مُلاقات کی تیّاری کر۔


اور پہاڑ اُس کے نِیچے پِگھل جائیں گے اور وادِیاں پھٹ جائیں گی جَیسے موم آگ سے پِگھل جاتا اور پانی کراڑے پر سے بہہ جاتا ہے۔


اور اُس روز وہ کوہِ زَیتُون پر جو یروشلیِم کے مشرِق میں واقِع ہے کھڑا ہو گا اور کوہِ زَیتُون بِیچ سے پھٹ جائے گا اور اُس کے مشرِق سے مغرِب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شِمال کو سرک جائے گا اور آدھا جنُوب کو۔


کیونکہ خُداوند اُٹھے گا جَیسا کوہِ پراضِیم میں اور وہ غضب ناک ہو گا جَیسا جِبعُوؔن کی وادی میں تاکہ اپنا کام بلکہ اپنا عجِیب کام کرے اور اپنا کام ہاں اپنا انوکھا کام پُورا کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات