Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 61:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اُن کی نسل قَوموں کے درمِیان نامور ہو گی اور اُن کی اَولاد لوگوں کے درمِیان۔ وہ سب جو اُن کو دیکھیں گے اِقرار کریں گے کہ یہ وہ نسل ہے جِسے خُداوند نے برکت بخشی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اُن کی نَسل مُختلف قوموں اَور اُن کی اَولاد مُختلف لوگوں کے درمیان نامور ہوگی۔ جتنے لوگ بھی اُنہیں دیکھیں گے، اقرار کریں گے کہ یہ وُہی لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے برکت بخشی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उनकी नसल अक़वाम में और उनकी औलाद दीगर उम्मतों में मशहूर होगी। जो भी उन्हें देखे वह जान लेगा कि रब ने उन्हें बरकत दी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُن کی نسل اقوام میں اور اُن کی اولاد دیگر اُمّتوں میں مشہور ہو گی۔ جو بھی اُنہیں دیکھے وہ جان لے گا کہ رب نے اُنہیں برکت دی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 61:9
15 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔


خُداوند تُم کو بڑھائے۔ تُم کو اور تُمہاری اَولاد کو۔


خُدا نے اپنے خادِم کو اُٹھا کر پہلے تُمہارے پاس بھیجا تاکہ تُم میں سے ہر ایک کو اُس کی بدیوں سے ہٹا کر برکت دے۔


اور تیری نسل کے وسِیلہ سے زمِین کی سب قَومیں برکت پائیں گی کیونکہ تُو نے میری بات مانی۔


اَے بنی یہُوداؔہ اور اَے بنی اِسرائیل جِس طرح تُم دُوسری قَوموں میں لَعنت تھے اُسی طرح مَیں تُم کو چُھڑاؤُں گا اور تُم برکت ہو گے۔ ہِراسان نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔


اُن کی مِحنت بے سُود نہ ہو گی اور اُن کی اَولاد ناگہان ہلاک نہ ہو گی کیونکہ وہ اپنی اَولاد سمیت خُداوند کے مُبارک لوگوں کی نسل ہیں۔


تب لابنؔ نے اُسے کہا اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو یہِیں رہ کیونکہ مَیں جان گیا ہُوں کہ خُداوند نے تیرے سبب سے مُجھ کو برکت بخشی ہے۔


تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔


لیکن خُداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے۔ اُس نے اُسے غمگِین کِیا۔ جب اُس کی جان گُناہ کی قُربانی کے لِئے گُذرانی جائے گی تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا۔ اُس کی عُمر دراز ہو گی اور خُداوند کی مرضی اُس کے ہاتھ کے وسِیلہ سے پُوری ہو گی۔


خُداوند فرماتا ہے جِس طرح نیا آسمان اور نئی زمِین جو مَیں بناؤُں گا میرے حضُور قائِم رہیں گے اُسی طرح تُمہاری نسل اور تُمہارا نام باقی رہے گا۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یعقُوبؔ کے لِئے خُوشی سے گاؤ اور قَوموں کی سرتاج کے لِئے للکارو۔ مُنادی کرو۔ حمد کرو اور کہو اَے خُداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسرائیل کے بقِیّہ کو بچا۔


اور سب قَومیں تُم کو مُبارک کہیں گی کیونکہ تُم دِلکُشامُملکت ہو گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


خُدا نے بلعاؔم سے کہا تُو اِن کے ساتھ مت جانا۔ تُو اُن لوگوں پر لَعنت نہ کرنا اِس لِئے کہ وہ مُبارک ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات