Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 61:8 - کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ مَیں خُداوند اِنصاف کو عزِیز رکھتا ہُوں اور غارت گری اور ظُلم سے نفرت کرتا ہُوں۔ سو مَیں سچّائی سے اُن کے کاموں کا اجر دُوں گا اور اُن کے ساتھ ابدی عہد باندُھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛ اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گا اَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्योंकि रब फ़रमाता है, “मुझे इनसाफ़ पसंद है। मैं ग़ारतगरी और कजरवी से नफ़रत रखता हूँ। मैं अपने लोगों को वफ़ादारी से उनका अज्र दूँगा, मैं उनके साथ अबदी अहद बाँधूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مجھے انصاف پسند ہے۔ مَیں غارت گری اور کج رَوی سے نفرت رکھتا ہوں۔ مَیں اپنے لوگوں کو وفاداری سے اُن کا اجر دوں گا، مَیں اُن کے ساتھ ابدی عہد باندھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 61:8
34 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند صادِق ہے۔ وہ صداقت کو پسند کرتا ہے۔ راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔


لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راست بازی کو عمل میں لاتا ہُوں کیونکہ میری خُوشنُودی اِن ہی باتوں میں ہے خُداوند فرماتا ہے۔


اور مَیں اُن سے ابدی عہد کرُوں گا کہ اُن کے ساتھ بھلائی کرنے سے باز نہ آؤں گا اور مَیں اپنا خَوف اُن کے دِل میں ڈالُوں گا تاکہ وہ مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔


کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ۔ سُنو اور تُمہاری جان زِندہ رہے گی اور مَیں تُم کو ابدی عہد یعنی داؤُد کی سچّی نِعمتیں بخشُوں گا۔


کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔ پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


اور مَیں اپنے اور تیرے درمِیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمِیان اُن کی سب پُشتوں کے لِئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہو گا باندھوں گا تاکہ مَیں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔


مَیں صداقت کی راہ پر اِنصاف کے راستوں میں چلتی ہُوں۔


بادشاہ کی قُوّت اِنصاف پسند ہے۔ تُو راستی کو قائِم کرتا ہے۔ تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُوب میں رائِج کِیا۔


اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔


تُو نے صداقت سے مُحبّت رکھّی اور بدکاری سے نفرت اِسی لِئے خُدا تیرے خُدا نے شادمانی کے تیل سے تُجھ کو تیرے ہمسروں سے زِیادہ مَسح کِیا ہے۔


وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے۔ زمِین خُداوند کی شفقت سے معمُور ہے۔


میرا گھر تو سچ مُچ خُدا کے سامنے اَیسا ہے بھی نہیں تَو بھی اُس نے میرے ساتھ ایک دائِمی عہد جِس کی سب باتیں مُعیّن اور پایدار ہیں باندھا ہے کیونکہ یِہی میری ساری نجات اور ساری مُراد ہے۔ گو وہ اُس کو بڑھاتا نہیں۔


خُداوند تُمہارے دِلوں کو خُدا کی مُحبّت اور مسِیح کے صبر کی طرف ہدایت کرے۔


لیکن ربُّ الافواج عدالت میں سر بُلند ہو گا اور خُدایِ قُدُّوس کی تقدِیس صداقت سے کی جائے گی۔


کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کرو جِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھ عہد باندھا ہے


مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔ مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔


اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیِو تُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو۔


ظُلم پر تکیہ نہ کرو۔ لُوٹ مار کرنے پر نہ پُھولو۔ اگر مال بڑھ جائے تو اُس پر دِل نہ لگاؤ۔


اور اُسی کو اُس نے یعقُوب کے لِئے آئِین یعنی اِسرائیل کے لِئے ابدی عہد ٹھہرایا


اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کےلِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوند عادِل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔


خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدل کو قائِم رکھّو اور صداقت کو عمل میں لاؤ کیونکہ میری نجات نزدِیک ہے اور میری صداقت ظاہِر ہونے والی ہے۔


خُداوند فرماتا ہے جِس طرح نیا آسمان اور نئی زمِین جو مَیں بناؤُں گا میرے حضُور قائِم رہیں گے اُسی طرح تُمہاری نسل اور تُمہارا نام باقی رہے گا۔


اور تُم نے کہا یہ کَیسی زحمت ہے! اور اُس پر ناک چڑھائی ربُّ الافواج فرماتا ہے۔ پِھر تُم لُوٹ کا مال اور لنگڑے اور بِیمار ذبِیحے لائے اور اِسی طرح کے ہدئے گُذرانے۔ کیا مَیں اِن کو تُمہارے ہاتھ سے قبُول کرُوں؟ خُداوند فرماتا ہے۔


لیکن مَیں اپنے اُس عہد کو جو مَیں نے تیری جوانی کے ایّام میں تیرے ساتھ باندھا یاد رکھُّوں گا اور ہمیشہ کا عہد تیرے ساتھ قائِم کرُوں گا۔


اور مَیں اُن کے ساتھ صُلح کا عہد باندُھوں گا اور سب بُرے درِندوں کو مُلک سے نابُود کرُوں گا اور وہ بیابان میں سلامتی سے رہا کریں گے اور جنگلوں میں سوئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات