Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 61:7 - کِتابِ مُقادّس

7 تُمہاری خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا۔ وہ اپنی رُسوائی کے بدلے اپنے حِصّہ سے خُوش ہوں گے۔ پس وہ اپنے مُلک میں دو چند کے مالِک ہوں گے اور اُن کو ابدی شادمانی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 میرے لوگ اَپنی خجالت کے عوض دُگنا مال پائیں گے اَور اَپنی رُسوائی کے بدلے تُم اَپنی مِیراث میں خُوش ہو جاؤگے۔ اَور اِس طرح اَپنی سرزمین میں دوگنی مِیراث پاؤگے، تُمہیں اَبدی خُوشی حاصل ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तुम्हारी शरमिंदगी नहीं रहेगी बल्कि तुम इज़्ज़त का दुगना हिस्सा पाओगे, तुम्हारी रुसवाई नहीं रहेगी बल्कि तुम शानदार हिस्सा मिलने के बाइस शादियाना बजाओगे। क्योंकि तुम्हें वतन में दुगना हिस्सा मिलेगा, और अबदी ख़ुशी तुम्हारी मीरास होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تمہاری شرمندگی نہیں رہے گی بلکہ تم عزت کا دُگنا حصہ پاؤ گے، تمہاری رُسوائی نہیں رہے گی بلکہ تم شاندار حصہ ملنے کے باعث شادیانہ بجاؤ گے۔ کیونکہ تمہیں وطن میں دُگنا حصہ ملے گا، اور ابدی خوشی تمہاری میراث ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 61:7
19 حوالہ جات  

اور خُداوند نے ایُّوب کی اسِیری کو جب اُس نے اپنے دوستوں کے لِئے دُعا کی بدل دِیا اور خُداوند نے ایُّوب کو جِتنا اُس کے پاس پہلے تھا اُس کا دو چند دِیا۔


مَیں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجر دُوں گا اَے اُمّیدوار اسِیرو قلعہ میں واپس آؤ۔


یروشلیِم کو دِلاسا دو اور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِن جو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے۔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤا اور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سب گُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔


تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔ تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔


اور جب وہ پار ہو گئے تو ایلیّاہؔ نے الِیشع سے کہا کہ اِس سے پیشتر کہ مَیں تُجھ سے لے لِیا جاؤُں بتا کہ مَیں تیرے لِئے کیا کرُوں۔ الِیشع نے کہا مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ تیری رُوح کا دُونا حِصّہ مُجھ پر ہو۔


سو وہ جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور گاتے ہُوئے صِیُّون میں آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔


اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور صِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


اور یہ ہمیشہ کی سزا پائیں گے مگر راست باز ہمیشہ کی زِندگی۔


اب ہمارا خُداوند یِسُوع مسِیح خُود اور ہمارا باپ خُدا جِس نے ہم سے مُحبّت رکھّی اور فضل سے اَبدی تسلّی اور اچھّی اُمّید بخشی۔


بلکہ وہ غَیر محبُوبہ کے بیٹے کو اپنے سب مال کا دُونا حِصّہ دے کر اُسے پہلوٹھا مانے کیونکہ وہ اُس کی قُوّت کی اِبتدا ہے اور پہلوٹھے کا حق اُسی کا ہے۔


جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔


خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی۔ تُو نہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانی کا ننگ بُھول جائے گی اور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یاد نہ کرے گی۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو میرے بندے کھائیں گے پر تُم بُھوکے رہو گے۔ میرے بندے پِئیں گے پر تُم پِیاسے رہو گے۔ میرے بندے شادمان ہوں گے پر تُم شرمِندہ ہو گے۔


بلکہ زِراعت سلامتی سے ہو گی۔ تاک اپنا پَھل دے گی اور زمِین اپنا حاصِل اور آسمان سے اوس پڑے گی اور مَیں اِن لوگوں کے بقِیّہ کو اِن سب برکتوں کا وارِث بناؤُں گا۔


اِس لِئے کہ تُو ترک کی گئی اور تُجھ سے نفرت ہُوئی اَیسا کہ کِسی آدمی نے تیری طرف گُذر بھی نہ کِیا۔ مَیں تُجھے ابدی فضِیلت اور پُشت در پُشت کی شادمانی کا باعِث بناؤُں گا۔


دیکھ مَیں اُس وقت تیرے سب ستانے والوں کو سزا دُوں گا اور لنگڑوں کو رہائی دُوں گا اور جو ہانک دِئے گئے اُن کو اِکٹّھا کرُوں گا اور جو تمام جہان میں رُسوا ہُوئے اُن کو سِتُودہ اور نامور کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات