Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 60:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تب تُو دیکھے گی اور مُنوّر ہو گی ہاں تیرا دِل اُچھلے گا اور کُشادہ ہو گا کیونکہ سمُندر کی فراوانی تیری طرف پِھرے گی اور قَوموں کی دَولت تیرے پاس فراہم ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उस वक़्त तू यह देखकर चमक उठेगी। तेरा दिल ख़ुशी के मारे तेज़ी से धड़कने लगेगा और कुशादा हो जाएगा। क्योंकि समुंदर के ख़ज़ाने तेरे पास लाए जाएंगे, अक़वाम की दौलत तेरे पास पहुँचेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس وقت تُو یہ دیکھ کر چمک اُٹھے گی۔ تیرا دل خوشی کے مارے تیزی سے دھڑکنے لگے گا اور کشادہ ہو جائے گا۔ کیونکہ سمندر کے خزانے تیرے پاس لائے جائیں گے، اقوام کی دولت تیرے پاس پہنچے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 60:5
25 حوالہ جات  

پر تُم خُداوند کے کاہِن کہلاؤ گے۔ وہ تُم کو ہمارے خُدا کے خادِم کہیں گے۔ تُم قَوموں کا مال کھاؤ گے اور تُم اُن کی شَوکت پر فخر کرو گے۔


لیکن اُس کی تِجارت اور اُس کی اُجرت خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو گی اور اُس کا مال نہ ذخِیرہ کِیا جائے گا اور نہ جمع رہے گا بلکہ اُس کی تِجارت کا حاصِل اُن کے لِئے ہو گا جو خُداوند کے حضُور رہتے ہیں کہ کھا کر سیرہوں اور نفِیس پوشاک پہنیں۔


پس جب خُدا نے اُن کو بھی وُہی نِعمت دی جو ہم کو خُداوند یِسُوعؔ مسِیح پر اِیمان لا کر مِلی تھی تو مَیں کَون تھا کہ خُدا کو روک سکتا؟


اور پطرؔس کے ساتھ جِتنے مختُون اِیمان دار آئے تھے وہ سب حَیران ہُوئے کہ غَیر قَوموں پر بھی رُوحُ القُدس کی بخشِش جاری ہُوئی۔


اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔ میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔


کیونکہ مَکِدُنیہ اور اَخیہ کے لوگ یروشلِیم کے غرِیب مُقدّسوں کے لِئے کُچھ چندہ کرنے کو رضامند ہُوئے۔


اَے بھائِیو! کہِیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اپنے آپ کو عقل مَند سمجھ لو۔ اِس لِئے مَیں نہیں چاہتا کہ تُم اِس بھید سے ناواقِف رہو کہ اِسرائیل کا ایک حِصّہ سخت ہو گیا ہے اور جب تک غَیر قَومیں پُوری پُوری داخِل نہ ہوں وہ اَیسا ہی رہے گا۔


بُہت برسوں کے بعد مَیں اپنی قَوم کو خَیرات پُہنچانے اور نذریں چڑھانے آیا تھا۔


اِس کے بعد بنی اِسرائیل رجُوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داؤُد کو ڈُھونڈیں گے اور آخِری دِنوں میں ڈرتے ہُوئے خُداوند اور اُس کی مِہربانی کے طالِب ہوں گے۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


اور تیرے پھاٹک ہمیشہ کُھلے رہیں گے۔ وہ دِن رات کبھی بند نہ ہوں گے تاکہ قَوموں کی دَولت اور اُن کے بادشاہوں کو تیرے پاس لائیں۔


اپنی خَیمہ گاہ کو وسِیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کے پردے پَھیلا۔ دریغ نہ کر۔ اپنی ڈورِیاں لمبی اور اپنی میخیں مضبُوط کر۔


اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔


اور لوگ قَوموں کی شان و شَوکت اور عِزّت کا سامان اُس میں لائیں گے۔


اور ہم اندازہ سے زِیادہ یعنی اَوروں کی مِحنتوں پر فخر نہیں کرتے لیکن اُمِّیدوار ہیں کہ جب تُمہارے اِیمان میں ترقّی ہو تو ہم تُمہارے سبب سے اپنے عِلاقہ کے مُوافِق اَور بھی بڑھیں۔


اور قَومیں اُس کی رَوشنی میں چلیں پِھریں گی اور زمِین کے بادشاہ اپنی شان و شَوکت کا سامان اُس میں لائیں گے۔


وہ لوگوں کو پہاڑوں پربلائیں گے اور وہاں صداقت کی قُربانِیاں گُذرانیں گے کیونکہ وہ سمُندروں کے فَیض اور ریت کے چِھپے ہُوئے خزانوں سے بہرہ ور ہوں گے۔


جب تُو میرا حَوصلہ بڑھائے گا تو مَیں تیرے فرمان کی راہ میں دَوڑُوں گا۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں سلامتی نہر کی مانِند اور قَوموں کی دَولت سَیلاب کی طرح اُس کے پاس رواں کرُوں گا تب تُم دُودھ پِیو گے اور بغل میں اُٹھائے جاؤ گے اور گُھٹنوں پر کُدائے جاؤ گے۔


جِس کو پانچ توڑے مِلے تھے اُس نے فوراً جا کر اُن سے لین دین کِیا اور پانچ توڑے اَور پَیدا کر لِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات