Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 60:18 - کِتابِ مُقادّس

18 پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تیرے مُلک میں پھر کبھی تشدّد کا ذِکر نہ ہوگا، نہ ہی تیری حُدوُد کے اَندر تباہی یا بربادی ہوگی، بَلکہ تُو اَپنی دیواروں کا نام نَجات اَور اَپنے پھاٹکوں کا نام حَمد رکھے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अब से तेरे मुल्क में न तशद्दुद का ज़िक्र होगा, न बरबादीओ-तबाही का। अब से तेरी चारदीवारी ‘नजात’ और तेरे दरवाज़े ‘हम्दो-सना’ कहलाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اب سے تیرے ملک میں نہ تشدد کا ذکر ہو گا، نہ بربادی و تباہی کا۔ اب سے تیری چاردیواری ’نجات‘ اور تیرے دروازے ’حمد و ثنا‘ کہلائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 60:18
23 حوالہ جات  

اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔


وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے عِرفان سے معمُور ہو گی۔


اور مَیں مُخالِف فَوج کے مُقابِل اپنے گھر کی چاروں طرف خَیمہ زن ہُوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمد و رفت نہ کر سکے۔ پِھر کوئی ظالِم اُن کے درمِیان سے نہ گُذرے گا کیونکہ اب مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لِیا ہے۔


اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گا اور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


اور وہ بُہت سی اُمّتوں کے درمِیان عدالت کرے گا اور دُور کی زورآور قَوموں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


اور مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کے لِئے ایک جگہ مُقرّر کرُوں گا اور وہاں اُن کو جماؤُں گا تاکہ وہ اپنی ہی جگہ بسیں اور پِھر ہٹائے نہ جائیں اور شرارت کے فرزند اُن کو پِھر دُکھ نہیں دینے پائیں گے جَیسا پہلے ہوتا تھا۔


وہ تیری حدُود میں امن رکھتا ہے۔ وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔


تُم دروازے کھولو تاکہ صادِق قَوم جو وفادار رہی داخِل ہو۔


یہ دو حادثے تُجھ پر آ پڑے۔ کَون تیرا غم خوار ہو گا؟ وِیرانی اور ہلاکت۔ کال اور تلوار۔ مَیں کیونکر تُجھے تسلّی دُوں؟


تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی۔ تُو ظُلم سے دُور رہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گی اور دہشت سے دُور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔


مَیں اُن کو اپنے گھر میں اور اپنی چار دِیواری کے اندر اَیسا نام و نِشان بخشُوں گا جو بیٹوں اور بیٹِیوں سے بھی بڑھ کر ہو گا۔ مَیں ہر ایک کو ایک ابدی نام دُوں گا جو مِٹایا نہ جائے گا۔


اور تیرے پھاٹک ہمیشہ کُھلے رہیں گے۔ وہ دِن رات کبھی بند نہ ہوں گے تاکہ قَوموں کی دَولت اور اُن کے بادشاہوں کو تیرے پاس لائیں۔


مَیں پِیتل کے بدلے سونا لاؤُں گا اور لوہے کے بدلے چاندی اور لکڑی کے بدلے پِیتل اور پتّھروں کے بدلے لوہا اور مَیں تیرے حاکِموں کو سلامتی اور تیرے عامِلوں کو صداقت بناؤُں گا۔


کیونکہ جِس طرح زمِین اپنے نباتات کو پَیدا کرتی ہے اور جِس طرح باغ اُن چِیزوں کو جو اُس میں بوئی گئی ہیں اُگاتا ہے اُسی طرح خُداوند خُدا صداقت اور سِتایش کو تمام قَوموں کے سامنے ظہُور میں لائے گا۔


تُو آگے کو مترُوکہ نہ کہلائے گی اور تیرے مُلک کا نام پِھر کبھی خرابہ نہ ہو گا بلکہ تُو پِیاری اور تیری سرزمِین سُہاگن کہلائے گی کیونکہ خُداوند تُجھ سے خُوش ہے اور تیری زمِین خاوند والی ہو گی۔


اور جب تک وہ یروشلیِم کو قائِم کر کے رُویِ زمِین پر محمُود نہ بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔


گُذر جاؤ! پھاٹکوں میں سے گُذر جاؤ! لوگوں کے لِئے راہ درُست کرو اور شاہراہ اُونچی اور بُلند کرو۔ پتّھر چُن کر صاف کر دو۔ لوگوں کے لِئے جھنڈا کھڑا کرو۔


اُس نے اُس کو چاروں طرف سے ناپا۔ اُس کی چاروں طرف ایک دِیوار پانچ سَو سرکنڈے لمبی اور پانچ سَو چَوڑی تھی تاکہ مُقدّس کو عام سے جُدا کرے۔


دیکھ مَیں اُس وقت تیرے سب ستانے والوں کو سزا دُوں گا اور لنگڑوں کو رہائی دُوں گا اور جو ہانک دِئے گئے اُن کو اِکٹّھا کرُوں گا اور جو تمام جہان میں رُسوا ہُوئے اُن کو سِتُودہ اور نامور کرُوں گا۔


کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس کے لِئے چاروں طرف آتِشی دِیوار ہُوں گا اور اُس کے اندر اُس کی شَوکت۔


کیونکہ دیکھ مَیں اُن پر اپنا ہاتھ ہِلاؤُں گا اور وہ اپنے غُلاموں کے لِئے لُوٹ ہوں گے۔ تب تُم جانو گے کہ ربُّ الافواج نے مُجھے بھیجا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات