Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 6:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور خُداوند آدمِیوں کو دُور کر دے اور اِس سرزمِین میں مترُوک مقام بکثرت ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جَب تک یَاہوِہ ہر شخص کو وہاں سے بہت دُور نہ کر دے اَور زمین پُوری طرح ویران نہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 पहले लाज़िम है कि रब लोगों को दूर दूर तक भगा दे, कि पूरा मुल्क तने-तनहा और बेकस रह जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پہلے لازم ہے کہ رب لوگوں کو دُور دُور تک بھگا دے، کہ پورا ملک تن تنہا اور بےکس رہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 6:12
15 حوالہ جات  

سواروں اور تِیر اندازوں کے شور سے تمام شہری بھاگ جائیں گے۔ وہ گھنے جنگلوں میں جا گُھسیں گے اور چٹانوں پر چڑھ جائیں گے۔ سب شہر ترک کِئے جائیں گے اور کوئی آدمی اُن میں نہ رہے گا۔


اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


پِھر تُو کیوں ہم کو ہمیشہ کے لِئے فراموش کرتا ہے۔ اور ہم کو مُدّتِ دراز تک ترک کرتا ہے؟


اور مَیں اُن کو شاہِ یہُوداؔہ منسّی بِن حِزقیاہ کے سبب سے اُس کام کے باعِث جو اُس نے یروشلیِم میں کِیا ترک کر دُوں گا کہ زمِین کی سب مُملکتوں میں دھکّے کھاتے پِھریں۔


مَیں نے اپنے لوگوں کو ترک کِیا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو رَدّ کر دِیا۔ مَیں نے اپنے دِل کی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کِیا۔


اَے خُداوند! تُو نے اِس قَوم کو کثرت بخشی ہے۔ تُو نے اِس قَوم کو بڑھایا ہے۔ تُو ہی ذُوالجلال ہے۔ تُو ہی نے مُلک کی حدُود کو بڑھا دِیا ہے۔


اور شاہِ بابل نے حماؔت کے عِلاقہ کے رِبلہ میں اِن کو مارا اور قتل کِیا۔ سو یہُوداؔہ بھی اپنے مُلک سے اسِیر ہو کر چلا گیا۔


اور باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جِنہوں نے اپنوں کو چھوڑ کر شاہِ بابل کی پناہ لی تھی اور عوام میں سے جِتنے باقی رہ گئے تھے اُن سب کو نبوزرادان جلوداروں کا سردار اسِیر کر کے لے گیا۔


کیونکہ جب اُن کا خارِج ہو جانا دُنیا کے آ مِلنے کا باعِث ہُؤا تو کیا اُن کا مقبُول ہونا مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے برابر نہ ہو گا؟


ربُّ الافواج نے میرے کان میں کہا یقِیناً بُہت سے گھر اُجڑ جائیں گے اور بڑے بڑے عالِیشان اور خُوب صُورت مکان بھی بے چراغ ہوں گے۔


مَیں آدمی کو خالِص سونے سے بلکہ اِنسان کو اوفِیر کے کُندن سے بھی کم یاب بناؤُں گا۔


اور شاہِ بابل نے حمات کے عِلاقہ کے رِبلہ میں اِن کو قتل کِیا۔ سو یہُوداؔہ اپنے مُلک سے اسِیر ہو کر چلا گیا۔


اِنسان اور حَیوان کو نیست کرُوں گا۔ ہوا کے پرِندوں اور سمُندر کی مچھلیوں کو اور شرِیروں اور اُن کے بُتوں کو نیست کرُوں گا اور اِنسان کو رُویِ زمِین سے فنا کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات