Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 59:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس نے دیکھا کہ کوئی آدمی نہیں اور تعجُّب کِیا کہ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں اِس لِئے اُسی کے بازُو نے اُس کے لِئے نجات حاصِل کی اور اُسی کی راست بازی نے اُسے سنبھالا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اُس نے دیکھا کہ کویٔی آدمی نہیں، اَور اُس نے تعجُّب کیا کہ کویٔی شفاعت کرنے والا نہ تھا؛ لہٰذا اُس کے اَپنے ہی بازو نے اُس کے لیٔے نَجات کا اِنتظام کیا، اَور اُس کی اَپنی راستبازی نے اُسے سنبھالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 उसने देखा कि कोई नहीं है, वह हैरान हुआ कि मुदाख़लत करनेवाला कोई नहीं है। तब उसके ज़ोरावर बाज़ू ने उस की मदद की, और उस की रास्ती ने उसको सहारा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اُس نے دیکھا کہ کوئی نہیں ہے، وہ حیران ہوا کہ مداخلت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ تب اُس کے زورآور بازو نے اُس کی مدد کی، اور اُس کی راستی نے اُس کو سہارا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 59:16
19 حوالہ جات  

مَیں نے اُن کے درمِیان تلاش کی کہ کوئی اَیسا آدمی مِلے جو فصِیل بنائے اور اُس سرزمِین کے لِئے اُس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو تاکہ مَیں اُسے وِیران نہ کرُوں پر کوئی نہ مِلا۔


اور کوئی نہیں جو تیرا نام لے۔ جو اپنے آپ کو آمادہ کرے کہ تُجھ سے لِپٹا رہے کیونکہ ہماری بدکرداری کے سبب سے تُو ہم سے رُوپوش ہُؤا اور ہم کو پِگھلا ڈالا۔


خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدّس بازُو نے اُس کے لِئے فتح حاصِل کی ہے۔


کیونکہ مَیں دیکھتا ہُوں کہ کوئی نہیں۔ اُن میں کوئی مُشِیر نہیں جِس سے پُوچُھوں اور وہ مُجھے جواب دے۔


اور اُس نے اُن کی بے اِعتقادی پر تَعجُّب کِیا۔ اور وہ چاروں طرف کے گاؤں میں تعلِیم دیتا پِھرا۔


خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کِیا ہے اور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھے گی۔


اِس لِئے اُس نے فرمایا مَیں اُن کو ہلاک کر ڈالتا اگر میرا برگُزِیدہ مُوسیٰ میرے حضُور بِیچ میں نہ آتا کہ میرے قہر کو ٹال دے تا نہ ہو کہ مَیں اُن کو ہلاک کرُوں۔


پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟ اور جب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والا نہ ہُؤا؟ کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیں سکتا؟ اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟ دیکھو مَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں اور نہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں۔ اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُو ہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔


اب یروشلیِم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرو اور دیکھو اور دریافت کرو اور اُس کے چَوکوں میں ڈُھونڈو اگر کوئی آدمی وہاں مِلے جو اِنصاف کرنے والا اور سچّائی کا طالِب ہو تو مَیں اُسے مُعاف کرُوں گا۔


اَے خُداوند! ہم پر رحم کر کیونکہ ہم تیرے مُنتظِر ہیں۔ تُو ہر صُبح اُن کا بازُو ہو اور مُصِیبت کے وقت ہماری نجات۔


ہنگامہ کی آواز سُنتے ہی لوگ بھاگ گئے۔ تیرے اُٹھتے ہی قَومیں تِتّربِتّر ہو گئِیں۔


دیکھو خُداوند خُدا بڑی قُدرت کے ساتھ آئے گا اور اُس کا بازُو اُس کے لِئے سلطنت کرے گا۔ دیکھو اُس کا صِلہ اُس کے ساتھ ہے اور اُس کا اجر اُس کے سامنے!


میری صداقت نزدِیک ہے۔ میری نجات ظاہِر ہے اور میرے بازُو لوگوں پر حُکمرانی کریں گے۔ جزِیرے میرا اِنتظار کریں گے اور میرے بازُو پر اُن کا توکُّل ہو گا۔


شرِیروں کے مُقابلہ میں کَون میرے لِئے اُٹھے گا؟ بدکرداروں کے خِلاف کَون میرے لِئے کھڑا ہو گا؟


جاگ جاگ اَے خُداوند کے بازُو۔ توانائی سے مُلبّس ہو! جاگ جَیسا قدِیم زمانہ میں اور گُذشتہ پُشتوں میں۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے رہب کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور اژدہا کو چھیدا؟


ہمارے پَیغام پر کَون اِیمان لایا؟ اور خُداوند کا بازُو کِس پر ظاہِر ہُؤا؟


خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کے کھانے کو نہ دُوں گا اور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئے تُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات