Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 59:12 - کِتابِ مُقادّس

12 کیونکہ ہماری خطائیں تیرے حضُور بُہت ہیں اور ہمارے گُناہ ہم پر گواہی دیتے ہیں کیونکہ ہماری خطائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ اور ہم اپنی بدکرداری کو جانتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 کیونکہ ہماری خطائیں آپ کی نظر میں بہت ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں۔ ہماری خطائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں، اَور ہم اَپنی بدکاریوں کو تسلیم کرتے ہیں:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्योंकि हमारे मुतअद्दिद जरायम तेरे सामने हैं, और हमारे गुनाह हमारे ख़िलाफ़ गवाही देते हैं। हमें मुतवातिर अपने जरायम का एहसास है, हम अपने गुनाहों से ख़ूब वाक़िफ़ हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیونکہ ہمارے متعدد جرائم تیرے سامنے ہیں، اور ہمارے گناہ ہمارے خلاف گواہی دیتے ہیں۔ ہمیں متواتر اپنے جرائم کا احساس ہے، ہم اپنے گناہوں سے خوب واقف ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 59:12
31 حوالہ جات  

اور کہا اَے میرے خُدا مَیں شرمِندہ ہُوں اور تیری طرف اَے میرے خُدا اپنا مُنہ اُٹھاتے مُجھے لاج آتی ہے کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھتے بڑھتے ہمارے سر سے بُلند ہو گئے اور ہماری خطاکاری آسمان تک پُہنچ گئی ہے۔


اور فخرِ اِسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے اور اِسرائیل اور اِفرائِیم اپنی بدکرداری میں گِریں گے اور یہُوداؔہ بھی اُن کے ساتھ گِرے گا۔


بدزُبانی عہد شِکنی اور خُون ریزی اور چوری اور حرام کاری کے سِوا اَور کُچھ نہیں ہوتا۔ وہ ظُلم کرتے ہیں اور خُون پر خُون ہوتا ہے۔


لیکن اُس نے دِیگر اقوام سے زِیادہ شرارت کر کے میرے احکام کی مُخالفت کی اور میرے آئِین کو آس پاس کی مُملکتوں سے زِیادہ ردّ کِیا کیونکہ اُنہوں نے میرے احکام کو ردّ کِیا اور میرے آئِین کی پَیروی نہ کی۔


اگرچہ ہماری بدکرداری ہم پر گواہی دیتی ہے تَو بھی اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر کُچھ کر کیونکہ ہماری برگشتگی بُہت ہے۔ ہم تیرے خطاکار ہیں۔


آہ خطاکار گروہ۔ بدکرداری سے لدی ہُوئی قَوم۔ بدکرداروں کی نسل۔ مکّار اَولاد جِنہوں نے خُداوند کو ترک کِیا اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقِیر جانا اور گُمراہ و برگشتہ ہو گئے۔


اور فخرِ اِسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے تَو بھی وہ خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع نہیں لائے اور باوُجُود اِس سب کے اُس کے طالِب نہیں ہُوئے۔


زنجِیر بنا کیونکہ مُلک خُون ریزی کے گُناہوں سے پُر ہے اور شہر ظُلم سے بھرا ہے۔


پہاڑوں کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھا اور دیکھ کَون سی جگہ ہے جہاں تُو نے بدکاری نہیں کی؟ تُو راہ میں اُن کے لِئے اِس طرح بَیٹھی جِس طرح بیابان میں عرب۔ تُو نے اپنی بدکاری اور شرارت سے زمِین کو ناپاک کِیا۔


اُن کے مُنہ کی صُورت اُن پر گواہی دیتی ہے۔ وہ اپنے گُناہوں کو سدُوؔم کی مانِند ظاہِر کرتے ہیں اور چِھپاتے نہیں۔ اُن کی جانوں پر واوَیلا ہے! کیونکہ وہ آپ اپنے اُوپر بلا لاتے ہیں۔


تَو بھی جو کُچھ ہم پر آیا ہے اُس سب میں تُو عادِل ہے کیونکہ تُو سچّائی سے پیش آیا پر ہم نے شرارت کی۔


اور ہمارے بُرے کاموں اور بڑے گُناہ کے باعِث جو کُچھ ہم پر گُذرا اُس کے بعد اَے ہمارے خُدا درحالیکہ تُو نے ہمارے گُناہوں کے اندازہ سے ہم کو کم سزا دی اور ہم میں سے اَیسا بقِیّہ چھوڑا۔


لیکن اگر تُم اَیسا نہ کرو تو تُم خُداوند کے گُنہگار ٹھہرو گے اور یہ جان لو کہ تُمہارا گُناہ تُم کو پکڑے گا۔


کیونکہ مَیں اپنی خطاؤں کو مانتا ہُوں اور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔


گلا پھاڑ کر چِلاّ۔ دریغ نہ کر۔ نرسِنگے کی مانِند اپنی آواز بُلند کر اور میرے لوگوں پر اُن کی خطا اور یعقُوبؔ کے گھرانے پر اُن کے گُناہوں کو ظاہِر کر۔


اِس لِئے شرِیعت کمزور ہو گئی اور اِنصاف مُطلق جاری نہیں ہوتا کیونکہ شرِیر صادِقوں کو گھیر لیتے ہیں۔ پس اِنصاف کا خُون ہو رہا ہے۔


کیونکہ اِبتدا ہی سے نہ کِسی نے سُنا نہ کِسی کے کان تک پُہنچا اور نہ آنکھوں نے تیرے سِوا اَیسے خُدا کو دیکھا جو اپنے اِنتظار کرنے والے کے لِئے کُچھ کر دِکھائے۔


لیکن جو اُن میں سے بھاگ جائیں گے وہ بچ نِکلیں گے اور وادِیوں کے کبُوتروں کی مانِند پہاڑوں پر رہیں گے اور سب کے سب نالہ کریں گے۔ ہر ایک اپنی بدکرداری کے سبب سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات