Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 57:13 - کِتابِ مُقادّس

13 جب تُو فریاد کرے تو جِن کو تُو نے جمع کِیا ہے وہ تُجھے چُھڑائیں پر ہوا اُن سب کو اُڑا لے جائے گی۔ ایک جھونکا اُن کو لے جائے گا لیکن مُجھ پر توکُّل کرنے والا زمِین کا مالِک ہو گا اور میرے کوہِ مُقدّس کا وارِث ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جَب تُو مدد کے لیٔے چِلّایٔے، تَب تیرے جمع کئے ہُوئے بُت ہی تُجھے بچائیں! لیکن ہَوا اُن سَب کو اُڑا لے جائے گی، محض ایک سانس اُن کو اُڑا لے جائے گی۔ لیکن جو شخص مُجھ میں پناہ لیتا ہے وہ زمین کا مالک ہوگا اَور میرے مُقدّس پہاڑ کا بھی وارِث ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 आ, मदद के लिए आवाज़ दे! देखते हैं कि तेरे बुतों का मजमुआ तुझे बचा सकेगा कि नहीं। लेकिन ऐसा नहीं होगा बल्कि उन्हें हवा उठा ले जाएगी, एक फूँक उन्हें उड़ा देगी। लेकिन जो मुझ पर भरोसा रखे वह मुल्क को मीरास में पाएगा, मुक़द्दस पहाड़ उस की मौरूसी मिलकियत बनेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 آ، مدد کے لئے آواز دے! دیکھتے ہیں کہ تیرے بُتوں کا مجموعہ تجھے بچا سکے گا کہ نہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا بلکہ اُنہیں ہَوا اُٹھا لے جائے گی، ایک پھونک اُنہیں اُڑا دے گی۔ لیکن جو مجھ پر بھروسا رکھے وہ ملک کو میراث میں پائے گا، مُقدّس پہاڑ اُس کی موروثی ملکیت بنے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 57:13
39 حوالہ جات  

کیونکہ بدکردار کاٹ ڈالے جائیں گے لیکن جِن کو خُداوند کی آس ہے مُلک کے وارِث ہوں گے


خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔


بھیڑِیا اور برّہ اِکٹّھے چریں گے اور شیرِ بَبر بَیل کی مانِند بُھوسا کھائے گا اور سانپ کی خُوراک خاک ہو گی۔ وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے خُداوند فرماتا ہے۔


مَیں اُن کو بھی اپنے کوہِ مُقدّس پر لاؤُں گا اور اپنی عِبادت گاہ میں اُن کو شادمان کرُوں گا اور اُن کی سوختنی قُربانِیاں اور اُن کے ذبِیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے کیونکہ میرا گھر سب لوگوں کی عِبادت گاہ کہلائے گا۔


اور ربُّ الافواج نے فرمایا تھا جِس طرح مَیں نے پُکار کر کہا اور وہ شِنوا نہ ہُوئے اُسی طرح وہ پُکاریں گے اور مَیں نہیں سنُوں گا۔


پس تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو صِیُّون میں اپنے کوہِ مُقدّس پر رہتا ہُوں۔ تب یروشلیِم بھی مُقدّس ہو گا اور پِھر اُس میں کِسی اجنبی کا گُذر نہ ہو گا۔


کیونکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے کوہِ مُقدّس یعنی اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر تمام بنی اِسرائیل سب کے سب مُلک میں میری عِبادت کریں گے۔ وہاں مَیں اُن کو قبُول کرُوں گا اور تُمہاری قُربانِیاں اور تُمہاری نذروں کے پہلے پَھل اور تُمہاری سب مُقدّس چِیزیں طلب کرُوں گا۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ وہ تُمہارے سب بھائیوں کو تمام قَوموں میں سے گھوڑوں اور رتھوں پر اور پالکِیوں میں اور خچّروں پر اور سانڈنیوں پر بِٹھا کر خُداوند کے ہدیہ کے لِئے یروشلیِم میں میرے کوہِ مُقدّس کو لائیں گے جِس طرح سے بنی اِسرائیل خُداوند کے گھر میں پاک برتنوں میں ہدیہ لاتے ہیں۔


اور مَیں یعقُوبؔ میں سے ایک نسل اور یہُوداؔہ میں سے اپنے کوہِستان کا وارِث برپا کرُوں گا اور میرے برگُزِیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے اور میرے بندے وہاں بسیں گے۔


وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے عِرفان سے معمُور ہو گی۔


جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


تُم جا کر اُن دیوتاؤں سے جِن کو تُم نے اِختیار کِیا ہے فریاد کرو۔ وُہی تُمہاری مُصِیبت کے وقت تُم کو چُھڑائیں۔


اِس لِئے وہ صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتے رہیں گے اور بُھوسی کی مانِند جِس کو بگُولا کھلِیہان پر سے اُڑا لے جاتا ہے اور اُس دُھوئیں کی مانِند جو دُودکش سے نِکلتا ہے۔


ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گی اور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے۔ تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئے شرمسار اور پشیمان ہو گی۔


تُو لُبناؔن پر چڑھ جا اور چِلاّ اور بسن میں اپنی آواز بُلند کر اور عبارِیم پر سے نالہ کر کیونکہ تیرے سب چاہنے والے مارے گئے۔


لیکن تُم جو خُداوند کو ترک کرتے اور اُس کے کوہِ مُقدّس کو فراموش کرتے اور مُشتری کے لِئے دسترخوان چُنتے اور زُہرؔہ کے لِئے شرابِ ممزُوج کا جام پُر کرتے ہو۔


تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔


وہ ہنُوز لگائے نہ گئے وہ ہنُوز بوئے نہ گئے۔ اُن کا تنہ ہنُوز زمِین میں جڑ نہ پکڑ چُکا کہ وہ فقط اُن پر پُھونک مارتا ہے اور وہ خُشک ہو جاتے ہیں اور گِردباد اُن کو بُھوسے کی مانِند اُڑا لے جاتا ہے۔


جِس کے دِل میں لالچ ہے وہ جھگڑا برپا کرتا ہے لیکن جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے وہ فربہ کِیا جائے گا۔


اَے لشکروں کے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔


اِس سے پہلے کہ تُمہاری ہانڈِیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے وہ ہرے اور جلتے دونوں کو یکساں بگولے سے اُڑا لے جائے گا۔


شرِیر اَیسے نہیں بلکہ وہ بُھوسے کی مانِند ہیں جِسے ہوا اُڑا لے جاتی ہے۔


اور وہ اَیسے ہیں جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل اور جَیسے بُھوسا جِسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے۔


تب الِیشع نے شاہِ اِسرائیلؔ سے کہا مُجھ کو تُجھ سے کیا کام؟ تُو اپنے باپ کے نبیوں اور اپنی ماں کے نبِیوں کے پاس جا پر شاہِ اِسرائیلؔ نے اُس سے کہا نہیں نہیں کیونکہ خُداوند نے اِن تِینوں بادشاہوں کو اِکٹّھا کِیا ہے تاکہ اُن کو موآب کے حوالہ کر دے۔


خُداوند پر توکُّل کرنا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔


اُس وقت قَوم کے قاصِدوں کو کوئی کیا جواب دے گا؟ کہ خُداوند نے صِیُّون کو تعمِیر کِیا ہے اور اُس میں اُس کے مِسکِین بندے پناہ لیں گے۔


کیونکہ تُو مِسکِین کے لِئے قلعہ اور مُحتاج کے لِئے پریشانی کے وقت ملجا اور آندھی سے پناہ گاہ اور گرمی سے بچانے کو سایہ ہُؤا۔ جِس وقت ظالِموں کی سانس دِیوارکن طُوفان کی مانِند ہو۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قبُولِیّت کے وقت تیری سُنی اور نجات کے دِن تیری مدد کی اور مَیں تیری حِفاظت کرُوں گا اور لوگوں کے لِئے تُجھے ایک عہد ٹھہراؤُں گا تاکہ مُلک کو بحال کرے اور وِیران مِیراث وارِثوں کو دے۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


لیکن حلِیم مُلک کے وارِث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔


کیونکہ جِن کو وہ برکت دیتا ہے وہ زمِین کے وارِث ہوں گے اور جِن پر وہ لَعنت کرتا ہے وہ کاٹ ڈالے جائیں گے۔


صادِق زمِین کے وارِث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔


خُداوند کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہ اور وہ تُجھے سرفراز کر کے زمِین کا وارِث بنائے گا۔ جب شرِیر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا۔


تُم جو قَوموں میں سے بچ نِکلے ہو جمع ہو کر آؤ۔ مِل کر نزدِیک ہو۔ وہ جو اپنی لکڑی کی کھودی ہُوئی مُورت لِئے پِھرتے ہیں اور اَیسے معبُود سے جو بچا نہیں سکتا دُعا کرتے ہیں دانِش سے خالی ہیں۔


لیکن تیرے بُت کہاں ہیں جِن کو تُو نے اپنے لِئے بنایا؟ اگر وہ تیری مُصِیبت کے وقت تُجھے بچا سکتے ہیں تو اُٹھیں کیونکہ اَے یہُوداؔہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات