Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 57:10 - کِتابِ مُقادّس

10 تُو اپنے سفر کی درازی سے تھک گئی تَو بھی تُو نے نہ کہا کہ اِس سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ تُو نے اپنی قُوّت کی تازگی پائی اِس لِئے تُو افسُردہ نہ ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَپنی اِن روِشوں کے باعث تُم تھک گئیں، پھر بھی یہ نہ کہا، ’یہ بے فائدہ ہے۔‘ تُجھے اَیسا لگا گویا تیری توانائی لَوٹ آئی، اِس لیٔے تُونے نقاہت محسُوس نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 गो तू सफ़र करते करते बहुत थक गई तो भी तूने कभी न कहा, ‘फ़ज़ूल है!’ अब तक तुझे तक़वियत मिलती रही, इसलिए तू निढाल न हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 گو تُو سفر کرتے کرتے بہت تھک گئی توبھی تُو نے کبھی نہ کہا، ’فضول ہے!‘ اب تک تجھے تقویت ملتی رہی، اِس لئے تُو نڈھال نہ ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 57:10
12 حوالہ جات  

تُو اپنے پاؤں کو برہنگی سے اور اپنے حلق کو پِیاس سے بچا لیکن تُو نے کہا کہ کُچھ اُمّید نہیں۔ ہرگِز نہیں کیونکہ مَیں بے گانوں پر عاشِق ہُوں اور اُن ہی کے پِیچھے جاؤُں گی۔


پر وہ کہیں گے کہ یہ تو فضُول ہے کیونکہ ہم اپنے منصُوبوں پر چلیں گے اور ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کے مُطابِق عمل کرے گا۔


اَے خُداوند! کیا تیری آنکھیں سچّائی پر نہیں ہیں؟ تُو نے اُن کو مارا ہے پر اُنہوں نے افسوس نہیں کِیا۔ تُو نے اُن کو غارت کِیا پر وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ اُنہوں نے اپنے چِہروں کو چٹان سے بھی زِیادہ سخت بنایا۔ اُنہوں نے واپس آنے سے اِنکار کِیا ہے۔


ایک زمانہ میں شرِیعت کے بغَیر مَیں زِندہ تھا مگر جب حُکم آیا تو گُناہ زِندہ ہو گیا اور مَیں مَر گیا۔


کیا یہ ربُّ الافواج کی طرف سے نہیں کہ لوگوں کی مِحنت آگ کے لِئے ہو اور قَوموں کی مشقّت بطالت کے لِئے؟


وہ سخت مِحنت سے ہار گئی لیکن اُس کا بڑا زنگ اُس سے دُور نہیں ہُؤا۔ آگ سے بھی اُس کا زنگ دُور نہیں ہوتا۔


اور ہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دے گا اور سچ نہ بولے گا۔ اُنہوں نے اپنی زُبان کو جُھوٹ بولنا سِکھایا ہے اور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔


اِس لِئے بارِش نہیں ہوتی اور آخِری برسات نہیں ہُوئی۔ تیری پیشانی فاحِشہ کی ہے اور تُجھ کو شرم نہیں آتی۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


تُو اپنی مشوَرتوں کی کثرت سے تھک گئی۔ اب افلاک پَیما اور مُنّجِم اور وہ جو ماہ بماہ آیندہ حالات دریافت کرتے ہیں اُٹھیں اور جو کُچھ تُجھ پر آنے والا ہے اُس سے تُجھ کو بچائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات