Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 56:8 - کِتابِ مُقادّس

8 خُداوند خُدا جو اِسرائیل کے پراگندہ لوگوں کو جمع کرنے والا ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اُن کے سِوا جو اُسی کے ہو کر جمع ہُوئے ہیں اَوروں کو بھی اُس کے پاس جمع کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ قادر مختار جو اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتے ہیں: ”میں اَوروں کو بھی جمع کرکے اُن کے ساتھ مِلا دُوں گا جو پہلے ہی جمع کر دئیے گیٔے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब क़ादिरे-मुतलक़ जो इसराईल की बिखरी हुई क़ौम जमा कर रहा है फ़रमाता है, “उनमें जो इकट्ठे हो चुके हैं मैं और भी जमा कर दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب قادرِ مطلق جو اسرائیل کی بکھری ہوئی قوم جمع کر رہا ہے فرماتا ہے، ”اُن میں جو اکٹھے ہو چکے ہیں مَیں اَور بھی جمع کر دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 56:8
25 حوالہ جات  

اور میری اَور بھی بھیڑیں ہیں جو اِس بھیڑ خانہ کی نہیں۔ مُجھے اُن کو بھی لانا ضرُور ہے اور وہ میری آواز سُنیں گی۔ پِھر ایک ہی گلّہ اور ایک ہی چَرواہا ہو گا۔


مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھے چھوڑ دِیا لیکن رحمت کی فراوانی سے تُجھے لے لُوں گا۔


تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتِظام ہو کہ مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زمِین کی۔


اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنو اور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہ جِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمع کرے گا اور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنے گلّہ کی۔


یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


اور نہ صِرف اُس قَوم کے واسطے بلکہ اِس واسطے بھی کہ خُدا کے پراگندہ فرزندوں کو جمع کر کے ایک کر دے۔


خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اُس روز لنگڑوں کو جمع کرُوں گا اور جو ہانک دِئے گئے اور جِن کو مَیں نے دُکھ دِیا فراہم کرُوں گا۔


اور بنی یہُوداؔہ اور بنی اِسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لِئے ایک ہی سردار مُقرّر کریں گے اور اِس مُلک سے خرُوج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دِن عظِیم ہو گا۔


کیونکہ مَیں پِھر تُجھے تندرُستی اور تیرے زخموں سے شِفا بخشُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے کیونکہ اُنہوں نے تیرا نام مردُودہ رکھّا کہ یہ صِیُّون ہے جِسے کوئی نہیں پُوچھتا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں قَوموں پر ہاتھ اُٹھاؤُں گا اور اُمّتوں پر اپنا جھنڈا کھڑا کرُوں گا اور وہ تیرے بیٹوں کو اپنی گود میں لِئے آئیں گے اور تیری بیٹِیوں کو اپنے کندھوں پر بِٹھا کر پُہنچائیں گے۔


دیکھ یہ دُور سے اور یہ شِمال اور مغرِب سے اور یہ سِینِیم کے مُلک سے آئیں گے۔


مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔


خُداوند یروشلِیم کو تعمِیر کرتا ہے۔ وہ اِسرائیل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔


اَے خُداوند! ہمارے خُدا! ہم کو بچا لے اور ہم کو قَوموں میں سے اِکٹّھا کر لے تاکہ ہم تیرے قُدوُّس نام کا شُکر کریں اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔


یہُودِیوں نے آپس میں کہا یہ کہاں جائے گا کہ ہم اِسے نہ پائیں گے؟ کیا اُن کے پاس جائے گا جو یُونانِیوں میں جابجا رہتے ہیں اور یُونانِیوں کو تعلِیم دے گا؟


جِس طرح چرواہا اپنے گلّہ کی تلاش کرتا ہے جب کہ وہ اپنی بھیڑوں کے درمِیان ہو جو پراگندہ ہو گئی ہیں اُسی طرح مَیں اپنی بھیڑوں کو ڈُھونڈوں گا اور اُن کو ہر جگہ سے جہاں وہ ابر اور تارِیکی کے دِن تِتّربِتّر ہو گئی ہیں چُھڑا لاؤُں گا۔


ہاں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ تو ہلکی سی بات ہے کہ تُو یعقُوبؔ کے قبائِل کو برپا کرنے اور محفُوظ اِسرائیلِیوں کو واپس لانے کے لِئے میرا خادِم ہو بلکہ مَیں تُجھ کو قَوموں کے لِئے نُور بناؤُں گا کہ تُجھ سے میری نجات زمِین کے کناروں تک پُہنچے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات