Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 56:1 - کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدل کو قائِم رکھّو اور صداقت کو عمل میں لاؤ کیونکہ میری نجات نزدِیک ہے اور میری صداقت ظاہِر ہونے والی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِنصاف کو قائِم رکھّو اَور وُہی کرو جو صحیح ہے، کیونکہ تیری نَجات قریب ہے اَور میری راستی جلد عیاں ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “इनसाफ़ को क़ायम रखो और वह कुछ किया करो जो रास्त है, क्योंकि मेरी नजात क़रीब ही है, और मेरी रास्ती ज़ाहिर होने को है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”انصاف کو قائم رکھو اور وہ کچھ کیا کرو جو راست ہے، کیونکہ میری نجات قریب ہی ہے، اور میری راستی ظاہر ہونے کو ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 56:1
26 حوالہ جات  

یقِیناً اُس کی نجات اُس سے ڈرنے والوں کے قرِیب ہے تاکہ جلال ہمارے مُلک میں بسے۔


اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔


تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔


شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔


اُس وقت سے یِسُوعؔ نے مُنادی کرنا اور یہ کہنا شرُوع کِیا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔


میری صداقت نزدِیک ہے۔ میری نجات ظاہِر ہے اور میرے بازُو لوگوں پر حُکمرانی کریں گے۔ جزِیرے میرا اِنتظار کریں گے اور میرے بازُو پر اُن کا توکُّل ہو گا۔


مَیں اپنی صداقت کو نزدِیک لاتا ہُوں۔ وہ دُور نہیں ہو گی اور میری نجات تاخِیر نہ کرے گی اور مَیں صِیُّون کو نجات اور اِسرائیل کو اپنا جلال بخشُوں گا۔


اگر کوئی اُس کی مرضی پر چلنا چاہے تو وہ اِس تعلِیم کی بابت جان جائے گا کہ خُدا کی طرف سے ہے یا مَیں اپنی طرف سے کہتا ہُوں۔


اور کہا کہ وقت پُورا ہو گیا ہے اور خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔ تَوبہ کرو اور خُوشخبری پر اِیمان لاؤ۔


تُم میرے بندہ مُوسیٰ کی شرِیعت یعنی اُن فرائِض و احکام کو جو مَیں نے حورؔب پر تمام بنی اِسرائیل کے لِئے فرمائے یاد رکھّو۔


جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میری تمجِید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہے اُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔


خُداوند سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتا ہے۔ اُس نے عدالت اور صداقت سے صِیُّون کو معمُور کر دِیا ہے۔


کیونکہ مَیں خُداوند اِنصاف کو عزِیز رکھتا ہُوں اور غارت گری اور ظُلم سے نفرت کرتا ہُوں۔ سو مَیں سچّائی سے اُن کے کاموں کا اجر دُوں گا اور اُن کے ساتھ ابدی عہد باندُھوں گا۔


تُو اُس سے مِلتا ہے جو خُوشی سے صداقت کے کام کرتا ہے اور اُن سے جو تیری راہوں میں تُجھے یاد رکھتے ہیں۔ دیکھ تُو غضب ناک ہُؤا کیونکہ ہم نے گُناہ کِیا اور مُدّت تک اُسی میں رہے۔ کیا ہم نجات پائیں گے؟


تیرے لوگوں اور تیرے مُقدّس شہر کے لِئے ستّر ہفتے مُقرّر کِئے گئے کہ خطاکاری اور گُناہ کا خاتِمہ ہو جائے۔ بدکرداری کا کفّارہ دِیا جائے۔ ابدی راست بازی قائِم ہو۔ رویا و نبُوّت پر مُہر ہو اور پاکترِین مقام ممسُوح کِیا جائے۔


اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے؟


مَیں خُداوند کے قہر کی برداشت کرُوں گا کیونکہ مَیں نے اُس کا گُناہ کِیا ہے جب تک وہ میرا دعویٰ ثابِت کر کے میرا اِنصاف نہ کرے۔ وہ مُجھے رَوشنی میں لائے گا اور مَیں اُس کی صداقت کو دیکُھوں گا۔


مُبارک ہیں وہ جو عدل کرتے ہیں اور وہ جو ہر وقت صداقت کے کام کرتا ہے۔


وہ سَوداگر ہے اور دغا کی ترازُو اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ظُلم دوست ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات