Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 55:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے سب پِیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جِس کے پاس پَیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ ہاں آؤ! مَے اور دُودھ بے زر اور بے قِیمت خرِیدو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”آؤ اَے سَب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ؛ اَور جِن کے پاس پیسے نہیں، وہ بھی آؤ، لو اَور کھاؤ! آؤ اَور بِنا نقدی اَور بنا قیمت مَے اَور دُودھ خریدو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 “क्या तुम प्यासे हो? आओ, सब पानी के पास आओ! क्या तुम्हारे पास पैसे नहीं? इधर आओ, सौदा ख़रीदकर खाना खाओ। यहाँ की मै और दूध मुफ़्त है। आओ, उसे पैसे दिए बग़ैर ख़रीदो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ”کیا تم پیاسے ہو؟ آؤ، سب پانی کے پاس آؤ! کیا تمہارے پاس پیسے نہیں؟ اِدھر آؤ، سودا خرید کر کھانا کھاؤ۔ یہاں کی مَے اور دودھ مفت ہے۔ آؤ، اُسے پیسے دیئے بغیر خریدو۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 55:1
39 حوالہ جات  

پِھر اُس نے مُجھ سے کہا یہ باتیں پُوری ہو گئِیں۔ مَیں الفا اور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتِہا ہُوں۔ مَیں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤُں گا۔


اور رُوح اور دُلہن کہتی ہیں آ اور سُننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔


کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔


مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔ میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)


پِھر اُس نے مُجھے بَلّور کی طرح چمکتا ہُؤا آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا جو خُدا اور برّہ کے تخت سے نِکل کر اُس شہر کی سڑک کے بِیچ میں بہتا تھا۔


آسمان کی بادشاہی کھیت میں چُھپے خزانہ کی مانِند ہے جِسے کِسی آدمی نے پا کر چُھپا دِیا اور خُوشی کے مارے جا کر جو کُچھ اُس کا تھا بیچ ڈالا اور اُس کھیت کو مول لے لِیا۔


بِیماروں کو اچّھا کرنا۔ مُردوں کو جِلانا۔ کوڑِھیوں کو پاک صاف کرنا۔ بدرُوحوں کو نِکالنا۔ تُم نے مُفت پایا مُفت دینا۔


اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی اور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گا اور یہُوداؔہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گا اور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گا اور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔


اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُفت بیچے گئے اور تُم بے زر ہی آزاد کِئے جاؤ گے۔


اِس لِئے مَیں تُجھے صلاح دیتا ہُوں کہ مُجھ سے آگ میں تپایا ہُؤا سونا خرِید لے تاکہ دَولت مند ہو جائے اور سفید پوشاک لے تاکہ تُو اُسے پہن کر ننگے پن کے ظاہِر ہونے کی شرمِندگی نہ اُٹھائے اور آنکھوں میں لگانے کے لِئے سُرمہ لے تاکہ تُو بِینا ہو جائے۔


نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔


مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔


مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا۔ مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے مُحبّت رکُھّوں گا کیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔


مَیں اپنے باغ میں آیا ہُوں اَے میری پِیاری! میری زَوجہ! مَیں نے اپنا مُر اپنے بلسان سمیت جمع کر لِیا۔ مَیں نے اپنا شہد چھتّے سمیت کھا لِیا۔ مَیں نے اپنی مَے دُودھ سمیت پی لی ہے۔ اَے دوستو! کھاؤ پِیو۔ پِیو! ہاں اَے عزِیزو! خُوب جی بھر کے پِیو۔


اَے آدمِیو! مَیں تُم کو پُکارتی ہُوں اور بنی آدمؔ کو آواز دیتی ہُوں۔


مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ انگُور کا یہ شِیرہ پِھر کبھی نہ پِیُوں گا۔ اُس دِن تک کہ تُمہارے ساتھ اپنے باپ کی بادشاہی میں نیا نہ پِیُوں۔


اور ربُّ الافواج اُن کی حِمایت کرے گا اور وہ دُشمنوں کو نِگلیں گے اور فلاخن کے پتّھروں کو پایمال کریں گے اور پی کر متوالوں کی مانِند شور مچائیں گے اور کٹوروں اور مذبح کے کونوں کی مانِند معمُور ہوں گے۔


مُجھے کھینچ لے۔ ہم تیرے پِیچھے دَوڑیں گی۔ بادشاہ مُجھے اپنے محلّ میں لے آیا۔ ہم تُجھ میں شادمان اور مسرُور ہوں گی۔ ہم تیرے عِشق کا تذکرہ مَے سے زِیادہ کریں گی۔ وہ سچّے دِل سے تُجھ پر عاشِق ہیں۔


مَیں نے تُمہیں دُودھ پِلایا اور کھانا نہ کِھلایا کیونکہ تُم کو اُس کی برداشت نہ تھی بلکہ اب بھی برداشت نہیں۔


اور بنی اِفرائِیم پہلوانوں کی مانِند ہوں گے اور اُن کے دِل گویا مَے سے مسرُور ہوں گے بلکہ اُن کی اَولاد بھی دیکھے گی اور شادمانی کرے گی۔ اُن کے دِل خُداوند سے خُوش ہوں گے۔


سُنو! خُداوند فرماتا ہے شِمال کی سرزمِین سے جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواؤں کی مانِند پراگندہ کِئے گئے نِکل بھاگو خُداوند فرماتا ہے۔


تب بوعز پھاٹک کے پاس جا کر وہاں بَیٹھ گیا اور دیکھو جِس نزدِیک کے قرابتی کا ذِکر بوعز نے کِیا تھا وہ آ نِکلا۔ اُس نے اُس سے کہا ارے بھائی! اِدھر آ اور ذرا یہاں بَیٹھ جا۔ سو وہ اُدھر آ کر بَیٹھ گیا۔


وہ اپنے مُنہ کے چُوموں سے مُجھے چُومے کیونکہ تیرا عِشق مَے سے بِہتر ہے۔


ہم نے اپنا پانی مول لے کر پِیا۔ اپنی لکڑی بھی ہم نے دام دے کر لی۔


مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


پطرس نے اُس سے کہا تیرے رُوپَے تیرے ساتھ غارت ہوں۔ اِس لِئے کہ تُو نے خُدا کی بخشِش کو رُوپَیوں سے حاصِل کرنے کا خیال کِیا۔


آؤ! میری روٹی میں سے کھاؤ اور میری مِلائی ہُوئی مَے میں سے پِیو۔


پِھر وہ مُجھے ہَیکل کے دروازہ پر واپس لایا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ہَیکل کے آستانہ کے نِیچے سے پانی مشرِق کی طرف نِکل رہا ہے کیونکہ ہَیکل کا سامنا مشرِق کی طرف تھا اور پانی ہَیکل کی دہنی طرف کے نِیچے سے مذبح کی جنُوبی جانِب سے بہتا تھا۔


اور یُوں ہو گا کہ جہاں کہِیں یہ دریا پُہنچے گا ہر ایک چلنے پِھرنے والا جاندار زِندہ رہے گا اور مچھلِیوں کی بڑی کثرت ہو گی کیونکہ یہ پانی وہاں پُہنچا اور وہ شیرِین ہو گیا۔ پس جہاں کہِیں یہ دریا پُہنچے گا زِندگی بخشے گا۔


حِکمت نے اپنا گھر بنا لِیا۔ اُس نے اپنے ساتوں سُتُون تراش لِئے ہیں۔


اگر تُم راضی اور فرمانبردار ہو تو زمِین کے اچّھے اچّھے پَھل کھاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات