Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 54:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ میرے لِئے یہ طُوفانِ نُوح کا سا مُعاملہ ہے کہ جِس طرح مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ پِھر زمِین پر نُوح کا سا طُوفان کبھی نہ آئے گا اُسی طرح اب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیں تُجھ سے پِھر کبھی آزُردہ نہ ہُوں گا اور تُجھ کو نہ گُھڑکُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یہ میرے لیٔے نوحؔا کے دِنوں کی طرح ہے، جَب مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ زمین پر نوحؔا کا سا سیلاب پھر کبھی نہ آئے گا۔ پس اَب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیں تُجھ پر خفا نہ ہوں گا، اَور نہ ہی تُجھے کبھی ڈانٹوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 “बड़े सैलाब के बाद मैंने नूह से क़सम खाई थी कि आइंदा सैलाब कभी पूरी ज़मीन पर नहीं आएगा। इसी तरह अब मैं क़सम खाकर वादा करता हूँ कि आइंदा न मैं कभी तुझसे नाराज़ हूँगा, न तुझे मलामत करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ”بڑے سیلاب کے بعد مَیں نے نوح سے قَسم کھائی تھی کہ آئندہ سیلاب کبھی پوری زمین پر نہیں آئے گا۔ اِسی طرح اب مَیں قَسم کھا کر وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ نہ مَیں کبھی تجھ سے ناراض ہوں گا، نہ تجھے ملامت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 54:9
18 حوالہ جات  

اور اُس وقت تُو کہے گا اَے خُداوند مَیں تیری سِتایش کرُوں گا کہ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھا تَو بھی تیرا قہر ٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔


اور خُداوند نے اُن کی راحت انگیز خُوشبو لی اور خُداوند نے اپنے دِل میں کہا کہ اِنسان کے سبب سے مَیں پِھر کبھی زمِین پر لَعنت نہیں بھیجوں گا کیونکہ اِنسان کے دِل کا خیال لڑکپن سے بُرا ہے اور نہ پِھر سب جان داروں کو جَیسا اب کِیا ہے مارُوں گا۔


اور تُم میرے دسترخوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادُروں اور تمام جنگی مَردوں سے سیر ہو گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔ وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔


تُو نے حد باندھ دی تاکہ وہ آگے نہ بڑھ سکے اور پِھر لَوٹ کر زمِین کو نہ چِھپائے۔


اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف نظر کر۔ یہ سب کے سب مِل کر اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم کہ تُو یقِیناً اِن سب کو زیور کی مانِند پہن لے گی اور اِن سے دُلہن کی مانِند آراستہ ہو گی۔


خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کے کھانے کو نہ دُوں گا اور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئے تُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔


تب میرا قہر تُجھ پر دِھیما ہو جائے گا اور میری غَیرت تُجھ سے جاتی رہے گی اور مَیں تسکِین پاؤُں گا اور پِھر غضب ناک نہ ہُوں گا۔


اور مَیں پِھر کبھی اُن سے مُنہ نہ چِھپاؤُں گا کیونکہ مَیں نے اپنی رُوح بنی اِسرائیل پر نازِل کی ہے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


کیونکہ تُو اپنی خَستہ حالی کو بُھول جائے گا۔ تُو اُسے اُس پانی کی طرح یاد کرے گا جو بہہ گیا ہو۔


اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ اور نِیچے زمِین پر نِگاہ کرو کیونکہ آسمان دُھوئیں کی مانِند غائِب ہو جائیں گے اور زمِین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اور اُس کے باشِندے مچھّروں کی طرح مَر جائیں گے لیکن میری نجات ابد تک رہے گی اور میری صداقت مَوقُوف نہ ہو گی۔


کیونکہ کِیڑا اُن کو کپڑے کی مانِند کھائے گا اور کِرم اُن کو پشمِینہ کی طرح کھا جائے گا لیکن میری صداقت ابد تک رہے گی اور میری نجات پُشت در پُشت۔


تیرا خُداوند یہوواؔہ ہاں تیرا خُدا جو اپنے لوگوں کی وکالت کرتا ہے۔ یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ڈگمگانے کا پِیالہ اور اپنے قہر کا جام تیرے ہاتھ سے لے لُوں گا۔ تُو اُسے پِھر کبھی نہ پِئے گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر کوئی اُوپر آسمان کو ناپ سکے اور نِیچے زمِین کی بُنیاد کا پتہ لگا لے تو مَیں بھی بنی اِسرائیل کو اُن کے سب اعمال کے سبب سے رَدّ کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات