Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 54:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے بانجھ تُو جو بے اَولاد تھی نغمہ سرائی کر! تُو جِس نے وِلادت کا درد برداشت نہیں کِیا خُوشی سے گا اور زور سے چِلاّ کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے بانجھ عورت، تُم جو بے اَولاد رہی، نغمہ گا؛ تُم کو جسے کبھی دردِزہ نہ ہُوا، نغمہ سرائی کر اَور خُوشی سے للکار، کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ چھوڑی ہُوئی عورت کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “ख़ुशी के नारे लगा, तू जो बेऔलाद है, जो बच्चे को जन्म ही नहीं दे सकती। बुलंद आवाज़ से शादियाना बजा, तू जिसे पैदाइश का दर्द न हुआ। क्योंकि अब तर्क की हुई औरत के बच्चे शादीशुदा औरत के बच्चों से ज़्यादा हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”خوشی کے نعرے لگا، تُو جو بےاولاد ہے، جو بچے کو جنم ہی نہیں دے سکتی۔ بلند آواز سے شادیانہ بجا، تُو جسے پیدائش کا درد نہ ہوا۔ کیونکہ اب ترک کی ہوئی عورت کے بچے شادی شدہ عورت کے بچوں سے زیادہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 54:1
21 حوالہ جات  

کیونکہ لِکھا ہے کہ اَے بانجھ! تُو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی خُوشی منا۔ تُو جو دردِ زِہ سے ناواقِف ہے آواز بُلند کر کے چِلّا کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہو گی۔


تُو آگے کو مترُوکہ نہ کہلائے گی اور تیرے مُلک کا نام پِھر کبھی خرابہ نہ ہو گا بلکہ تُو پِیاری اور تیری سرزمِین سُہاگن کہلائے گی کیونکہ خُداوند تُجھ سے خُوش ہے اور تیری زمِین خاوند والی ہو گی۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔


اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔


وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔


اَے بِنت صِیُّون نغمہ سرائی کر! اَے اِسرائیل! للکار۔ اَے دُخترِ یروشلِیم! پُورے دِل سے خُوشی منا اور شادمان ہو۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


بلکہ تیرے وہ بیٹے جو تُجھ سے لے لِئے گئے تھے تیرے کانوں میں پِھر کہیں گے کہ بسنے کی جگہ بُہت تنگ ہے۔ ہم کو بسنے کی جگہ دے۔


اَے آسمانو گاؤ کہ خُداوند نے یہ کِیا۔ اَے اسفلِ زمِین للکار! اَے پہاڑو! اَے جنگل اور اُس کے سب درختو! نغمہ پردازی کرو کیونکہ خُداوند نے یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا اور اِسرائیل میں اپنا جلال ظاہِر کرے گا۔


ہماری ایک چھوٹی بہن ہے۔ ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُٹِھیں۔ جِس روز اُس کی بات چلے ہم اپنی بہن کے لِئے کیا کریں؟


اور سارہؔ نے کہا کہ خُدا نے مُجھے ہنسایا اور سب سُننے والے میرے ساتھ ہنسیں گے۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


وہ اپنی آواز بُلند کریں گے۔ وہ گِیت گائیں گے۔ خُداوند کے جلال کے سبب سے سمُندر سے للکاریں گے۔


کیونکہ تیری وِیران اور اُجڑی جگہوں میں اور تیرے برباد مُلک میں اب یقِیناً بسنے والے گُنجایش سے زِیادہ ہوں گے اور تُجھ کو غارت کرنے والے دُور ہو جائیں گے۔


پیشتر اِس سے کہ اُسے درد لگے اُس نے جنم دِیا اور اِس سے پہلے کہ اُس کو درد ہو اُس سے بیٹا پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات