Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 52:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُماہیں جو خُوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور خَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے۔ جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو خُوشخبری لاتے ہیں، اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں، اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں، اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں، اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں، ”کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसके क़दम कितने प्यारे हैं जो पहाड़ों पर चलते हुए ख़ुशख़बरी सुनाता है। क्योंकि वह अमनो-अमान, ख़ुशी का पैग़ाम और नजात का एलान करेगा, वह सिय्यून से कहेगा, “तेरा ख़ुदा बादशाह है!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس کے قدم کتنے پیارے ہیں جو پہاڑوں پر چلتے ہوئے خوش خبری سناتا ہے۔ کیونکہ وہ امن و امان، خوشی کا پیغام اور نجات کا اعلان کرے گا، وہ صیون سے کہے گا، ”تیرا خدا بادشاہ ہے!“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 52:7
30 حوالہ جات  

دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں۔ اَے یہُوداؔہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔


اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔


اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔


اَے صِیُّون کو خُوشخبری سُنانے والی اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا اور اَے یروشلیِم کو بشارت دینے والی زور سے اپنی آواز بُلند کر! خُوب پُکار اور مت ڈر۔ یہُوداؔہ کی بستِیوں سے کہہ دیکھو اپنا خُدا!


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ وہ شَوکت سے مُلبّس ہے۔ خُداوند قُدرت سے مُلبّس ہے۔ وہ اُس سے کمربستہ ہے۔ اِس لِئے جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔


یِسُوعؔ نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختِیار مُجھے دِیا گیا ہے۔


اور جب ربُّ الافواج کوہِ صِیُّون پر اور یروشلیِم میں اپنے بزُرگ بندوں کے سامنے حشمت کے ساتھ سلطنت کرے گا تو چاند مُضطرِب اور سُورج شرمِندہ ہو گا۔


خُداوند حُکم دیتا ہے۔ خُوشخبری دینے والِیاں فَوج کی فَوج ہیں۔


مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گی


اور ضرُور ہے کہ پہلے سب قَوموں میں اِنجِیل کی مُنادی کی جائے۔


پِھر مَیں نے ایک اَور فرِشتہ کو آسمان کے بِیچ میں اُڑتے ہُوئے دیکھا جِس کے پاس زمِین کے رہنے والوں کی ہر قَوم اور قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت کے سُنانے کے لِئے اَبدی خُوشخبری تھی۔


اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔


اور یروشلِیم سے شرُوع کر کے سب قَوموں میں تَوبہ اور گُناہوں کی مُعافی کی مُنادی اُس کے نام سے کی جائے گی۔


میرے محبُوب کی آواز! دیکھ وہ آ رہا ہے! پہاڑوں پر سے کُودتا اور ٹِیلوں پر سے پھاندتا ہُؤا چلا آتا ہے۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔ وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔


اور جب ساتوِیں فرِشتہ نے نرسِنگا پُھونکا تو آسمان پر بڑی آوازیں اِس مضمُون کی پَیدا ہُوئیں کہ دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند اور اُس کے مسِیح کی ہو گئی اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کرے گا۔


اور لنگڑوں کو بقِیّہ اور جلاوطنوں کو زورآور قَوم بناؤُں گا اور خُداوند کوہِ صِیُّون پر اب سے ابدُالآباد تک اُن پر سلطنت کرے گا۔


کیونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شرِیعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔


قَوموں میں اِعلان کرو کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔ وہ راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔


اُس وقت بادشاہ اپنے دہنی طرف والوں سے کہے گا آؤ میرے باپ کے مُبارک لوگو جو بادشاہی بِنایِ عالَم سے تُمہارے لِئے تیّار کی گئی ہے اُسے مِیراث میں لو۔


قہر میں اُن کو فنا کر دے۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابُود ہو جائیں اور وہ زمِین کی اِنتہا تک جان لیں کہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے۔ (سِلاہ)


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمِین شادمان ہو۔ بے شُمار جزِیرے خُوشی منائیں۔


مَیں ہی نے پہلے صِیُّون سے کہا کہ دیکھ۔ اُن کو دیکھ اور مَیں ہی یروشلیِم کو ایک بشارت دینے والا بخشُوں گا۔


بیابان اور اُس کی بستِیاں۔ قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں۔ سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


خُداوند نے اپنی نجات ظاہِر کی ہے۔ اُس نے اپنی صداقت قَوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔


اُس نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اپنی شفقت و وفاداری یاد کی ہے۔ اِنتہایِ زمِین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجات دیکھی ہے۔


پراگندہ کرنے والا تُجھ پر چڑھ آیا ہے۔ قلعہ کو محفُوظ رکھ۔ راہ کی نِگہبانی کر۔ کمربستہ ہو اور خُوب مضبُوط رہ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات