Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 52:4 - کِتابِ مُقادّس

4 خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگ اِبتدا میں مِصرؔ کو گئے کہ وہاں مُسافِر ہو کر رہیں۔ اسُوریوں نے بھی بے سبب اُن پر ظُلم کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”اِبتدا میں میرے لوگ مِصر میں رہنے گیٔے؛ کچھ دِن پہلے اشُوریوں نے اُن پر ظُلم ڈھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि रब क़ादिरे-मुतलक़ फ़रमाता है, “क़दीम ज़माने में मेरी क़ौम मिसर चली गई ताकि वहाँ परदेस में रहे। बाद में असूर ने बिलावजह उस पर ज़ुल्म किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”قدیم زمانے میں میری قوم مصر چلی گئی تاکہ وہاں پردیس میں رہے۔ بعد میں اسور نے بلاوجہ اُس پر ظلم کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 52:4
11 حوالہ جات  

اور وہ اپنے چَوپایوں اور سارے مال و اسباب کو جو اُنہوں نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کِیا تھا لے کر مِصرؔ میں آئے اور یعقُوبؔ کے ساتھ اُس کی ساری اَولاد تھی۔


مُجھ سے بے سبب عداوت رکھنے والے میرے سر کے بالوں سے زِیادہ ہیں۔ میری ہلاکت کے خواہاں اور ناحق دُشمن زبردست ہیں پس جو مَیں نے چِھینا نہیں مُجھے دینا پڑا۔


خُداوند نے شَیطان سے کہا کیا تُو نے میرے بندہ ایُّوب کے حال پر بھی کُچھ غَور کیا؟ کیونکہ زمِین پر اُس کی طرح کامِل اور راست باز آدمی جو خُدا سے ڈرتا اور بدی سے دُور رہتا ہو کوئی نہیں اور گو تُو نے مُجھ کو اُبھارا کہ بے سبب اُسے ہلاک کرُوں تَو بھی وہ اپنی راستی پر قائِم ہے۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


لیکن یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ قَول پُورا ہو جو اُن کی شرِیعت میں لِکھا ہے کہ اُنہوں نے مُجھ سے مُفت عداوت رکھّی۔


اِسرائیل پراگندہ بھیڑوں کی مانِند ہے۔ شیروں نے اُسے رگیدا ہے۔ پہلے شاہِ اسُور نے اُسے کھا لِیا اور پِھر یہ شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اُس کی ہڈِّیوں تک چبا گیا۔


مَیں اپنے ہی مُلک میں اسُوری کو شِکست دُوں گا اور اپنے پہاڑوں پر اُسے پاؤں تلے لتاڑُوں گا۔ تب اُس کا جُوأ اُن پر سے اُترے گا اور اُس کا بوجھ اُن کے کندھوں پر سے ٹلے گا۔


تُو اپنے لوگوں کو مُفت بیچ ڈالتا ہے اور اُن کی قِیمت سے تیری دَولت نہیں بڑھتی۔


وہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں اور پوتوں اور پوتیوں غرض اپنی کُل نسل کو اپنے ساتھ مِصرؔ میں لے آیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات