Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:3 - کِتابِ مُقادّس

3 یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا۔ وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا۔ وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحرا خُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔ خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی۔ شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یقیناً یَاہوِہ صِیّونؔ کو تسلّی دے گا اَور اُس کے تمام بنجر زمینوں پر نظرِ عنایت کرےگا؛ اَور اُس کے صحراؤں کو عدنؔ کی مانند اَور اُس کے بنجر علاقہ کو یَاہوِہ عدنؔ کی مانند کر دے گا۔ اُس میں خُوشی اَور خُرّمی، اَور شُکر گزاری اَور گانے کی آواز پائی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यक़ीनन रब सिय्यून को तसल्ली देगा। वह उसके तमाम खंडरात को तशफ़्फ़ी देकर उसके रेगिस्तान को बाग़े-अदन में और उस की बंजर ज़मीन को रब के बाग़ में बदल देगा। तब उसमें ख़ुशीओ-शादमानी पाई जाएगी, हर तरफ़ शुक्रगुज़ारी और गीतों की आवाज़ें सुनाई देंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یقیناً رب صیون کو تسلی دے گا۔ وہ اُس کے تمام کھنڈرات کو تشفی دے کر اُس کے ریگستان کو باغِ عدن میں اور اُس کی بنجر زمین کو رب کے باغ میں بدل دے گا۔ تب اُس میں خوشی و شادمانی پائی جائے گی، ہر طرف شکرگزاری اور گیتوں کی آوازیں سنائی دیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:3
36 حوالہ جات  

اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو۔ مِل کر نغمہ سرائی کرو کیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسا دِیا۔ اُس نے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔


گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے۔ اُن کے آگے زمِین باغِ عدؔن کی مانِند ہے اور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے۔ ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔


اُس سے تُم بے دیکھے مُحبّت رکھتے ہو اور اگرچہ اِس وقت اُس کو نہیں دیکھتے تَو بھی اُس پر اِیمان لا کر اَیسی خُوشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلال سے بھری ہے۔


کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔


تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔


تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔


اپنے خادِم کے کلام کو ثابِت کرتا اور اپنے رسُولوں کی مصلحت کو پُورا کرتا ہُوں جو یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ آباد ہو جائے گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کی بابت کہ وہ تعمِیر کِئے جائیں گے اور مَیں اُس کے کھنڈروں کو تعمِیر کرُوں گا۔


اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔


اور اُس وقت تُو کہے گا اَے خُداوند مَیں تیری سِتایش کرُوں گا کہ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھا تَو بھی تیرا قہر ٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔


مَیں سنُوں گا کہ خُداوند خُدا کیا فرماتا ہے کیونکہ وہ اپنے لوگوں اور اپنے مُقدّسوں سے سلامتی کی باتیں کرے گا۔ پر وہ پِھر حماقت کی طرف رجُوع نہ کریں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قبُولِیّت کے وقت تیری سُنی اور نجات کے دِن تیری مدد کی اور مَیں تیری حِفاظت کرُوں گا اور لوگوں کے لِئے تُجھے ایک عہد ٹھہراؤُں گا تاکہ مُلک کو بحال کرے اور وِیران مِیراث وارِثوں کو دے۔


تب لنگڑے ہرن کی مانِند چَوکڑیاں بھریں گے اور گُونگے کی زُبان گائے گی کیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاں پُھوٹ نِکلیں گی۔


تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔


دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہُور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔


کیونکہ تیری وِیران اور اُجڑی جگہوں میں اور تیرے برباد مُلک میں اب یقِیناً بسنے والے گُنجایش سے زِیادہ ہوں گے اور تُجھ کو غارت کرنے والے دُور ہو جائیں گے۔


مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہ اُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔


بلکہ تُم میری اِس نئی خِلقت سے ابدی خُوشی اور شادمانی کرو کیونکہ دیکھو مَیں یروشلیِم کو خُوشی اور اُس کے لوگوں کو خُرّمی بناؤُں گا۔


تُو عدؔن میں باغِ خُدا میں رہا کرتا تھا۔ ہر ایک قِیمتی پتّھر تیری پوشِش کے لِئے تھا مثلاً یاقُوتِ سُرخ اور پُکھراج اور الماس اور فِیروزہ اور سنگِ سُلَیمانی اور زبرجد اور نِیلم اور زمُرّد اور گوہرِ شب چراغ اور سونے سے تُجھ میں خاتِم سازی اور نگِینہ بندی کی صنعت تیری پَیدایش ہی کے روز سے جاری رہی۔


اور مَیں تُم پر اِنسان و حَیوان کی فراوانی کرُوں گا اور وہ بُہت ہوں گے اور پھلیں گے اور مَیں تُم کو اَیسے آباد کرُوں گا جَیسے تُم پہلے تھے اور تُم پر تُمہاری اِبتدا کے ایّام سے زِیادہ اِحسان کرُوں گا اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور وہ کہیں گے کہ یہ سرزمِین جو خراب پڑی تھی باغِ عدن کی مانِند ہو گئی اور اُجاڑ اور وِیران و خراب شہر مُحکِم اور آباد ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات