Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:12 - کِتابِ مُقادّس

12 تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 “मैं, सिर्फ़ मैं ही तुझे तसल्ली देता हूँ। तो फिर तू फ़ानी इनसान से क्यों डरती है, जो घास की तरह मुरझाकर ख़त्म हो जाता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ”مَیں، صرف مَیں ہی تجھے تسلی دیتا ہوں۔ تو پھر تُو فانی انسان سے کیوں ڈرتی ہے، جو گھاس کی طرح مُرجھا کر ختم ہو جاتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:12
37 حوالہ جات  

خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟


چُنانچہ ہر بشر گھاس کی مانِند ہے اور اُس کی ساری شان و شوکت گھاس کے پُھول کی مانِند۔ گھاس تو سُوکھ جاتی ہے اور پُھول گِر جاتا ہے۔


پس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کیونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟


مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔


جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔


جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور رُوح کو قتل نہیں کر سکتے اُن سے نہ ڈرو بلکہ اُسی سے ڈرو جو رُوح اور بدن دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سکتا ہے۔


یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا۔ وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا۔ وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحرا خُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔ خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی۔ شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔


مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرے گُناہوں کو مِٹاتا ہُوں اور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔


حاکِم کی مِہربانی کے طالِب بُہت ہیں لیکن اِنسان کا فَیصلہ خُداوند کی طرف سے ہے۔


اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے۔ اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔


جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیں اور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیں تو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔


پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی۔


ساؤُل نے سموئیل سے کہا مَیں نے گُناہ کِیا کہ مَیں نے خُداوند کے فرمان کو اور تیری باتوں کو ٹال دِیا ہے کیونکہ مَیں لوگوں سے ڈرا اور اُن کی بات سُنی۔


تب خُداوند کے فرِشتہ نے ایلیّاہؔ سے کہا اُس کے ساتھ بادشاہ کے پاس نِیچے جا۔ اُس سے نہ ڈر۔ تب وہ اُٹھ کر اُس کے ساتھ نِیچے گیا۔


تسلّی دو تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو۔ تُمہارا خُدا فرماتا ہے۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


پس تُو کِس سے ڈری اور کِس کے خَوف سے تُو نے جُھوٹ بولا اور مُجھے یاد نہ کِیا اور خاطِر میں نہ لائی؟ کیا مَیں ایک مُدّت سے خاموش نہیں رہا؟ تَو بھی تُو مُجھ سے نہ ڈری۔


اور صِدقیاہ بادشاہ نے یَرمِیاؔہ سے کہا کہ مَیں اُن یہُودِیوں سے ڈرتا ہُوں جو کسدیوں سے جا مِلے ہیں۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ مُجھے اُن کے حوالہ کریں اور وہ مُجھ پر طعنہ ماریں۔


کیونکہ وہ کسدیوں سے ڈرے اِس لِئے کہ اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو جِسے شاہِ بابل نے اُس مُلک پر حاکِم مُقرّر کِیا تھا قتل کر ڈالا۔


اور تُو اَے آدمؔ زاد اُن سے ہِراسان نہ ہو اور اُن کی باتوں سے نہ ڈر۔ ہر چند تُو اُونٹ کٹاروں اور کانٹوں سے گھِرا ہے اور بِچھُّوؤں کے درمِیان رہتا ہے۔ اُن کی باتوں سے ترسان نہ ہو اور اُن کے چِہروں سے نہ گھبرا اگرچہ وہ باغی خاندان ہیں۔


جب ساؤُل اور سب اِسرائیلِیوں نے اُس فِلستی کی باتیں سُنِیں تو ہِراسان ہُوئے اور نِہایت ڈر گئے۔


سو وہ اُن کے آگے دُوسری چال چلا اور اُن کے ہاتھ پڑ کر اپنے کو دِیوانہ سا بنا لِیا اور پھاٹک کے کِواڑوں پر لکِیریں کھینچنے اور اپنے تُھوک کو اپنی داڑھی پر بہانے لگا۔


تُم اُس سب کو جِسے یہ لوگ سازِش کہتے ہیں سازِش نہ کہو اور جِس سے وہ ڈرتے ہیں تُم نہ ڈرو اور نہ گھبراؤ۔


دیکھو خُدا میری نجات ہے۔ مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گا اور نہ ڈرُوں گا کیونکہ یاہ یہوواؔہ میرا زور اور میرا سرُود ہے اور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔


اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو۔ مِل کر نغمہ سرائی کرو کیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسا دِیا۔ اُس نے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔


تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کے اِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوں اور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات