Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:10 - کِتابِ مُقادّس

10 کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر یعنی بحرِ عمِیق کے پانی کو سُکھا ڈالا۔ جِس نے بحر کی تہ کو راستہ بنا ڈالا تاکہ جِن کا فِدیہ دِیا گیا اُسے عبُور کریں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر کو، یعنی گہراؤ کے پانی کو خشک کر دیا، جِس نے سمُندر کی تہہ میں راستہ بنا دیا؛ تاکہ جِن کا فدیہ دیا گیا وہ اُسے عبور کر سکیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 क्योंकि तू ही ने समुंदर को ख़ुश्क किया, तू ही ने गहराइयों की तह पर रास्ता बनाया ताकि वह जिन्हें तूने एवज़ाना देकर छुड़ाया था उसमें से गुज़र सकें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کیونکہ تُو ہی نے سمندر کو خشک کیا، تُو ہی نے گہرائیوں کی تہہ پر راستہ بنایا تاکہ وہ جنہیں تُو نے عوضانہ دے کر چھڑایا تھا اُس میں سے گزر سکیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:10
20 حوالہ جات  

جِس نے سمُندر میں راہ اور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔


پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟ اور جب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والا نہ ہُؤا؟ کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیں سکتا؟ اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟ دیکھو مَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں اور نہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں۔ اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُو ہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔


اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کو جِن کو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی۔ اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلا ہے۔


مَیں پہاڑوں اور ٹِیلوں کو وِیران کر ڈالُوں گا اور اُن کے سبزہ زاروں کو خُشک کرُوں گا اور اُن کی ندیوں کو جزِیرے بناؤُں گا اور تالابوں کو سُکھا دُوں گا۔


تُو نے اپنی قُدرت سے سمُندر کے دو حِصّے کر دِئے۔ تُو پانی میں اژدہاؤں کے سرکُچلتا ہے۔


تیری راہ سمُندر میں ہے۔ تیرے راستے بڑے سمُندروں میں ہیں اور تیرے نقشِ قدم نا معلُوم ہیں


اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔ وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسے بیابان میں سے


اور اُس نے اُن کو عداوت رکھنے والے کے ہاتھ سے بچایا اور دُشمن کے ہاتھ سے چُھڑایا۔


تب خُداوند بحرِ مِصرؔ کی خلِیج کو بِالکُل نیست کر دے گا اور اپنی بادِ سمُوم سے دریایِ فراؔت پر ہاتھ چلائے گا اور اُس کو سات نالے کر دے گا اور اَیسا کرے گا کہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے پار چلے جائیں گے۔


اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے۔


اور وہاں ایک شاہراہ اور گُذر گاہ ہو گی جو مُقدّس راہ کہلائے گی جِس سے کوئی ناپاک گُذر نہ کرے گا۔ لیکن یہ مُسافِروں کے لِئے ہو گی۔ احمق بھی اُس میں گُمراہ نہ ہوں گے۔


وہاں شیرِ بَبر نہ ہو گا اور نہ کوئی درِندہ اُس پر چڑھے گا نہ وہاں پایا جائے گا لیکن جِن کا فِدیہ دِیا گیا وہاں سَیر کریں گے۔


اور وہ مُقدّس لوگ اور خُداوند کے خرِیدے ہُوئے کہلائیں گے اور تُو مطلُوبہ یعنی غَیر مترُوک شہر کہلائے گی۔


اُن کی تمام مُصِیبتوں میں وہ مُصِیبت زدہ ہُؤا اور اُس کے حضُور کے فرِشتہ نے اُن کو بچایا۔ اُس نے اپنی اُلفت اور رحمت سے اُن کا فِدیہ دِیا۔ اُس نے اُن کو اُٹھایا اور قدِیم سے ہمیشہ اُن کو لِئے پِھرا۔


اور وہ مُصِیبت کے سمُندر سے گُذر جائے گا اور اُس کی لہروں کو مارے گا اور دریایِ نِیل تہ تک سُوکھ جائے گا اور اؔسُور کا تکبُّر ٹُوٹ جائے گا اور مِصرؔ کا عصا جاتا رہے گا۔


پر بنی اِسرائیل سمُندر کے بِیچ میں سے خُشک زمِین پر چل کر نِکل گئے اور پانی اُن کے دہنے اور بائیں ہاتھ دِیوار کی طرح رہا۔


اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور صِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


جَیسے تیرے مُلکِ مِصرؔ سے نِکلتے وقت وَیسے ہی اب مَیں اُس کو عجائِب دِکھاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات