Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 50:9 - کِتابِ مُقادّس

9 دیکھو خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گا۔ کَون مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا؟ دیکھ وہ سب کپڑے کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔ اُن کو کِیڑے کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یَاہوِہ قادر میرے مددگار ہیں۔ کون ہے جو مُجھے مُجرم قرار دے گا؟ وہ سَب کپڑے کی طرح پُرانے ہو جایٔیں گے؛ کیڑے اُنہیں کھا جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब क़ादिरे-मुतलक़ ही मेरी मदद करता है। तो फिर कौन मुझे मुजरिम ठहराएगा? यह तो सब पुराने कपड़े की तरह घिसकर फटेंगे, कीड़े उन्हें खा जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب قادرِ مطلق ہی میری مدد کرتا ہے۔ تو پھر کون مجھے مجرم ٹھہرائے گا؟ یہ تو سب پرانے کپڑے کی طرح گھس کر پھٹیں گے، کیڑے اُنہیں کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 50:9
10 حوالہ جات  

اگرچہ مَیں سڑی ہُوئی چِیز کی طرح ہُوں جو فنا ہو جاتی ہے۔ یا اُس کپڑے کی مانِند ہُوں جِسے کِیڑے نے کھا لِیا ہو۔


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


وہ نیست ہو جائیں گے پر تُو باقی رہے گا۔ بلکہ وہ سب پوشاک کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔ تُو اُن کو لِباس کی مانِند بدلے گا اور وہ بدل جائیں گے


جب تُو اِنسان کو بدی پر ملامت کر کے تنبِیہہ کرتا ہے تو اُس کے حسُن کو پتنگے کی طرح فنا کر دیتا ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بے ثبات ہے۔ (سِلاہ)


تُمہارا مال بِگڑ گیا اور تُمہاری پوشاکوں کو کِیڑا کھا گیا۔


کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرِم ٹھہرائے گی۔ خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔


کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟ کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔


مَیں تیرے حضُور رضا کی قُربانی چڑھاؤُں گا۔ اَے خُداوند! مَیں تیرے نام کی شُکرگُذاری کرُوں گا کیونکہ وہ خُوب ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات