Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 50:8 - کِتابِ مُقادّس

8 مُجھے راست باز ٹھہرانے والا نزدِیک ہے۔ کَون مُجھ سے جھگڑا کرے گا؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں۔ میرا مُخالِف کَون ہے؟ وہ میرے پاس آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 مُجھے بے قُصُور ٹھہرانے والے میرے قریب ہیں۔ پھر کون مُجھ پر اِلزام لگا سَکتا ہے؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہُوں! میرا مُدّعی کون ہے؟ وہ میرے مقابل ہو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जो मुझे रास्त ठहराता है वह क़रीब ही है। तो फिर कौन मेरे साथ झगड़ेगा? आओ, हम मिलकर अदालत में खड़े हो जाएँ। कौन मुझ पर इलज़ाम लगाने की जुर्रत करेगा? वह आकर मेरा सामना करे!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جو مجھے راست ٹھہراتا ہے وہ قریب ہی ہے۔ تو پھر کون میرے ساتھ جھگڑے گا؟ آؤ، ہم مل کر عدالت میں کھڑے ہو جائیں۔ کون مجھ پر الزام لگانے کی جرأت کرے گا؟ وہ آ کر میرا سامنا کرے!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 50:8
16 حوالہ جات  

پِھر مَیں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سُنی کہ اب ہمارے خُدا کی نجات اور قُدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسِیح کا اِختیار ظاہِر ہُؤا کیونکہ ہمارے بھائِیوں پر اِلزام لگانے والا جو رات دِن ہمارے خُدا کے آگے اُن پر اِلزام لگایا کرتا ہے گِرا دِیا گیا۔


اَے جزیرو! میرے حضُور خاموش رہو اور اُمّتیں ازسرِ نَو زور حاصِل کریں۔ وہ نزدِیک آ کر عرض کریں۔ آؤ ہم مِل کر عدالت کے لِئے نزدِیک ہوں۔


مُجھے یاد دِلا۔ ہم آپس میں بحث کریں۔ اپنا حال بیان کر تاکہ تُو صادِق ٹھہرے۔


خُداوند فرماتا ہے اپنا دعویٰ پیش کرو۔ یعقُوبؔ کا بادشاہ فرماتا ہے اپنی مضبُوط دلِیلیں لاؤ۔


اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اور رُوح میں راست باز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیر قَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔


جب تک تُو اپنے مُدّعی کے ساتھ راہ میں ہے اُس سے جلد صُلح کر لے۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مُدّعی تُجھے مُنصِف کے حوالہ کر دے اور مُنصِف تُجھے سِپاہی کے حوالہ کر دے اور تُو قَید خانہ میں ڈالا جائے۔


تو وہ دونوں آدمی جِن کے بِیچ یہ جھگڑا ہو خُداوند کے حضُور کاہِنوں اور اُن دِنوں کے قاضِیوں کے آگے کھڑے ہوں۔


ہر قِسم کی خِیانت کے مُعاملہ میں خواہ بَیل کا خواہ گدھے یا بھیڑ یا کپڑے یا کِسی اَور کھوئی ہُوئی چِیز کا ہو جِس کی نِسبت کوئی بول اُٹھے کہ وہ چِیز یہ ہے تو فریقین کا مُقدّمہ خُدا کے حضُور لایا جائے اور جِسے خُدا مُجرم ٹھہرائے وہ اپنے ہمسایہ کو دُونا بھر دے۔


کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟ کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔


اَے خُداوند! تُو نزدِیک ہے اور تیرے سب فرمان برحق ہیں۔


اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجّت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قِرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تَو بھی اُون کی مانِند اُجلے ہوں گے۔


اِسرائیل کی کُل نسل خُداوند میں صادِق ٹھہرے گی اور اُس پر فخر کرے گی۔


کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرِم ٹھہرائے گی۔ خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات