Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 50:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں نے اپنی پِیٹھ پِیٹنے والوں کے اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کی۔ مَیں نے اپنا مُنہ رُسوائی اور تُھوک سے نہیں چِھپایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 مَیں نے اَپنی پیٹھ مارنے والوں کے، اَور اَپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کر دی؛ تضحیک اَور تھُوک سے بچنے کے لیٔے مَیں نے اَپنا مُنہ نہیں چھپایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मैंने मारनेवालों को अपनी पीठ और बाल नोचनेवालों को अपने गाल पेश किए। मैंने अपना चेहरा उनकी गालियों और थूक से न छुपाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مَیں نے مارنے والوں کو اپنی پیٹھ اور بال نوچنے والوں کو اپنے گال پیش کئے۔ مَیں نے اپنا چہرہ اُن کی گالیوں اور تھوک سے نہ چھپایا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 50:6
20 حوالہ جات  

اِس پر اُنہوں نے اُس کے مُنہ پر تُھوکا اور اُس کے مُکّے مارے اور بعض نے طمانچے مار کر کہا۔


تب بعض اُس پر تُھوکنے اور اُس کا مُنہ ڈھانپنے اور اُس کے مُکّے مارنے اور اُس سے کہنے لگے نبُوّت کی باتیں سُنا! اور پیادوں نے اُسے طمانچے مار مار کر اپنے قبضہ میں لِیا۔


اور وہ اُس کے سر پر سرکنڈا مارتے اور اُس پر تُھوکتے اور گُھٹنے ٹیک ٹیک کر اُسے سِجدہ کرتے رہے۔


اور اُس پر تُھوکا اور وُہی سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر مارنے لگے۔


حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔


جب اُس نے یہ کہا تو پیادوں میں سے ایک شخص نے جو پاس کھڑا تھا یِسُوعؔ کے طمانچہ مار کر کہا تُو سردار کاہِن کو اَیسا جواب دیتا ہے؟


وہ اپنا گال اُس کی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ مارتا ہے اور ملامت سے خُوب سیر ہو۔


اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ شرِیر کا مُقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے دہنے گال پر طمانچہ مارے دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔


سو مَیں نے اُن سے جھگڑ کر اُن کو لَعنت کی اور اُن میں سے بعض کو مارا اور اُن کے بال نوچ ڈالے اور اُن کو خُدا کی قَسم کِھلائی کہ تُم اپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو نہ دینا اور نہ اپنے بیٹوں کے لِئے اور نہ اپنے لِئے اُن کی بیٹیاں لینا۔


اِس پر اُس نے براؔبّا کو اُن کی خاطِر چھوڑ دِیا اور یِسُوعؔ کو کوڑے لگوا کر حوالہ کِیا کہ مصلُوب ہو۔


اَے بِنتِ افواج اب فَوجوں میں جمع ہو۔ ہمارا مُحاصرہ کِیا جاتا ہے۔ وہ اِسرائیلؔ کے حاکِم کے گال پر چھڑی سے مارتے ہیں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اگر اُس کے باپ نے اُس کے مُنہ پر فقط تُھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دِن تک وہ شرمِندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دِن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے۔ اِس کے بعد وہ پِھر اندر آنے پائے۔


اُنہوں نے مُجھ پر مُنہ پسارا ہے۔ اُنہوں نے طنزاً مُجھے گال پر مارا ہے۔ وہ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔


وہ مُجھ سے گِھن کھاتے۔ وہ مُجھ سے دُور کھڑے ہوتے اور میرے مُنہ پر تُھوکنے سے باز نہیں رہتے ہیں۔


کیونکہ تیرے نام کی خاطِر مَیں نے ملامت اُٹھائی ہے۔ شرمِندگی میرے مُنہ پر چھا گئی ہے۔


مَیں اپنے بھائیوں کے نزدِیک بیگانہ بنا ہُوں اور اپنی ماں کے فرزندوں کے نزدِیک اجنبی


ہلواہوں نے میری پِیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھارِیاں بنائِیں۔


وہ ستایا گیا تَو بھی اُس نے برداشت کی اور مُنہ نہ کھولا۔ جِس طرح برّہ جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور جِس طرح بھیڑ اپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زُبان ہے اُسی طرح وہ خاموش رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات