یسعیاہ 50:2 - کِتابِ مُقادّس2 پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟ اور جب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والا نہ ہُؤا؟ کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیں سکتا؟ اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟ دیکھو مَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں اور نہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں۔ اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُو ہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 जब मैं आया तो कोई नहीं था। क्या वजह? जब मैंने आवाज़ दी तो जवाब देनेवाला कोई नहीं था। क्यों? क्या मैं फ़िद्या देकर तुम्हें छुड़ाने के क़ाबिल न था? क्या मेरी इतनी ताक़त नहीं कि तुम्हें बचा सकूँ? मेरी तो एक ही धमकी से समुंदर ख़ुश्क हो जाता और दरिया रेगिस्तान बन जाते हैं। तब उनकी मछलियाँ पानी से महरूम होकर गल जाती हैं, और उनकी बदबू चारों तरफ़ फैल जाती है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 جب مَیں آیا تو کوئی نہیں تھا۔ کیا وجہ؟ جب مَیں نے آواز دی تو جواب دینے والا کوئی نہیں تھا۔ کیوں؟ کیا مَیں فدیہ دے کر تمہیں چھڑانے کے قابل نہ تھا؟ کیا میری اِتنی طاقت نہیں کہ تمہیں بچا سکوں؟ میری تو ایک ہی دھمکی سے سمندر خشک ہو جاتا اور دریا ریگستان بن جاتے ہیں۔ تب اُن کی مچھلیاں پانی سے محروم ہو کر گل جاتی ہیں، اور اُن کی بدبو چاروں طرف پھیل جاتی ہے۔ باب دیکھیں |
اب اگر تُم مُستعِد رہو کہ جِس وقت قرنا اور نَے اور سِتار اور رباب اور بربط اور چغانہ اور ہر طرح کے ساز کی آواز سُنو تو اُس مُورت کے سامنے جو مَیں نے بنوائی ہے گِر کر سِجدہ کرو تو بِہتر پر اگر سِجدہ نہ کرو گے تو اُسی وقت آگ کی جلتی بھٹّی میں ڈالے جاؤ گے اور کَون سا معبُود تُم کو میرے ہاتھ سے چُھڑائے گا؟
اور مَیں نے اپنے تمام خِدمت گُذار نبِیوں کو تُمہارے پاس بھیجا اور اُن کو بر وقت یہ کہتے ہُوئے بھیجا کہ تُم ہر ایک اپنی بُری راہ سے باز آؤ اور اپنے اعمال کو درُست کرو اور غَیر معبُودوں کی پَیروی اور عِبادت نہ کرو اور جو مُلک مَیں نے تُم کو اور تُمہارے باپ دادا کو دِیا ہے تُم اُس میں بسو گے لیکن تُم نے نہ کان لگایا نہ میری سُنی۔