یسعیاہ 50:1 - کِتابِ مُقادّس1 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری ماں کا طلاق نامہ جِسے لِکھ کر مَیں نے اُسے چھوڑ دِیا کہاں ہے؟ یا اپنے قرض خواہوں میں سے کِس کے ہاتھ مَیں نے تُم کو بیچا؟ دیکھو تُم اپنی شرارتوں کے سبب سے بِک گئے اور تُمہاری خطاؤں کے باعِث تُمہاری ماں کو طلاق دی گئی۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ طلاق نامہ کہاں ہے جسے لِکھ کر مَیں نے تمہاری ماں کو چھوڑ دیا تھا؟ یا اَپنے قرض خواہوں میں سے کس کے ہاتھ مَیں نے تُمہیں بیچا تھا؟ تُم تو اَپنے ہی گُناہوں کے باعث بِک گیٔے؛ اَور تمہاری خطاؤں کی وجہ سے تمہاری ماں کو طلاق دی گئی تھی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 रब फ़रमाता है, “आओ, मुझे वह तलाक़नामा दिखाओ जो मैंने देकर तुम्हारी माँ को छोड़ दिया था। वह कहाँ है? या मुझे वह क़र्ज़ख़ाह दिखाओ जिसके हवाले मैंने तुम्हें अपना क़र्ज़ उतारने के लिए किया। वह कहाँ है? देखो, तुम्हें अपने ही गुनाहों के सबब से फ़रोख़्त किया गया, तुम्हारे अपने ही गुनाहों के सबब से तुम्हारी माँ को फ़ारिग़ कर दिया गया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 رب فرماتا ہے، ”آؤ، مجھے وہ طلاق نامہ دکھاؤ جو مَیں نے دے کر تمہاری ماں کو چھوڑ دیا تھا۔ وہ کہاں ہے؟ یا مجھے وہ قرض خواہ دکھاؤ جس کے حوالے مَیں نے تمہیں اپنا قرض اُتارنے کے لئے کیا۔ وہ کہاں ہے؟ دیکھو، تمہیں اپنے ہی گناہوں کے سبب سے فروخت کیا گیا، تمہارے اپنے ہی گناہوں کے سبب سے تمہاری ماں کو فارغ کر دیا گیا۔ باب دیکھیں |
پر ہمارے جِسم تو ہمارے بھائیوں کے جِسم کی طرح ہیں اور ہمارے بال بچّے اَیسے ہیں جَیسے اُن کے بال بچّے اور دیکھو ہم اپنے بیٹے بیٹیوں کو نَوکر ہونے کے لِئے غُلامی کے سپُرد کرتے ہیں اور ہماری بیٹیوں میں سے بعض لَونڈیاں بن چُکی ہیں اور ہمارا کُچھ بس نہیں چلتا کیونکہ ہمارے کھیت اور انگُورِستان اَوروں کے قبضہ میں ہیں۔